07/09/2026
**نیب کورٹس استعدادِ کار میں اضافے کی تربیتی ورکشاپ**
**Source Persons**
Madam Fouzia Shafiq ADPP
Hafiz Hassan Bashir — ADPP
Janab Sana Ullah — DSP Legal, Sargodha
سرگودھا میں تمام متعلقہ نائب کورٹس کے لیے استعدادِ کار میں اضافے کی ایک خصوصی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں نیب کورٹس سے متعلق قوانین اور عملی امور کے حوالے سے جامع رہنمائی فراہم کی گئی۔
ورکشاپ کے دوران عدالت میں شہادتیں پیش کرنے، پولیس سے مالِ مقدمہ بروقت منگوانے، قانونی تقاضوں کی تکمیل اور نائب کورٹس سے متعلق سرکاری رجسٹرز و ریکارڈ کی درست تکمیل و دیکھ بھال سمیت دیگر اہم امور پر تفصیلی آگاہی دی گئی۔
**ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر سرگودھا اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا کی باہمی کاوشیں**
ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر سرگودھا اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا کے درمیان ہونے والی متعدد میٹنگز میں باہمی مشاورت سے اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ پولیس اور پراسیکیوشن دونوں ادارے باہمی تعاون کے ذریعے **Capacity Building** کے لیے مشترکہ تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کریں گے۔ ان کا مقصد تفتیش کے معیار اور قانونی تقاضوں کو مزید مضبوط بنانا، پراسیکیوشن کے عمل کو مؤثر بنانا اور پولیس و پراسیکیوشن کے درمیان بہتر رابطہ و تعاون کو فروغ دینا ہے، تاکہ دونوں ادارے مل کر انصاف کی مؤثر فراہمی کو یقینی بنانے میں اپنا کردار مزید مضبوط انداز میں ادا کر سکیں۔
اسی سلسلے کی کڑی کے طور پر یہ تربیتی ورکشاپ منعقد کی گئی ہے، جبکہ آئندہ بھی پولیس اور پراسیکیوشن کے باہمی تعاون سے ایسی **Capacity Building Workshops** کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