Tehsil Sports Officer, Sialkot

Tehsil Sports Officer, Sialkot

Share

Jinnah Stadium Sialkot

Photos from Tehsil Sports Officer, Sialkot 's post 22/02/2025

پریس ریلیز

خصوصی دعوت پر معزز سفیرِ کرغیزستان کا سیالکوٹ کا شاندار دورہ

سیالکوٹ: عزت مآب اوزبیک اتاخانوف، سفیرِ کرغیزستان نے خصوصی دعوت پر سیالکوٹ کا دورہ کیا، جہاں انہیں تحصیل اسپورٹس آفیسر سیالکوٹ عدنان سلیم کی جانب سے شہر کے مختلف اہم مقامات کی سیر کروائی گئی۔

یہ دورہ پاکستان اور کرغیزستان کے درمیان کھیلوں کے فروغ اور سفارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔ اس موقع پر تحصیل اسپورٹس آفیسر عدنان سلیم نے معزز سفیر کو پاکستان میں کھیلوں کے فروغ کے لیے کیے گئے اقدامات اور انفراسٹرکچر کی ترقی سے آگاہ کیا۔

عدنان سلیم کا کہنا تھا کہ:
"یہ خصوصی دورہ پاکستان اور کرغیزستان کے درمیان کھیلوں کے ذریعے سفارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ ہماری کوشش ہے کہ دونوں ممالک کے کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح پر مزید مواقع فراہم کیے جائیں تاکہ کھیلوں کے ذریعے دوستی اور تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔"

یہ تاریخی لمحہ نہ صرف سیالکوٹ بلکہ پاکستان کے لیے بھی ایک اعزاز ہے کہ عالمی سطح پر کھیلوں کی ترقی اور سفارتی تعلقات میں ایک نئی راہ ہموار ہو رہی ہیں
DGPR Punjab District Information Officer Sialkot Sports Board Punjab CM Punjab Govt of Punjab DC Sialkot Maryam Nawaz Sharif

Photos from Tehsil Sports Officer, Sialkot 's post 05/02/2025

مورخہ (05.02.2025)
*اہلیان سیالکوٹ کے لیے خوشخبری*
اج کوبے چک کرکٹ اسٹیڈیم میں کرکٹ میچیز کا آغاز ہو گیا ہے۔

20/09/2024


Punjab's Biggest Sports Event of the Year
12 Sports Disciplines
3 Tiers of Competition
1 Million+ Players
15000+ Sports Clubs
Cash Prize of PKR 100 Million
Talent Hunt at Grassroots Level
For Registration: Contact you concerned Tehsil, District, and Divisional Sports Officer OR simply scan QR CODE OR VISIT:
https://khelta.punjab.gov.pk/public/register-for-khelta-punjab

For more information please visit our website:
https://sportsboard.punjab.gov.pk/node/2790

Govt of Punjab Faisal Ayub Khokhar Maryam Nawaz Sharif Abdullah Tabassum

20/09/2024
Photos from Faisal Ayub Khokhar's post 20/09/2024

ؑصوبائی وزیرکھیل وامورنوجوانان پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر کی پریس کانفرنس
صوبائی وزیر کھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے پنجاب کے سب سے بڑے گیمز کھیلتا پنجاب گیمز کے لوگو کی رونمائی کی
پنجاب کی عوام سے کیا وعدہ آج پورا کررہے ہیں

