اسلام علیکم: ماشا ء اللہ دوستو ہمارا یتیم بچے کا روزگار کا بندوبست کرنا پراجیکٹ مکمل ہوگیا ہے ، رکشہ خرید لیا گیا ہے کل بچے کے حوالے کردیا جائےگا الحمدللہ، اس کے ساتھ ہی جھاڑیانوالہ سے ہمارے دوست ہیں حافظ صاحب انہوں نے کسی یتیم بچی کی شادی میں معاونت کرنے کا کہا ہے اللہ انہیں جزائے خیر دے ، آمین
Tahir welfare foundation
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Tahir welfare foundation, Social service, Dera Araian Taseer nager begowala sambrial, Sialkot.
انتہائی قلیل وسائل کے باوجود ایک ماہ سے جس کام کا ذمہ اٹھایا تھا الحمدللہ آج وہ بحسن و خوبی تکمیل کو پہنچا ۔ فون کالز تو بےشمار لوگوں نے کیں ، کچھ نے وعدے کئے جو ابھی ایفاء کے منتظر ہیں کچھ نے دعائیں دیں اور کچھ نے تو ایسے الزامات لگائے کہ ہم بھی شرمندہ سے ہوگئے ۔ لیکن الحمدللہ آج چنگ چی رکشہ جو مبلغ ہزار روپے میں خریدا گیا یتیم بچے کے حوالے کردیاگیا، اللہ تعالی اس کے رزق میں برکت پیدا کریں ۔
رکشہ خریدنے کے لئے جن احباب نے مالی تعاون کیا ان میں شیخ شفیق الرحمن(سینئرصحافی) اعجازلودھی ابن نیاز( معروف لکھاری) ڈاکٹر محمدخان(چئیرمین طاہرویلفیئر فاونڈیشن ) ڈاکٹر اشفاق حسین(چئیرمین الفضل فاونڈیشن ) آپا ریم غازی( لال مسجد والے غازی برادران کی بہن) محمدافضال( سعودیہ) سے شامل ہیں اللہ تعالی سب کا عطیہ اور محنت قبول فرمائے اور اس کا بہترین نعم البدل دے ۔آمین
اس مہم کی تکمیل کے بعد کچھ پیسے بچ گئے ہیں جو آئیندہ کسی اور ضرورت مند پہ خرچ کئے جائینگے ان شاءاللہ۔
نیکی کے اس کام میں آپ بھی ہم سے تعاون کرسکتے ہیں نیز آپ کے آس پاس اگر کوئی یتیم بچہ یا مجبور بیوہ عورت مدد کی مستحق ہو آپ ہم سے رابطہ کریں ہم سے جو ہوسکا مخیر حضرات کے تعاون سے کریں گے ان شاءاللہ ۔
نیکی اور خدمت کے اس کام کو جاری رکھنے کے لئےضروری ہے کہ احباب کا مالی تعاون جاری رہے ۔
ہم سیالکوٹ نیوز کے بھی شکرگزار ہیں جو ہماری آواز بنا ۔
" طاہر ویلفئیرفاونڈیشن " سمبڑیال
0333 8200501
0333 8813856
طاہر ویلفئیر فاونڈیشن
تعارف :
چند ماہ قبل سمبڑیال کے معروف سماجی ورکر ڈاکٹر محمدخان کی سرپرستی میں چند دوستوں نے انسانیت کی خدمت کے لئے طاہر ویلفئیر فاونڈیشن کا اجراء کیا ، بانی ارکان میں محمد وقاص ، نعیم صاب، سرفرازحسین ، زین علی، اور شاہد مشتاق شامل ہیں ۔ الحمدللہ خدمت خلق کے ذریعے آگے بڑھنے کے متمنی ہیں ۔
اغراض و مقاصد :
بلا تمیز رنگ ونسل انسانیت کی خدمت ، یتیم بچوں کی کفالت اور تعلیم وتربیت کا بندوبست اور بیوہ عورتوں کی مالی مدد کرنے کے ساتھ مستحق اور بےروزگار افراد کے روزگار کابندوبست کرنا اور غریبوں کے مفت علاج معالجے کا انتطام کرنا ۔
گزارش:
ابھی چونکہ ابتداء ہے کام آہستہ آہستہ آگے بڑھ رہاہے بہت سارے مالی مسائل درپیش ہیں ۔ مخیر حضرات کا تعاون درکار ہے تاکہ نیکی کے اس کام کا تسلسل جاری رہے ۔ الحمدللہ چئیرمین طاہر ویلفئیر فاونڈیشن پہلے ہی اپنے کلینک پہ روزانہ کئی مریضوں کا فی سبیل اللہ چیک اپ کرتے اور انہیں ادویات فراہم کرتے ہیں ۔
احباب سے دل کھول کر تعاون کرنے کی درخواست ہے ۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Sialkot
