✨امید ویلفیئر فاؤنڈیشن سنگیال🤝
بروز بدھ ابو ظہبی میں امید ویلفیئر فاؤنڈیشن کے نوجوانوں میں ایک اہم میٹنگ ہوئی۔ جس کا مقصد
( قبرستان میں مٹی ڈالنا اور بارش کے پانی کی نکاسی کا حل)
گزشتہ سال بارشوں کے دنوں میں قبرستان کے اندر پانی جمع ہونے کی صورت میں بہت سی قبریں بیٹھ گئی تھی۔
ائندہ سال اس صورتحال سے نپٹنے کے لیے نوجوانوں نے یہ فیصلہ کیا کہ قبرستان کہ ارد گرد مناسب چوڑائی اور اونچائی میں راستہ بنایا جائے۔ تاکہ باہر کا پانی قبرستان کے اندر داخل نہ ہو۔ اور چاروں اطراف میں درخت لگائے جائیں جس پر سب بھائیوں نے لبیک کہا."
اور ایک بڑی رقم جمع کروا دی۔
انشاء اللہ تعالی.!
چند دنوں کے بعد یہ کام شروع ہو جائےگا،
اللہ تعالی سب بھائیوں کی کاوش کو قبول فرمائے۔ امین
امید ویلفیئر فاؤنڈیشن سنگیال
ہو میرا کام غریبوں کی حمایت کرنا
دردمندوں سے ضعیفوں سے محبت کرنا ہے
الحمد الله...
*🌙امید اہتمامِ رمضان راشن 2026 📦✨*
18/02/2026
*🌙 امید ویلفیئر فاؤنڈیشن ۔امید اہتمامِ رمضان راشن پروگرام 2026 📦✨*
الحمدللہ! امید ویلفیئر فاؤنڈیشن اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ایک بار پھر مستحق گھرانوں کے لیے امید اہتمامِ رمضان راشن پروگرام کے تحت راشن تقسیم کرنے جارہی ہے۔
رمضان رحمت اور ہمدردی کا مہینہ ہے۔ بہت سے گھرانوں کے لیے، رمضان کی تیاری غیر یقینی اور مشکلات سے بھری ہوئی ہے۔ اس اقدام کے ذریعے، ہمارا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ کوئی بھی خاندان رمضان کے اس بابرکت اور مقدس مہینے میں تنہا محسوس نہ کرے۔
انشاء اللہ عزوجل!
امید ویلفیئر فاؤنڈیشن اس سال بھی رمضان راشن اور گفٹ پیکس کی منظم اور شفاف تقسیم کرے گی، تاکہ رمضان المبارک کی رحمتیں ان گھروں تک باعزت طریقے سے پہنچ سکیں جہاں ان کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔
✨کیونکہ نیکی کی کوئی سرحد نہیں ہوتی.... اور خدمت کا سفر دلوں کو جوڑتا ہے۔
اللہ عزوجل ہمیں بے لوث خدمت اور مخلوق خدا کی مدد کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
✨ خدمت کا یہ سفر جاری رہے گا.....! انشاء اللہ عزوجل
25/05/2025
اِنَّالِلّٰہِ وَاِنَّااِلَیہِ رٰجِعُون
گاؤں سنگیال سے تعلق رکھنے والے بھائی جاوید جو کافی عرصے سے بیمار تھے۔ آج اس فانی دنیا کو چھوڑ کر چلے گئے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے ، جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین
اِنَّ لِلّٰہِ مَاأَخَذَ وَلَہ مَاأَعْطٰی، وَکُلُّ شَیْیٍٔ عِنْدَہ بِأَجَلٍ مُّسَمًّی فَلْتَصْبِرْ وَلْتَحْتَسِبْ۔
(رواہ البخاری ١/١٧١،ومسلم١/٣٠١ )
اللہ ہی کا ہے جو کچھ اس نے لے لیا اور جو کچھ دیا وہ بھی اسی کا ہے اور اس کے یہاں ہر چیز کا وقت متعین ہے ، آپ صبر کریں اور ثواب کی امید رکھیں۔
الحمدللہ
امید صفائی مہم فیز 2
آج امید ویلفیئر فاؤنڈیشن سنگیال کے زیر انتظام گاؤں سنگیال کی قبرستان میں صفائی کے لیے سپرے کا کام مکمل کروادیا گیا۔
اللہ تعالیٰ ان تمام لوگوں کی کوششوں کو قبول فرمائے جنھوں نے کسی بھی سطح پر اس کے لیے تعاون کیا ہے.