20/09/2024

کھیلتا پنجاب گیمز 2024
رجسٹریشن کے لئے اپنے متعلقہ تحصیل، ڈسٹرکٹ اور ڈوژنل سپورٹس آفیسر سے رابطہ کریں یا QR کوڈ کو سکین کریں
انٹرکلب ڈسٹرکٹ لیول،انٹرڈسٹرکٹ ڈویژن لیول اور انٹرڈویژن صوبائی سطح کے مقابلہ جات
10کروڑ سے زائد کے انعامات
انڈر22کے مقابلے
15ہزار کلبز کے 10لاکھ کھلاڑیوں کی شرکت
انٹر کلب ڈسٹرکٹ لیول کی اگلے سات روز تک رجسٹریشن جاری
انٹر کلب ڈسٹرکٹ سطح پر 6گیمز،اتھلیٹکس، کرکٹ (ٹیب بال)، بیڈمنٹن،فٹ بال، ہاکی اور کبڈی کے مقابلہ جات کا انعقاد کیا
انٹر کلب ڈسٹرکٹ لیول کے مقابلے 2سے11اکتوبر تک ہوں گے
انٹرڈسٹرکٹ ڈویژن لیول کے مقابلے 16اکتوبر سے29اکتوبر تک ہوں گے
انٹرڈسٹرکٹ ڈویژن لیول اور انٹرڈویژن صوبائی سطح میں 12،12کھیلوں کے مقابلے،جن میں اتھلیٹکس،کرکٹ (ٹیب بال)، باسکٹ بال، فٹ بال، کبڈی، میٹ ریسلنگ، تائیکوانڈو،ٹیبل ٹینس،بیڈمنٹن، ہاکی، والی بال اور آرچری کے مقابلے
انٹر ڈویژن لیول پر دو ہزار سے زائد کھلاڑیوں کو فی کس دس ہزار روپے کی کٹ
انٹر ڈویژن لیول کے کھلاڑی کو دو ہزار ڈیلی الاؤنس،ٹریولنگ الاؤنس اور دیگر سہولیات
فائنلز 7 نومبر کو لاہور میں کھیلے جائیں گے
اختتامی تقریب کی مہمان خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ہوں گی
Govt of Punjab Faisal Ayub Khokhar Maryam Nawaz Sharif Abdullah Tabassum

