Jamaat-e-Islami District Sialkot

Jamaat-e-Islami District Sialkot

Share

Jamaat-e-Islami: Leading the Struggle for Islamic Democracy and Justice 🇵🇰⚖️ مسالک سے پاک فریضہ اقامت دین کی اسلامی تحریک

08/05/2026
Photos from Jamaat-e-Islami District Sialkot's post 08/05/2026

ڈسکہ سیالکوٹ: امیر جماعت اسلامی پنجاب (وسطی) محمد جاوید قصوری صاحب نے دورہ سیالکوٹ کے موقع پر ڈسکہ زون 51 میں ممبر سازی مہم، موجودہ ملکی بالخصوص پنجاب کے حالات پر اہم پریس کانفرنس سے خطاب کیا اور صحافیوں کے سوالوں جواب دیئے، امیر صوبہ نے ممبر سازی مہم کے حوالے سے صحافیوں کو تفصیل سے آگاہ کیا، اس موقع پر امیر ضلع امتیاز احمد بریار، امیر زون عامر صدیق چیمہ و دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔

Photos from Jamaat-e-Islami District Sialkot's post 08/05/2026

ڈسکہ سیالکوٹ: امیر جماعت اسلامی پنجاب (وسطی) محمد جاوید قصوری صاحب نے دورہ سیالکوٹ کے موقع پر زون 51 میں منعقدہ ممبر سازی کیمپ کا وزٹ کیا اور شرکاء سے خطاب کیا، امیر صوبہ نے ممبر سازی مہم کے حوالے سے رہنمائی کی اور لوگوں کو جماعت کا ممبر کی دعوت دی، شرکاء نے بھرپور ممبر سازی مہم چلانے کے حوالے سے عزم کا اظہار کیا، اس موقع پر امیر ضلع امتیاز احمد بریار، امیر زون عامر صدیق چیمہ و دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔

08/05/2026

ڈسکہ: امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری ممبرشپ مہم کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں، جس میں عوام کو اسلامی، باکردار اور عوامی قیادت کے سفر میں شامل ہونے کی دعوت دی گئی۔
#زون51 #سیالکوٹ

08/05/2026

ڈسکہ: امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری زون 51 کے ممبرشپ کیمپ سے خطاب کر رہے ہیں
#زون51 #سیالکوٹ

Photos from Jamaat-e-Islami District Sialkot's post 08/05/2026

اڈا موترہ ڈسکہ: امیر جماعت اسلامی ضلع سیالکوٹ چوہدری امتیاز احمد بریار جامع مسجد بلال خطبہ جمعہ المبارک کے شرکاء سے خطاب کر رہے ہیں

08/05/2026

امیر ضلع سیالکوٹ چوہدری امتیاز احمد بریار نے الخدمت فاؤنڈیشن ضلع سیالکوٹ کے زیرِ انتظام الخدمت دارالحیات ہسپتال میں جاری دو روزہ فری آئی کیمپ کا دورہ کیا اور وہاں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر مریضوں کو فری چیک اپ، فری ادویات، فری آپریشن، فری لینز اور دیگر طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ مستحق افراد بہترین علاج سے مستفید ہو سکیں۔ انہوں نے الخدمت کی فلاحی خدمات کو انسانیت کی خدمت کا عملی نمونہ قرار دیا۔

Photos from Jamaat-e-Islami District Sialkot's post 08/05/2026

امیر جماعت اسلامی ضلع سیالکوٹ چوہدری امتیاز احمد بریار نے الخدمت فاؤنڈیشن ضلع سیالکوٹ کے زیرِ انتظام الخدمت دارالحیات ہسپتال میں جاری دو روزہ فری آئی کیمپ کا دورہ کیا اور وہاں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر مریضوں کو فری چیک اپ، فری ادویات، فری آپریشن، فری لینز اور دیگر طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ مستحق افراد بہترین علاج سے مستفید ہو سکیں۔ انہوں نے الخدمت کی فلاحی خدمات کو انسانیت کی خدمت کا عملی نمونہ قرار دیا۔

Photos from Jamaat-e-Islami District Sialkot's post 08/05/2026

*"ہر دل تک قرآن" اجتماع عام بمقام کنگرا زون 48*

حلقہ خواتین جماعت اسلامی ضلع سیالکوٹ زون 48 کے زیر اہتمام *
"ہر دل تک قرآن"* اجتماع عام اور *"بدل دو نظام"* تحریک کے تحت ممبر سازی مہم کا انعقاد کیا گیا۔
*ناظم ضلع محترمہ شازیہ زید صاحبہ* نے درسِ قرآن دیتے ہوئے کہا کہ زمین و آسمان پر برپا فساد انسان کے اپنے اعمال کا نتیجہ ہے۔ قرآن ہی فرد و معاشرے کی نجات اور ظلم کے خاتمے کا واحد حل ہے۔
*مہمانِ خصوصی ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی صاحبہ* نے کنگرا،چونڈہ اور دیگر اہل علاقہ کے لوگوں کے قرآن سے محبت اور جرات و شجاعت کے جذبے کو سراہا۔ انہوں نے بتایا کہ پچھلے سال جماعت اسلامی کی خواتین نے تین لاکھ خواتین تک اپنا پیغام پہنچایا۔ اب ہمیں قرآن سیکھ کر اسے دوسروں تک پہنچانا ہے کیونکہ فتنوں کے دور میں نجات صرف قرآن کے نظام میں ہے۔
*نائب ناظمہ وسطی پنجاب محترمہ رابعہ خالد صاحبہ* نے "بدل دو نظام" تحریک پر روشنی ڈالتے ہوئے خواتین کو جماعت اسلامی کی ممبر بننے کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی 25 کروڑ پاکستانیوں کا مقدمہ لڑ رہی ہے اور غریب کش نظام کے خلاف جدوجہد کر رہی ہے۔
اختتام پر *محترمہ طیبہ ارشد صاحبہ* نے گھر،اہل خانہ وطن، امت اور کشمیر و فلسطین کے لیے دل کو چھو لینے والی دعا کروائی۔

* *

08/05/2026

الخدمت فاؤنڈیشن ضلع سیالکوٹ کے زیرِ اہتمام فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جہاں اہل سیالکوٹ کے لیے فری چیک اپ، فری آپریشن، فری لینز، فری ادویات اور فری ٹیسٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

⏰ صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک
📍 الخدمت دارالحیات ہسپتال روڑس روڈ کوٹلی بھٹہ
🗓️8 اور 9 مئی 2026

📍 الخدمت صفیہ گائنی ہسپتال کھوجے چک بجوات
🗓️ 10 اور 11 مئی 2026

ضرورت مند افراد تک یہ پیغام پہنچانے میں ہمارا ساتھ دیں۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Sialkot?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Address

Muradia Road Model Town Sialkot, Punjab
Sialkot