Hazrat pir syed khadim Hussain badshah RA chura shareef

Hazrat pir syed khadim Hussain badshah RA chura shareef

Share

قدوۃ السالکین زبدۃ العارفین شیخ طریقت حضرت خواجہ پیر سید محمد خادم بادشاہ گیلانی چوراہی رحہ

پیر طریقت رہبر شریعت آقتاب معرفت شہنشاہ تصوف نائب حضرت مجدد الف ثانی تاجدار چورہ سید السادات فخر چورہ شریف عالم اسلام کی عظیم خانقاہ کے سر چشمہ فیض حضرت خواجہ قطب زماں پیر محمد خادم حسین بادشاہ چوراہی رحمتہ تعالیٰ علیہ دربار عالیہ نقشبندیہ مجددیہ چورہ شریف پاکستان

08/04/2026

حضرت ملاجیو سرکار رحمتہ اللہ علیہ

06/04/2026

شمس اولیاء قطب الارشاد شہنشاہ چورہ شریف

05/04/2026

عظیم الشان سالانہ مرکزی عُرس مبارک خواجگان چورہ شریف

04/04/2026
03/04/2026

سالانہ مرکزی فقید المثال عُرس مبارک
خواجگان چُورہ شریف
خواجہ خواجگان قطب السالکین زبدۃ العارفین عروۃ الوثقیٰ عارف کامل ابدال سرخیل سلسلہ نقشبند مظہر فیضان مجدد الف ثانی تاجدار تصرف و طریقت بانی چورہ شریف
حضرت باواجی سید نور محمد بادشاہ الگیلانی تیراہی چوراہی رحمتہ اللہ علیہ
بمقام مرکز صوفیاء فیض نقشبند درگاہ عالیہ نقشبندیہ مجددیہ نوریہ چُورہ شریف ضلع اٹک

20/03/2026

عید الفطر مبارک

11/03/2026

21 رمضان المبارک یومِ شہادتِ مظہرِ عجائب، مولیٰ الموحدین، یعسوب الدین، مولائے کائنات، شیرِ خدا، شہنشاہِ ولایت سیدنا علی بن ابی طالب کرم اللہ وجہہ الکریم

آج اس عظیم ہستی کا یومِ شہادت ہے جن کی شان بیان کرنے کے لیے کائنات کے سارے الفاظ بھی جمع کر لیے جائیں تو حق ادا نہیں ہو سکتا۔ وہ ذات جس کے القابات آسمانوں سے اترے اور جس کے فضائل خود زبانِ مصطفیٰ ﷺ نے بیان کیے۔ میرے پیر و مرشد سچ فرماتے ہیں کہ: "ہم جس بھی کامل پیر کے ہاتھ پر بیعت کرتے ہیں، وہ ہاتھ در حقیقت مولا علیؑ کے ہاتھ میں جاتا ہے اور علیؑ کا ہاتھ براہِ راست دستِ مصطفیٰ ﷺ میں ہے"۔ اسی لیے آپ ہی "خلیفہ بلا فصل" اور کائناتِ ولایت کے بلا شرکتِ غیرے تاجدار ہیں۔

رسول اللہ ﷺ نے اللہ سے دعا کی تھی: "اے اللہ! اپنی مخلوق میں سے اسے میرے پاس بھیج جو تجھے سب سے زیادہ محبوب ہو"، اور پردہ اٹھا تو سامنے علیؑ کھڑے تھے۔ یہی وہ علیؑ ہیں جن کے لیے نبی ﷺ نے فرمایا: "أَنَا مَدِينَةُ الْعِلْمِ وَعَلِيٌّ بَابُهَا" (میں علم کا شہر ہوں اور علی اس کا دروازہ ہے)۔ اسی لیے حضرت عبداللہ بن عباسؓ جیسے جلیل القدر صحابی فرماتے تھے کہ تمام صحابہ کا علم علیؑ کے علم کے مقابلے میں ایسا ہے جیسے سات سمندروں کے سامنے ایک قطرہ۔

تاریخ گواہ ہے کہ جلیل القدر صحابہ جیسے حضرت سلمان فارسیؓ، حضرت ابوذر غفاریؓ، حضرت مقداد بن اسودؓ اور حضرت حذیفہ بن یمانؓ کا یہ پختہ عقیدہ تھا کہ علیؑ ہی حق کا مرکز ہیں۔ حضرت جابر بن عبداللہ انصاریؓ تو مدینہ کی گلیوں میں یہ گواہی دیتے تھے کہ: "ہم رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں منافقین کو ان کے بغضِ علیؑ سے پہچانتے تھے"۔ کیونکہ نبی ﷺ کا فرمان تھا: "اے علی! تجھ سے صرف مومن محبت کرے گا اور تجھ سے صرف منافق بغض رکھے گا"۔

