11/10/2026
شہر میں صبح سویرے تیز بارش کے بعد واسا سیالکوٹ کا کی جانب سے ڈی واٹرنگ آپریشن تیزی سے جاری ہے۔
ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اویس مشتاق صاحب کی ہدایات اور ایم ڈی واسا سیالکوٹ کی زیرِ نگرانی واسا سیالکوٹ کا عملہ فیلڈ میں مکمل طور پر متحرک ہے۔عملے کی جانب سے نکاسیٔ آب کی صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے اور شہریوں کو بروقت ریلیف فراہم کرنے کے لیے ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں۔ شہر کے تمام روڈز اور اہم شاہراہوں کو کلئیر کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