16/05/2026
تحصیلدار سرگودھا میاں عمران اکرم صاحب کے تبادلہ کے موقع پر ریونیو ٹیم سرگودھا کی جانب سے الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر افسران و اہلکاران نے ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ میاں عمران اکرم صاحب کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور خوش اخلاقی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
12/05/2026
Revenue Team Sargodha
Committed to Public Service ✨
28/04/2026
اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا احمد شیر گوندل کی جانب سے محمد راشد پٹواری کو بہترین کارکردگی پر تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔
ان کی محنت، دیانتداری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے یہ اعزاز دیا گیا۔ امید ہے کہ وہ آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیتے رہیں گے۔
14/04/2026
فرحت فیاض نائب تحصیلدار بطور سب رجسٹرار ای خدمت سنٹر تعینات کر دیے گئے۔
امید ہے کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور محنت سے عوام کو بہترین سہولیات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کریں گے۔ عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ ان کی یہ تعیناتی ایک مثبت قدم ہے۔
04/04/2026
مہر سمیع اللہ صاحب کو نائب تحصیلدار سے تحصیلدار کے عہدے پر ترقی پانے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔
بہت مختصر وقت میں یہ کامیابی آپ کی محنت، لگن اور قابلیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
اللہ تعالیٰ آپ کو مزید کامیابیوں اور ترقیوں سے نوازے۔ آمین۔
28/03/2026
تحصیلدار میاں عمران اکرم نے ریونیو فیلڈ اسٹاف کے ہمراہ ریونیو ریکوری اور پلس پراجیکٹ سے متعلق میٹنگ کی۔
میٹنگ میں ریکوری کے اہداف اور پراجیکٹ کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
28/03/2026
رمضان میں عوامی ریلیف اقدامات میں نمایاں کارکردگی پر اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا احمد شیر گوندل کو کمشنر سرگودھا حافظ شوکت علی کی جانب سے تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