09/10/2026
شگر:
شگر کے تاریخی اماچہ پولو گراؤنڈ میں جاری پولو ٹورنامنٹ کے پہلے روز سے لے کر سیمی فائنل کے مرحلے تک ایمرجنسی سروسز ریسکیو 1122 شگر کی جانب سے کھلاڑیوں اور شائقین کو میڈیکل کوریج اور فرسٹ ایڈ کی سہولیات مسلسل فراہم کی جا رہی ہیں۔
ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جدید فرسٹ ایڈ کٹس، ضروری ادویات اور لائف سیونگ آلات سے لیس ایمبولینسز کے ساتھ میدان میں ہر وقت موجود ہیں۔ پولو جیسے سنسنی خیز اور روایتی کھیل میں کھلاڑیوں کے زخمی ہونے کے خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے، ریسکیو اہلکار میچ کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہتے ہیں۔
سیمی فائنل کے اہم اور سنسنی خیز میچوں کے دوران بھی ریسکیو 1122 کے پیرا میڈیکل اسٹاف نے موقع پر ہی زخمی کھلاڑیوں کو ابتدائی طبی امداد (First Aid) فراہم کی، جبکہ ضرورت پڑنے پر ایمبولینس سروس کو بھی مکمل طور پر تیار رکھا گیا۔
ٹورنامنٹ کی انتظامیہ، کھلاڑیوں اور مقامی شائقین نے ٹورنامنٹ کے پہلے مرحلے سے سیمی فائنل تک ریسکیو 1122 کی پیشہ ورانہ خدمات، بروقت ردعمل اور فرض شناسی کو سراہا ہے۔