یاد رکھیں! علیؑ کی محبت کسی گروہ یا فرقے کی جاگیر نہیں بلکہ ایمان کی بنیاد ہے۔ آج جو لوگ حبِ علیؑ کا نام لینے والوں پر فتوے لگاتے ہیں، وہ دراصل فرمانِ مصطفیٰ ﷺ کو بھول جاتے ہیں کہ: "اے علی! تجھ سے صرف مومن محبت کرے گا اور تجھ سے صرف منافق بغض رکھے گا"۔ علیؑ سے محبت کرنا سنتِ صحابہ ہے، اور ان کے فضائل بیان کرنا عین عبادت ہے۔

وہ علیؑ جس نے شبِ ہجرت موت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بسترِ رسول ﷺ پر سونے کو ترجیح دی، جس پر اللہ نے قرآن کی آیت نازل فرمائی کہ یہ وہ ہے جو اللہ کی رضا کے لیے اپنی جان بیچ دیتا ہے۔ جب مدینہ میں مواخات ہوئی تو نبی ﷺ نے علیؑ کا ہاتھ تھام کر فرمایا: "أَنْتَ أَخِي فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ" (تم دنیا اور آخرت میں میرے بھائی ہو)۔

19 رمضان کی وہ رات، جب مولا علیؑ بار بار مصلے سے اٹھتے اور آسمان کو دیکھ کر فرماتے: "اے اللہ! علی تیرے حضور حاضر ہونے کے لیے تیار ہے، یہ وہی رات ہے جس کا وعدہ صادق و مصدوق ﷺ نے مجھ سے کیا تھا"۔ جب آپؑ گھر سے نکلنے لگے تو کمر بند دروازے کی کیل میں الجھ گیا، آپ نے اسے خود سے جدا کیا اور ایک جملہ ارشاد فرمایا جس نے فضا کو مغموم کر دیا: "اے دروازے! مجھے مت روکو، میرا رب میرا منتظر ہے"۔

جب محرابِ مسجد میں ضرب لگی تو کائنات نے سنا کہ علیؑ نے فرمایا: "فُزْتُ وَرَبِّ الْكَعْبَةِ" (ربِ کعبہ کی قسم! میں کامیاب ہو گیا)۔ اور فضا میں پکار بلند ہوئی: "تہدّمت واللّٰہ ارکان الہدیٰ" (خدا کی قسم ہدایت کے ستون گر گئے)۔

سلام ہو اس ہستی پر جو
امیر المؤمنین، فاتحِ خیبر، یعسوب الدین، نفسِ رسولﷺ، سید الاوصیاء، ابو تراب ہے۔

اللہ پاک ہمیں مولا علیؑ کرم اللہ وجہہ الکریم کی سچی محبت اور ان کے نقشِ قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

Chura Sharif - Official

11/03/2026

21 رمضان المبارک یومِ شہادتِ مظہرِ عجائب، مولیٰ الموحدین، یعسوب الدین، مولائے کائنات، شیرِ خدا، شہنشاہِ ولایت سیدنا علی بن ابی طالب کرم اللہ وجہہ الکریم

آج اس عظیم ہستی کا یومِ شہادت ہے جن کی شان بیان کرنے کے لیے کائنات کے سارے الفاظ بھی جمع کر لیے جائیں تو حق ادا نہیں ہو سکتا۔ وہ ذات جس کے القابات آسمانوں سے اترے اور جس کے فضائل خود زبانِ مصطفیٰ ﷺ نے بیان کیے۔ میرے پیر و مرشد سچ فرماتے ہیں کہ: "ہم جس بھی کامل پیر کے ہاتھ پر بیعت کرتے ہیں، وہ ہاتھ در حقیقت مولا علیؑ کے ہاتھ میں جاتا ہے اور علیؑ کا ہاتھ براہِ راست دستِ مصطفیٰ ﷺ میں ہے"۔ اسی لیے آپ ہی "خلیفہ بلا فصل" اور کائناتِ ولایت کے بلا شرکتِ غیرے تاجدار ہیں۔

