13/10/2026
ندیم افضل چن، سیکرٹری اطلاعات پی پی پی کا اہم بیان 🚨🚨🚨
👇👇👇
ایمرجنسی اور گورنر راج کا فیصلہ جمہوریت پر شب خون نہیں بلکہ سیاست کی ناکامی ہے، اس کی سب سے بڑی ذمہ داری پی ٹی آئی کی اور ن لیگ کی ہے اور پھر ہم بھی اس کی ذمہ داری لیتے ہیں۔ جنرل فیض جب چائے کا کپ لے کر گئے تھے ان پر بھی ایک کمیشن بٹھانا چاہیے۔۔
ایمرجنسی کا فیصلہ وفاقی حکومت کا تھا، پیپلز پارٹی کی کوششوں سے تو مذاکرات ہوئے، پی ٹی آئی دوستوں سے ہم ملے کہ پلیز آپ اس سے موقع نکالیں ورنہ سیاست کو نقصان اور فائدہ دہشت گردوں کو ہو گا۔۔ دہشت گردی پر قومی بیانیے پر ہمارے لوگوں میں بددیانتی پائی جاتی ہے۔ دہشت گردی پر پیپلز پارٹی کا دو ٹوک موقف ہے۔۔
TEAM | Hum News