Punjab Enforcement and Regulatory Authority -PERA Sahiwal-SGD

Punjab Enforcement and Regulatory Authority -PERA Sahiwal-SGD

Share

PERA controls prices of essential commodities, illegal land grabbing, encroachment, hoarding and public nuisance.PERA works equally for everyone.

01/06/2026

Smart lockdown started
All shops will be closed at 0800pm
Milk,hotels, restaurant ,closing time 10 pm
Bakery,petrol pumps,medical stores are exempted

30/05/2026

Pera team raided the said location with a special branch and sealed premises.
Pera force working against mafias under the directions of CM Punjab and assistant commissioner Sahiwal Sargodha deputy commissioner Sargodha

23/05/2026

دورانِ سفر اگر کسی ٹرانسپورٹر، بس اڈے یا گاڑی کے عملے کی جانب سے مقررہ کرایہ سے زائد وصولی (اوور چارجنگ) کی شکایت سامنے آئے تو شہری فوری طور پر Punjab Enforcement and Regulatory Authority (PERA فورس) کے دفتر میں شکایت درج کروائیں۔ عوامی شکایات پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ مسافروں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے اور زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف قانونی ایکشن لیا جا سکے۔

Photos from Punjab Enforcement and Regulatory Authority -PERA Sahiwal-SGD's post 19/05/2026

آج PERA فورس ساہیوال نے پنجاب فوڈ اتھارٹی (PFA) کے ہمراہ تحصیل ساہیوال کے مختلف علاقوں میں خصوصی مشترکہ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران مختلف دودھ کی دکانوں، بیکریوں اور ہوٹلوں کی چیکنگ کی گئی تاکہ خوراک کے معیار، صفائی اور حفاظتی اصولوں پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔

چیکنگ کے دوران مختلف خلاف ورزیاں سامنے آئیں جن میں ناقص صفائی اور غیر معیاری اشیائے خوردونوش شامل تھیں۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے موقع پر دودھ کے لیبارٹری ٹیسٹ بھی کیے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانے عائد کیے گئے جبکہ متعدد دکانداروں کو سخت وارننگ جاری کی گئی کہ وہ فوڈ سیفٹی SOPs اور حکومتی ہدایات پر عمل کریں۔

مزید برآں، لیبارٹری ٹیسٹ میں دودھ غیر معیاری ثابت ہونے پر ایک دودھ کی دکان کو سیل کر دیا گیا.

یہ مشترکہ آپریشن عوام کو معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے کیا گیا۔

15/05/2026

پنجاب بھر میں کاروباری مراکز اور مارکیٹوں کے بند کرنے کے اوقات کار آج سے یکم جون تک ختم کردئیے گئے، نوٹیفیکیشن



13/05/2026

سرگودھاکی تحصیل ساہیوال میں گندم کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کرتے ہوئے پیرا فورس، محکمہ خوراک اور اسپیشل برانچ نے مشترکہ کارروائیوں کے دوران 38 ہزار 100 گندم کے تھیلے برآمد کر لیےکارروائیاں 7 مئی سے 11 مئی 2026 تک مختلف علاقوں میں کی گئیں جن کے دوران تقریباً 1905 میٹرک ٹن گندم قبضے میں لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پیرا فورس ساہیوال کی نشاندہی پر تحصیل ساہیوال کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی گندم ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کیا گیا۔ کارروائیوں میں محکمہ خوراک اور اسپیشل برانچ نے بھی حصہ لیا۔ حکام کے مطابق برآمد ہونے والی گندم کو سرکاری پالیسی کے مطابق فوری طور پر پی آر سنٹر سرگودھا منتقل کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں جبکہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف مزید قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جا رہی ہےآپریشن کے دوران موضع لکھیوال سے 2 ہزار، موچیوال سے 2300، ابووالہ سے 3750، بگا بلوچاں سے 3600، سیال شریف سے 600، نوری والا تھانہ ترکھنوالہ سے 2 ہزار، سنگوراکہ سے 5 ہزار، عارف مارکیٹ نہنگ سے 5850، صدرانہ بھٹیاں سے 5 ہزار جبکہ منگووالی سے 8 ہزار گندم کے تھیلے برآمد کیے گئےضلعی انتظامیہ کے مطابق تمام کارروائیاں پرامن انداز میں مکمل کی گئیں اور متعلقہ افسران کی نگرانی میں آپریشن کامیابی سے جاری رہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن آئندہ بھی جاری رہے گا تاکہ سرکاری پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے اور عوامی مفاد کا تحفظ ہو

Want your business to be the top-listed Government Service in Sargodha?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address

Sahiwal Sargodha
Sargodha
54120