رسول اللہ ﷺ نے اللہ سے دعا کی تھی: "اے اللہ! اپنی مخلوق میں سے اسے میرے پاس بھیج جو تجھے سب سے زیادہ محبوب ہو"، اور پردہ اٹھا تو سامنے علیؑ کھڑے تھے۔ یہی وہ علیؑ ہیں جن کے لیے نبی ﷺ نے فرمایا: "أَنَا مَدِينَةُ الْعِلْمِ وَعَلِيٌّ بَابُهَا" (میں علم کا شہر ہوں اور علی اس کا دروازہ ہے)۔ اسی لیے حضرت عبداللہ بن عباسؓ جیسے جلیل القدر صحابی فرماتے تھے کہ تمام صحابہ کا علم علیؑ کے علم کے مقابلے میں ایسا ہے جیسے سات سمندروں کے سامنے ایک قطرہ۔

تاریخ گواہ ہے کہ جلیل القدر صحابہ جیسے حضرت سلمان فارسیؓ، حضرت ابوذر غفاریؓ، حضرت مقداد بن اسودؓ اور حضرت حذیفہ بن یمانؓ کا یہ پختہ عقیدہ تھا کہ علیؑ ہی حق کا مرکز ہیں۔ حضرت جابر بن عبداللہ انصاریؓ تو مدینہ کی گلیوں میں یہ گواہی دیتے تھے کہ: "ہم رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں منافقین کو ان کے بغضِ علیؑ سے پہچانتے تھے"۔ کیونکہ نبی ﷺ کا فرمان تھا: "اے علی! تجھ سے صرف مومن محبت کرے گا اور تجھ سے صرف منافق بغض رکھے گا"۔

یاد رکھیں! علیؑ کی محبت کسی گروہ یا فرقے کی جاگیر نہیں بلکہ ایمان کی بنیاد ہے۔ آج جو لوگ حبِ علیؑ کا نام لینے والوں پر فتوے لگاتے ہیں، وہ دراصل فرمانِ مصطفیٰ ﷺ کو بھول جاتے ہیں کہ: "اے علی! تجھ سے صرف مومن محبت کرے گا اور تجھ سے صرف منافق بغض رکھے گا"۔ علیؑ سے محبت کرنا سنتِ صحابہ ہے، اور ان کے فضائل بیان کرنا عین عبادت ہے۔

وہ علیؑ جس نے شبِ ہجرت موت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بسترِ رسول ﷺ پر سونے کو ترجیح دی، جس پر اللہ نے قرآن کی آیت نازل فرمائی کہ یہ وہ ہے جو اللہ کی رضا کے لیے اپنی جان بیچ دیتا ہے۔ جب مدینہ میں

06/03/2026

✨ عظیم الشان رات ✨
🌹 17 رمضان المبارکــ
یومِ وصال

کس طرح آپ کی ہو بیاں شان عائشہ
جب مدح گو ہے آپ کا ، قرآن عائشہ

اُمُّ المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا
آپ رضی اللہ عنہا علم، فقہ اور روایتِ حدیث میں امت کے لیے عظیم مینارِ نور ہیں۔

بنتِ صدِّیق آرامِ جانِ نبی
اس حریمِ بَرائَت پہ لاکھوں سلام

یعنی ہے سورۂ نور جن کی گواہ
ان کی پرنور صورت پہ لاکھوں سلام

17 رمضان المبارک
(شہداء بدر و اصحابِ بدر)
یوم الفرقان

جاں نثارانِ بدرواُحد پر درود
حق گزارانِ بیعت پہ لاکھوں سلام

28/02/2026

10 رمضان یوم وصال ام المومنین حضرت خدیجہ کبری سلام اللہ علیہا
سلام اس نظر پر
جس نے رحمت اللعالمین حضرت محمد مصطفیٰﷺ کو پہچان لیا،
سلام اس پرجو سب سے زیادہ قریب رہی رحمت اللعالمین حضرت محمد مصطفیٰﷺ کے,
جس کو الله پاک بهی سلام بهیجتا ہے اور جبرائیل علیہ السلام بهی
سلام اس ماں پر
جس نے تربیت کی خاتونِ سردار جنت فاطمة الزهرا سلام اللہ علیھا کی _

Want your business to be the top-listed Government Service in Sheikhupura?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address

Sheikhupura
HAZRATPIRSYEDKHADIMBADSHAHALMROOFBAWAJEESARKAR.