Additional Deputy Commissioner General Sialkot

Additional Deputy Commissioner General Sialkot

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Additional Deputy Commissioner General Sialkot, Government Organization, Assistant commisioner office near DCO office, Sialkot.

23/03/2018

Entry through invitation cards only.

20/03/2018
13/03/2018

سیالکوٹ13مارچ ( )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل میثم عباس نے کہاکہ بھٹہ مزدورو ں کو کم سے کم اجرت کی ادائیگی اور ان کے کم سن بچوں کو سکولوں میں داخلہ اور وظائف کی تقسیم حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے اس امر کو یقینی بنانے کیلئے بھٹہ مالکان انتظامیہ ، پولیس اور متعلقہ محکموں کے ساتھ تعاون کریں ۔ یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ ویجی لینس کمیٹی برائے انسداد جبری مشقت کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ ڈائریکٹر پنجاب ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیویشن (پیسی)سیالکوٹ عبدالوحید ڈار، ڈپٹی ڈائریکٹر لیبر امجدعلی، لیبر آفیسر جعفر اقبال اور صدر بھٹہ مالکان ایسوسی ایشن ضلع سیالکوٹ میاں محمد اکرم کے علاوہ متعلقہ محکموں کے مقامی حکام اور سماجی تنظیموں کے نمائندگان نے شرکت کی ۔
ڈائریکٹر پیسی عبدالوحید ڈار نے بتایا کہ بھٹہ مزدوروں کی رجسٹریشن اور ان کے پیسی کارڈز کے اجراء کیلئے چاروں تحصیلوں کی بھٹہ ایسوسی ایشن کے ساتھ مذاکرات چل رہے ہیں اورسے واجبات کی وصول کیلئے محکمہ کوشاں ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ سرکاری واجبات کی بلاتاخیر ادائیگی کرکے بھٹوں کے مالکان ایک ذمہ دارکاروباری اور شہری ہونے کا ثبوت دیں اور اس سلسلہ حیل وحجت سے ہرگز کام نہ لیں ۔ انہوں نے کہاکہ واجبات کی کلیکشن کیلئے ضلع سیالکوٹ کے بھٹہ ایسوسی ایشن کا تعاون قابل تعریف ہے ۔

Photos from Additional Deputy Commissioner General Sialkot's post 08/06/2016

Monitoring of daily morning auction process at Fruit and vegetables Market ,Sialkot. DCO Sialkot,DPO Sialkot,and AC Sialkot.

Photos 20/05/2016

سیالکوٹ 20مئی( )رمضان المبارک کے دوران مخیر حضرات کے تعاون سے ضلع سیالکوٹ میں 60مدنی دسترخوان لگائے جائیں گے‘ ان مدنی دسترخوانوں پر روزہ داروں کی افطاری اور سحری کا خصوصی اہتمام کیا جائے گا ۔ اس امر کا انکشا ف چیئرمین مدنی دسترخوان پنجاب حاجی محمد نواز کی زیر صدارت ڈی سی او سیالکوٹ کے کمیٹی روم میں منعقدہ اجلاس میں ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر سیالکوٹ ڈاکٹر آصف طفیل ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر سیالکوٹ ڈاکٹر عمر شیر چٹھہ، ڈی او سی سیالکوٹ عبدالسلام عارف، اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ میثم عباس، اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال توقیر الیاس چیمہ، اسسٹنٹ کمشنر پسرور لیاقت ظہیر، ڈی ایف سی سیالکوٹ روحیل بٹ ، ڈی او انڈسٹری سیالکوٹ عشرت مجاہد اور ای ڈی او زراعت سیالکوٹ جاوید خاں بھی موجود تھے ۔
چیئرمین مدنی دستر خوان پنجاب حاجی محمد نواز نے کہاکہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں اللہ کی رحمتیں سمیٹنے کیلئے صوبہ پنجاب کے تمام اضلاع میں صاحب ثروت اور مخیر حضرات کے تعاون سے 2ہزار سے زائد مدنی دسترخوان لگائے جائیں گے جہاں پر اللہ کے فضل و کرم سے روزانہ لاکھوں لوگوں کوروزہ رکھنے اور کھولنے کی سہولت میسر آئے گی ۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کے افسران سے اپیل کی کہ مستحق اور غریب لوگوں کوماہ صیام کی عبادت میں شامل کرنے کیلئے مدنی دسترخوان زیادہ سے زیادہ لگانے کیلئے صاحب حیثیت افراد کو ترغیب دی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ماہ صیام ہمیں صبر، برداشت اور قربانی کا درس دیتا ہے اس مہینے میں مخلوق خدا کی خدمت کرنے والوں پر اللہ تعالیٰ اپنی رحمتوں اور نعمتوں کی بارش کرتا ہے اور اس کے تمام گناہوں کو معاف فرماتا ہے ۔
ڈی سی او سیالکوٹ ڈاکٹر آصف طفیل نے بتایا کہ حسب روایت ضلع سیالکوٹ کی چاروں تحصیلوں کے اہم مقامات پر مدنی دسترخوان لگائے جائیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ امسال تحصیل سیالکوٹ میں 26، ڈسکہ میں19، سمبڑیال میں 9اور پسرور میں 6مدنی دسترخوان لگائے جائیں گی جن کی نگرانی کے فرائض اسسٹنٹ کمشنرز انجام دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ نے مخیر حضرات، تاجر تنظیموں اور مختلف ایسوسی ایشنوں کو مدنی دسترخوان لگانے کی دعوت ہے اور قومی امکان ہے کہ مدنی دسترخوان کی تعداد پہلے سے کئی بڑھ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مدنی دسترخوانوں پر سیکیورٹی، صفائی ستھرائی اور پارکنگ کے خصوصی انتظامات کئے جائیں گے اور روزہ داروں کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی ۔ اجلاس کے آخر میں ملکی سا لمیت، استحکام اور بقا کیلئے خصوصی دعا کی گئی ۔

