اپنا کھیت اپنا روزگار پروگرام میں جن لوگوں نے درخواستیں جمع کروائی تھی ان میں سے جن لوگوں کی درخواستیں مسترد کر دی گئی ہیں جو کہ گورنمنٹ کے شرائط کے اوپر پورا نہ اترے تھے لہذا وہ درخواست دہندہ جن کی درخواستیں مسترد ہوئی ہیں ان کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ مورخہ 2026-06-05اور 2026-06-06 کو اسسٹنٹ کمشنر افس سرگودھا میں اپنے اعتراضات جمع کروا سکتے ہیں جو بندہ اعتراض جمع نہ کروائے گا اس کی درخواست داخل دفتر کر دی جائے گی.
Assistant Commissioner Sargodha
"Official page of Assistant Commissioner Sargodha. Stay updated on public services."
03/06/2026
اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا احمد شیر گوندل نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بھاگٹانوالہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، صفائی ستھرائی کے انتظامات، ادویات کی دستیابی اور دیگر امور کا جائزہ لیا۔
اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا احمد شیر گوندل نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کر کے عیدالاضحیٰ کے موقع پر جاری صفائی ستھرائی انتظامات کا جائزہ لیا۔
29/05/2026
اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا احمد شیر گوندل نے چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن کے ہمراہ ستھرا پنجاب ایجنسی کے زیرِ اہتمام قائم آگاہی کیمپ کا دورہ کیا۔
29/05/2026
کمشنر سرگودھا ڈویژن، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) اور اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا نے عیدالاضحیٰ کے تیسرے دن شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
27/05/2026
عیدالاضحیٰ کے موقع پر ستھرا پنجاب ایجنسی کی جانب سے سرگودھا شہر میں خصوصی صفائی اور واشنگ آپریشن جاری ہے۔ قربانی کے بعد شہر کی اہم شاہراہوں، سڑکوں اور عوامی مقامات کو عرقِ گلاب اور جراثیم کش محلول کے ساتھ واش کیا جا رہا ہے ۔
اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا احمد شیر گوندل نے ستھرا پنجاب کنٹرول روم کا دورہ کیا اور موصول ہونے والی شکایات کے اندراج، مانیٹرنگ اور ازالے کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا۔
عیدالاضحیٰ کے پُرمسرت موقع پر کمشنر سرگودھا ڈویژن، ڈپٹی کمشنر سرگودھا اور اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا احمد شیر گوندل نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ کیا۔ اس موقع پر بچوں میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں .
27/05/2026
عیدالاضحیٰ کے پُرمسرت موقع پر کمشنر سرگودھا ڈویژن، ڈپٹی کمشنر سرگودھا اور اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا احمد شیر گوندل نے ایس او ایس ویلیج کا دورہ کیا۔ اس موقع پر بچوں میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور ان کے ساتھ وقت گزار کر عید کی خوشیوں میں شریک ہوئے۔
افسران نے بچوں کی تعلیم، تربیت اور فلاح و بہبود کے انتظامات کا جائزہ لیا اور ایس او ایس ویلیج انتظامیہ کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے بچوں سے ملاقات کے دوران ان کی حوصلہ افزائی کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
