24/04/2026
میرا چھوٹا بھائی
نام: امر عباس جعفری
عمر:17 سال
تاریخ:23-04-2026 شام 05:00 بجے کالی شلوار قمیض میں گھر سے نکلا اور ابھی تک واپس نہیں آیا ہے۔
برائے مہربانی کسی بھی قسم کی اطلاع درج ذیل نمبر پر دیں۔
ایڈریس: سیدڑہ خورد سیدپور روڈ سیالکوٹ
رابطہ نمبر: 03257512572
13/03/2026
محترم کامران سول بھائ
(جنرل سیکرٹری ایثار فاونڈیشن)
کو زندگی میں پہلی بار #داداابو جیسے عظیم عہدہ پر فائز ہونے پر تمام ایثار فیملی کی طرف سے بہت بہت دلی مبارکبادپیش کرتے ہیں🌹❤️
دعا ہے کہ اللہ تعالی اس ننھے بیٹے کو صحت اور ایمان والی لمبی زندگی عطا فرمائے اور والدین کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے۔ 🤲
منجانب: ایثار فیملی
09/03/2026
⭐ ایثار ویلفیئر فاؤنڈیشن وزٹ ⭐
سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے چیئرمین جناب حسن علی بھٹی صاحب نے اپنے معزز ساتھیوں انجینئر امیر سجاد بیگ صاحب اور ایم جہانگیر خان صاحب کے ہمراہ ایثار ویلفیئر فاؤنڈیشن اور ایثار بلڈ بنک کا خصوصی وزٹ کیا۔
ایثار ٹیم کی جانب سے معزز مہمانوں کا نہایت پُرخلوص اور محبت بھرے انداز میں استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر مہمانوں کو ایثار کی جانب سے انسانیت کی خدمت کے لیے جاری فلاحی سرگرمیوں، مستحق مریضوں کے لیے فراہم کی جانے والی خون کی خدمات اور مختلف سماجی منصوبوں کے بارے میں تفصیلی آگاہی دی گئی۔
معزز مہمانوں نے ایثار ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے انسانیت کی خدمت، مریضوں کی مدد اور معاشرے میں مثبت کردار ادا کرنے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اسے ایک قابلِ تقلید مثال قرار دیا۔
آخر میں معزز مہمانوں نے اپنے خوبصورت اور حوصلہ افزا الفاظ کے ذریعے ایثار ٹیم کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور انسانیت کی خدمت کے اس مشن کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔ 🤍
26/02/2026
❤️سفر مبارک❤️
ان شاءاللہ تعالی اج شام کو ایثار فاؤنڈیشن کے تین بہت پیارے ساتھی حافظ نوید، نثار ولی اور ثاقب صدیق لاہور ایئر پورٹ سے بیت اللہ شریف کے مقدس سفر پر عمرہ کیلئے روانہ ہو رہے ہیں۔
تمام ایثار فیملی اپنے ان تینوں پیارے ممبران کے اس مبارک سفر کیلئے انتہائ خوشی اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتی ہے اور ہم پیچھے رہ جانے کو بھی کو اپنی خصوصی دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست کرتی ہے۔🤲❤️🌹
Sadeem Saqi Hafiz Naveed Nisar Wali
24/02/2026
اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ
محترم حاجی طارق حسین (سرپرست ایثار فاؤنڈیشن) کی بڑی بہن اللّٰہ کے حُکم قضاء سے فوت ہو گئی ھیں
جنازہ کا وقت بعد نماز ظہر ۲ بجے دن آج مورخہ 24/2/26 بروز منگل موضع پریل نزد گُگیال براستہ کنگرہ طے پایا ہے شرکت کی استدعا ہے
سوگوار
حاجی طارق حسین (03008611105)
بیٹا عمر فاروق (03256844517)
ان شاءاللہ تعالی
جنازہ میں شرکت کیلئے دوپہر 12 بجے ایثار ایبٹ روڈ بلڈنگ سے وفد اکٹھے روانہ ہوگا۔ جو احباب جنازے میں شریک ہونا چاہتے ہیں وہ 12 بجے تک ایثار ایبٹ روڈ بلڈنگ تشریف لے آئیں ۔ جزاک اللہ خیرا
17/02/2026
تمام اوورسیز گروپ ممبران کو رمضان مبارک
11/02/2026
آج ایثار بلڈ بنک میں بجلی کے انتہائ خطرناک شارٹ سرکٹ کے بعد ابھی تک صورتحال قابو میں نہیں آ سکی۔ آپ سے دعاؤں کی خصوصی درخواست ہے
05/02/2026
Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Muhammad Safdar, Bilal Ishtiaq, Lion Malik Junaid Awan, Muhammad Saeed, Numan Rajput Bhatti, Mujahid Hussain, Bhatti Naeem Aktar, Ahsan Ahsan, Ihtisham Asif, Arfan Ahmed, Chaudhary Owais, Whole Sale Rate