Jamaat-e-Islami PK 66 Shabqadar

Website

Jamaat-e-Islami PK 66 Shabqadar Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Jamaat-e-Islami PK 66 Shabqadar, Political organisation, Shabqadar.

"جماعتِ اسلامی — قرآن و سنت کی روشنی میں ایک ایسی جدوجہد جو عدل، انصاف اور فلاحِ انسانیت کے لیے ہے۔ ہم ایمان، دیانت اور قربانی کے ذریعے ایک صالح معاشرہ اور پرامن ریاست کے قیام کے لیے کوشاں ہیں۔"

09/10/2026

9 اکتوبر چارسدہ جلسے عام کیلئے جماعت اسلامی شبقدر سے 30 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ رواں دواں ہے

جماعت اسلامی چارسدہ9 اکتوبر جلسہ و احتجاج کے حوالے سے کارکنان کو ہدایات9 اکتوبر کو حافظ نعیم الرحمٰن صاحب کے چارسدہ میں ...
08/10/2026

جماعت اسلامی چارسدہ
9 اکتوبر جلسہ و احتجاج کے حوالے سے کارکنان کو ہدایات

9 اکتوبر کو حافظ نعیم الرحمٰن صاحب کے چارسدہ میں جلسۂ عام کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں۔ ان شاء اللہ ہزاروں کی تعداد میں عوام شرکت کریں گے۔
اسی روز چارسدہ میں ایک دوسری سیاسی جماعت کا بھی جلسہ ہے۔ اس لیے جماعت اسلامی کے تمام کارکنان کو ہدایت ہے کہ ہماری جدوجہد کا مرکزی مقصد مہنگائی، پٹرولیم مصنوعات پر بھتہ ٹیکس اور عوام پر اضافی بوجھ کے خلاف آواز بلند کرنا ہے۔
تمام کارکنان اپنی صفوں کو منظم رکھیں، اشتعال انگیزی، افواہوں اور غیر ضروری بحث سے مکمل اجتناب کریں۔

بھتہ ٹیکس ختم کرو - عوام کو ریلیف دو

ان شاء اللہ پی ٹی آئی کے کارکنان اور قائدین سے بھی ہماری درخواست ہے کہ وہ اپنی سیاسی جدوجہد اور اپنے مقصد پر توجہ مرکوز رکھیں اور ایسے شرپسند عناصر سے محتاط رہیں جو دونوں جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان انتشار پیدا کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں ہماری جنگ کسی سیاسی جماعت کے خلاف نہیں، بلکہ عوام کے حق اور ریلیف کے لیے ہے۔
شاہ حسین ایڈوکیٹ
امیر جماعت اسلامی چارسدہ۔
















اهم اجلاس! 📢   جماعت اسلامی شبقدر کے تمام کارکنان اور ارکان کا ایک اہم اجلاس منعقد ہو رہا ہے۔   📅 تاریخ: 1 اکتوبر، بروز ...
29/09/2026

اهم اجلاس! 📢 جماعت اسلامی شبقدر کے تمام کارکنان اور ارکان کا ایک اہم اجلاس منعقد ہو رہا ہے۔ 📅 تاریخ: 1 اکتوبر، بروز جمعرات ⏰ وقت: شام 4:00 بجے 📍 مقام: اعجاز نرسنگ کالج، گونڈا روڈ شبقدر 🎯 ایجنڈا:• 9 اکتوبر کے جلسہ عام کی تیاری • حافظ صاحب کا خصوصی استقبال 🌟 خصوصی شرکت:شاه حسین صاحب (امیر ضلع چارسدہ) تمام احباب سے وقت کی پابندی اور شرکت کی اپیل کی جاتی ہے۔ جلسہ عام کو کامیاب بنائیں!