11/03/2025
✨امید اہتمامِ رمضان راشن پروگرام 2025
✨ امانت، دیانت اور خدمت کے اصولوں پر استوار
✨ ابھی کچھ لوگ باقی ہیں جو اچھا سوچ سکتے ہیں۔
الحمدللہ عزوجل
امید ویلفیئر فاؤنڈیشن سنگیال کا امید اہتمامِ رمضان راشن پروگرام 2025 بالآخر آج بخیر و خوبی، انتہائی ذمہ داری، دیانت داری اور احتیاط کے ساتھ مستحق افراد میں راشن کی تقسیم کا اہم اور حساس مرحلہ مکمل کیا گیا۔
ہماری پوری کوشش رہی کہ راشن کی تقسیم میں مکمل رازداری اور مستحقین کی عزتِ نفس کا ہر ممکن خیال رکھا جائے۔
ہم تہہ دل سے امید ویلفیئر فاؤنڈیشن سنگیال کی پوری ٹیم کے بے حد مشکور ہیں، جنہوں کی دریا دلی کے باعث درجنوں مستحق افراد رمضان المبارک میں راشن کی نعمت سے مستفید ہو سکے۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس کا بہترین اجر عطا فرمائے، رزق میں برکت دے، اور ہمیں آئندہ بھی خدمتِ خلق کے اس مشن کو جاری رکھنے کی ہمت اور استطاعت عطا فرمائےـ آمین
آئیے! اخلاص، ایثار اور خدمت خلق کے جذبے کے ساتھ برادری ازم، فرقہ واریت اور سیاست سے بالاتر ہو کر اپنے گاؤں کی فلاح و بہبود کے لیے متحد ہوں۔
اللہ عزوجل ہمیں بے لوث خدمت اور مخلوق خدا کی مدد کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
✨ خدمت کا یہ سفر جاری رہے گا.....! انشاء اللہ عزوجل
12/10/2024
ماشاءاللہ
جناب چوہدری نعیم خالد صاحب
نے سنگیال جنازہ گاہ کی تعمیر کے لیے 50٫000 روپے دیے ہیں۔
اللّٰہ پاک ان کی اس کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول و منظور فرمائے آمین
الحمدللہ
آج امید ویلفیئر فاؤنڈیشن سنگیال کے تحت امید صفائی مہم پراجیکٹ کا آغاز کردیا گیا۔
گاؤں سنگیال سے مغرب کی جانب روڈ کی صفائی کا کام شروع کیا گیا۔
روڈ کی اس جانب گاؤں سنگیال کی قبرستان اور ایک بہترین سکول (فرید پبلک ہائی سکول) موجود ہے۔
روڈ کے اردگرد جنگلاتی صورتحال کی وجہ سے سکول کے بچوں اور ٹریفک کو بہت مشکل پیش آرہی تھی۔
امید ویلفیئر فاؤنڈیشن کے نوجوانوں نے امید صفائی مہم پراجیکٹ سے روڈ کی صفائی کا کام شروع کر دیا۔
اللّٰہ تعالیٰ ہماری اس کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے آمین
26/09/2024
امید ویلفیئر فاؤنڈیشن سنگیال کے زیر انتظام فرید پبلک ہائی سکول سنگیال میں صاف اور ٹھنڈے پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے الیکٹرک واٹر کولر نصب کردیا گیا ہے۔
خدمت انسانیت ہمارا مقصد، منشور اور مشن ہے۔ اس نیک کام کو آگے بڑھانے کے لیۓ ہمیں آپ کے ساتھ کی ضرورت ہے۔ خدمتِ انسانیت کے اس اقدام پر دیجیۓ امید ویلفیئر فاؤنڈیشن کا ساتھ, آپ کا تعاون کسی کی زندگی سنوار سکتا ہے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Sialkot
1532