20/09/2024

کھیلتا پنجاب گیمز کے لوگو کی رونمائی تقریب اور پریس کانفرنس
صوبائی وزیرکھیل وامورنوجوانان پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا عوام سے کیا ایک اور وعدہ تکمیل کو پہنچ گیا ہے ہم پاکستان کے سب سے بڑے گیمز کرانے جارہے ہیں، آج کھیلتاپنجاب گیمز کو باقاعدہ لانچ کررہے ہیں، کھیلتا پنجاب گیمز میں انٹرکلب ڈسٹرکٹ لیول،انٹرڈسٹرکٹ ڈویژن لیول اور انٹرڈویژن صوبائی سطح کے مقابلہ جات ہوں گے جس کیلئے 10کروڑ سے زائد کے انعامات رکھے گئے ہیں، کھیلتا پنجاب گیمز کروانے کیلئے 30 کروڑ روپے کے اخراجات کاتخمینہ لگایا گیا ہے،کھیلتا پنجاب گیمز میں انڈر22کے مقابلے ہوں گے ان گیمز کے فائنلز 7 نومبر کو لاہور میں کھیلے جائیں گے،جس کی مہمان خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف ہوں گی، ان خیالات کا اظہار نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں صوبائی وزیر کھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے پنجاب کے سب سے بڑے گیمز کھیلتا پنجاب گیمز کے لوگو کی رونمائی تقریب اور پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ہے۔
ؑصوبائی وزیرکھیل وامورنوجوانان پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے کہا ہے کہ کھیلتا پنجاب گیمز میں 15ہزار کلبز کے 10لاکھ کھلاڑی شرکت کریں گے،یہ گیمز ڈسٹرکٹ لیول سے شروع ہوکر صوبائی سطح تک کھیلی جائیں گی، کھیلتا پنجاب کے ذریعے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کریں گے، اس سے سامنے آنے والے ٹیلنٹ کو آئندہ ہونیوالے قائداعظم گیمز، نیشنل گیمز کے لئے تیار کریں گے، پھر ان کھلاڑیوں کو مزید گروم کرنے کیلئے انٹرنیشنل کوچز سے تربیت دلوائی جائے گی، صوبائی وزیرکھیل وامورنوجوانان پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے مزید کہا ہے کہ انٹر کلب ڈسٹرکٹ لیول کی اگلے سات روز تک رجسٹریشن ہوگی جس کے لئے سکول، کالجزاور دیگر مقامات پر رجسٹریشن کیمپ لگائے جائیں گے، انٹر کلب ڈسٹرکٹ سطح پر 6گیمز ہوں گے، جن میں اتھلیٹکس، کرکٹ (ٹیب بال)، بیڈمنٹن،فٹ بال، ہاکی اور کبڈی کے مقابلہ جات کا انعقاد کیا جائے گا، انٹر کلب ڈسٹرکٹ سطح پر ہر ڈسٹرکٹ میں گیارہ لاکھ پچاس ہزار روپے کے انعامات رکھے گئے ہیں اس طرح پنجاب کے 36 اضلا ع میں چار کروڑ چودہ لاکھ روپے کے انعامات دیئے جائیں گے،انٹر کلب ڈسٹرکٹ لیول کے مقابلے 2سے11اکتوبر تک ہوں گے،انٹرڈسٹرکٹ ڈویژن لیول کے مقابلے 16اکتوبر سے29اکتوبر تک ہوں گے، انٹرڈسٹرکٹ ڈویژن لیول میں 4 کروڑ سے زائد کے انعامات دیے جائیں گے،انٹرڈسٹرکٹ ڈویژن لیول اور انٹرڈویژن صوبائی سطح میں 12،12کھیلوں کے مقابلے ہوں گے جن میں اتھلیٹکس،کرکٹ (ٹیب بال)، باسکٹ بال، فٹ بال، کبڈی، میٹ ریسلنگ، تائیکوانڈو،ٹیبل ٹینس،بیڈمنٹن، ہاکی، والی بال اور آرچری کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا،کھیلتا پنجاب گیمز انٹرڈویژن صوبائی سطح کے مقابلے 2 سے 7 نومبر تک ہوں گے، انٹرڈویژن صوبائی سطح کیلئے تقریباًایک کروڑروپے کے انعامات رکھے گئے ہیں،صوبائی وزیرکھیل وامورنوجوانان پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے کہا ہے کہ انٹر ڈویژن لیول پر دو ہزار سے زائد کھلاڑیوں کو فی کس دس ہزار روپے کی کٹ دیں گے، انٹر ڈویژن لیول کے کھلاڑی کو دو ہزار ڈیلی الاؤنس،ٹریولنگ الاؤنس اور دیگر سہولیات دی جائیں گی، کھیلتا پنجاب گیمز کے فائنلز 7 نومبر کو لاہور میں کھیلے جائیں گے،اختتامی تقریب کی مہمان خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ہوں گی، کھیلتا پنجاب گیمز کے مقابلوں میں سپورٹس کی ایسوسی ایشنز بھی ہمارے ساتھ ہوں گے، ہمارا کام سپورٹس کی نرسری تیار کرنا ہے اس کیلئے ہم نے سپورٹس ایمرجنسی ڈکلیئر کی ہوئی ہے، صوبائی وزیرکھیل وامورنوجوانان پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے مزید کہا ہے کہ سپورٹس بورڈ پنجاب نے مختلف گیمز کی پہلی مرتبہ ٹیمیں تشکیل دی ہیں اس قبل ایسا نہیں ہوتا تھا۔
کھیلتا پنجاب گیمز کے لوگو کی تقریب رونمائی اور پریس کانفرنس کے موقع پر ڈائریکٹرایڈمن ڈاکٹرمحمد کلیم، ڈپٹی ڈائریکٹر ظہور احمد ودیگر بھی موجود تھے۔
Govt of Punjab Faisal Ayub Khokhar Maryam Nawaz Sharif Abdullah Tabassum

Photos 04/02/2024

Sialkot 😇

Photos from Govt of Punjab's post 04/02/2024
Want your business to be the top-listed Government Service in Sialkot?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address

Jinnah Stadium Sialkot
Sialkot