Photos from Additional Deputy Commissioner General Sialkot's post 19/05/2016

اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ کا محکمہ ہیلتھ کے افسران ڈاکٹر ناصر اور دیگر انتظامی افسران کے ہمراہ شہر بھر میں بیکریوں اور مٹھائی فروشوں کے خلاف پیور فوڈ آرڈیننس کےتحت آپریشن۔ صفائی کے ناقص انتظامات پر ایک لاکھ پینتیس ہزار جُرمانہ۔ 100 کلو گرام سے زائد مضرِ صحت مٹھائی تلف۔

Photos from Additional Deputy Commissioner General Sialkot's post 17/05/2016

For the citizen of sialkot

Admin:Hassan khalid Minhas

Photos 15/05/2016

سیالکوٹ 14مئی( )ضلعی انتظامیہ کا دودھ میں کیمیکل اورپانی کی ملاوٹ کرنے والے شیرفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن ‘ مضر دودھ فروخت کرنی کی پاداش میں ظلع کے مختلف شیر فروشوں کو ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانہ اور 37من مضر صحت دودھ کو موقع پر ہی ضائع کردیا۔ ڈی سی او سیالکوٹ ڈاکٹر آصف طفیل کی خصوصی ہدایت پر پیور فوڈ ایکٹ کے تحت ضلعی سیالکوٹ میں حفظان صحت کے اصولوں کے منافی دودھ پانی اور مضر صحت کیمیکل کی ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنروں اور فوڈ انسپکٹرز کے ہمراہ آج الصبح اپنی اپنی تحصیلوں میں واقع شیر فروشوں کی دکانوں پر اچانک چھاپے مار کرفروخت کئے جانے والے دودھ کی موقع پر ہی سمپلنگ کی اور مضر صحت دودھ فروخت کرنے پر مختلف دکانداروں کومجموعی طور پر ڈیڑھ لاکھ روپے کی جرمانے کئے جو ان سے موقع پر ہی وصول کرلئے گئے جبکہ 37من دودھ اور دہی کو تلف کردیا گیا۔ اس مہم کا مقصد صارفین کو جراثیم سے پاک خالص دودھ کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے ۔

Photos from Additional Deputy Commissioner General Sialkot's post 12/05/2016

انجمن پٹواریان کے زیر انتظام قرعہ اندازی کے زریعہ دو خوش نصیب پٹواریان امسال عمرہ کی سعادت ادا کیں گے۔

Photos 11/05/2016

سیالکوٹ 10مئی( )کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن کیپٹن (ر) محمد آصف نے آج ضلع سیالکوٹ میں گندم خرید مراکز سیالکوٹ کا اچانک دورہ کیا اور گندم کی خریداری مراکز پر کاشتکاروں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ ڈی سی او سیالکوٹ ڈاکٹر آصف طفیل ، اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ میثم عباس ، ڈپٹی ڈائریکٹر فُوڈ گوجرانوالہ شرجیل مرزا اور ڈی ایف سی سیالکوٹ روحیل بٹ بھی اس موقع موجود تھے ۔ کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن کیپٹن (ر) محمد آصف نے کہا کہ حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق صرف ایسے کاشتکاروں سے گندم خریدی جائے گی جن کے نام لسٹوں میں شامل ہیں اور کسی بھی صورت میں مڈل مین، آڑھتی اور تھرڈ پارٹی سے گندم کی خریداری نہیں کی جائے گی۔ کمشنر نے گندم خرید مراکز میں باردانہ کی تقسیم کے طریقہ کار اور کاشتکاروں سے خریدی گئی گندم کے معیار کا معائنہ کیا۔

Photos 15/04/2016

A public service message. Plz share

Want your business to be the top-listed Government Service in Sialkot?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address


Assistant Commisioner Office Near DCO Office
Sialkot
51310

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 08:00 - 16:00