فخرِ چارسدہ، فخرِ دوآبہ، مجیب الرحمٰن ایڈووکیٹ زندہ باد! ہم آپ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ آپ کی عزت پر آنچ نہیں آنے دی...
27/09/2026

فخرِ چارسدہ، فخرِ دوآبہ، مجیب الرحمٰن ایڈووکیٹ زندہ باد! ہم آپ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ آپ کی عزت پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔

پیٹرول لیوی اور ظالمانہ ٹیکسز کے خلاف جماعت اسلامی کا شبقدر چوک میں احتجاجی مظاہرہجماعت اسلامی کے زیر اہتمام شبقدر چوک م...
21/09/2026

پیٹرول لیوی اور ظالمانہ ٹیکسز کے خلاف جماعت اسلامی کا شبقدر چوک میں احتجاجی مظاہرہ

جماعت اسلامی کے زیر اہتمام شبقدر چوک میں پیٹرولیم لیوی اور دیگر ناجائز ٹیکسز کے خلاف احتجاجی مظاہرہ جاری ہے۔

مظاہرے سے صوبائی صدر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا جناب عبد الواسع صاحب خطاب کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے پیٹرول پر لیوی لگا کر غریب عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، اس ظالمانہ ٹیکس کو فوری واپس لیا جائے۔

مظاہرے میں کارکنان اور عوام کی بڑی تعداد شریک ہے۔

#عبدالواسع

جماعتِ اسلامی کے صوبائی امیر کی شبقدر آمد، کارکنان اور عوام کا پرجوش استقبالجماعتِ اسلامی خیبرپختونخوا کے صوبائی امیر مح...
21/09/2026

جماعتِ اسلامی کے صوبائی امیر کی شبقدر آمد، کارکنان اور عوام کا پرجوش استقبال

جماعتِ اسلامی خیبرپختونخوا کے صوبائی امیر محترم عبد الواسع صاحب شبقدر پہنچ گئے، کارکنان اور اہلِ علاقہ نے شبقدر چوک میں پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے پرتپاک استقبال کیا۔

صوبائی امیر کچھ دیر بعد پیٹرول لیوی اور مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کریں گے۔

#عبدالواسع

جماعت اسلامی کے صوبائی امیر محترم کی شبقدر آمدجماعت اسلامی خیبرپختونخوا کے صوبائی امیر محترم عبد الواسع صاحب کی شبقدر آم...
21/09/2026

جماعت اسلامی کے صوبائی امیر محترم کی شبقدر آمد

جماعت اسلامی خیبرپختونخوا کے صوبائی امیر محترم عبد الواسع صاحب کی شبقدر آمد، کارکنان اور اہل علاقہ استقبال کے لیے شبقدر چوک میں موجود۔

05/09/2026

📢 اطلاع برائے تمام تاجران شبقدر بازار
تاجران یونین کا الیکشن انعقاد پذیر ہے
جو بھی صدر بنے گا وہ بازار کے مسائل، صفائی، سیکیورٹی اور مہنگائی پر آواز اٹھائے گا 2026

📍 دھرنے کے حوالے سے اہم مشاورتی نشستدھرنے کے حوالے سے صوبائی قیادت کے ساتھ اہم میٹنگ ہوئی، جس کے بعد طغام ہوٹل میں بھی م...
18/08/2026

📍 دھرنے کے حوالے سے اہم مشاورتی نشست

دھرنے کے حوالے سے صوبائی قیادت کے ساتھ اہم میٹنگ ہوئی، جس کے بعد طغام ہوٹل میں بھی مشاورت کا سلسلہ جاری رہا۔
ان شاء اللہ آئندہ کے لائحہ عمل اور دھرنے کی تیاریوں کے حوالے سے بھرپور حکمتِ عملی طے کی گئی۔ ✊

08/08/2026

معمار جہاں کنونشن
جمعیت طلبہ عربیہ تحصیل شبقدر
مدرسہ تحفیظ القرآن والسنۃ شبقدر

Address

Shabqadar
24630

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jamaat-e-Islami PK 66 Shabqadar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share