Social Welfare Department, Sevi

Website

Social Welfare Department, Sevi Official page of Social Welfare Department, Sibi

26/09/2026

https://www.facebook.com/share/v/1CcMKoriLd/

بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے آئینی آگاہی، امن سازی اور مثبت کردار کے حوالے سے خصوصی سیشن

بلوچستان جنرل اسمبلی کے چیپٹر کے تحت حیربیار اور نعمت اللہ کی جانب سے، ویلفیئر اینڈ ایمپاورمنٹ بلوچستان (WEB) کے تعاون اور ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر سوشل ویلفیئر بلوچستان امجد لاشاری کی خصوصی معاونت و سماجی سرپرستی میں نوجوانوں کے لیے ایک خصوصی آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔

سیشن کا بنیادی مقصد بلوچستان کے نوجوانوں میں آئینی حقوق و ذمہ داریوں، امن سازی، سماجی ہم آہنگی اور مثبت شہری کردار کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا، نوجوانوں کی مؤثر شرکت کو فروغ دینا اور بلوچستان کے بہتر مستقبل کے لیے قابلِ عمل راستوں پر غور کرنا تھا۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ہیڈ کوارٹر بلوچستان امجد لاشاری تھے، جبکہ محترمہ روشن خورشید بروچہ نے خصوصی مہمان کی حیثیت سے شرکت کی۔ اس موقع پر معروف سماجی و سیاسی شخصیات اور معزز مہمانان میں رابعہ خواجہ خیل، ماجبین جمالی اور نازیہ درانی بھی شریک ہوئیں۔

اپنے خطاب میں امجد لاشاری نے نوجوانوں کو آئینِ پاکستان کے تحت حاصل حقوق کے ساتھ ساتھ ان کی قومی، سماجی اور شہری ذمہ داریوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے حکومتِ بلوچستان کے مختلف محکموں کے تحت جاری سماجی بہبود، نوجوانوں کی ترقی، فنی و پیشہ ورانہ تربیت، خواتین کی بااختیاری اور دیگر ترقیاتی اقدامات پر بھی روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوان صوبے کا قیمتی سرمایہ اور مستقبل کی قیادت ہیں۔ نوجوانوں کو مثبت سوچ، تعلیم، ہنر، تخلیقی سرگرمیوں اور تعمیری مکالمے کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا چاہیے۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ دستیاب مواقع اور وسائل سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے ریاستی و سرکاری اداروں کے ساتھ مثبت اور تعمیری تعاون کریں تاکہ بلوچستان میں امن، سماجی ترقی اور معاشی مواقع کو مزید فروغ دیا جا سکے۔

سیشن میں اس امر پر بھی زور دیا گیا کہ نوجوانوں کی مؤثر شمولیت، آئینی شعور، باہمی احترام اور پُرامن مکالمہ بلوچستان میں دیرپا امن، سماجی استحکام اور پائیدار ترقی کے لیے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ شرکاء نے بلوچستان کے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے اور انہیں مثبت و تعمیری سرگرمیوں سے منسلک کرنے کے لیے مستقبل میں مزید مشترکہ اقدامات جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا

23/09/2026
Balochistan Youth Need   visionary leader like Sir Amjad Lashari
23/09/2026

Balochistan Youth Need visionary leader like Sir Amjad Lashari

تمام پشتون اقوام کو "پشتون کلچر ڈے" مبارک ہو۔منجانب ۔ ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر سوشل ویلفیئر بلوچستان امجد جاوید لاشاری ۔
23/09/2026

تمام پشتون اقوام کو "پشتون کلچر ڈے" مبارک ہو۔
منجانب ۔ ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر سوشل ویلفیئر بلوچستان امجد جاوید لاشاری ۔

حکومت بلوچستان نے معذور ملازمین کا اسپیشل کنوینس الاؤنس 4000 سے بڑھا کر 10000 روپے ماہوار کر دیا ہے۔یہ الاؤنس 1 جولائی 2...
17/09/2026

حکومت بلوچستان نے معذور ملازمین کا اسپیشل کنوینس الاؤنس 4000 سے بڑھا کر 10000 روپے ماہوار کر دیا ہے۔
یہ الاؤنس 1 جولائی 2026 سے معذور کوٹے پر بھرتی یا میڈیکل بورڈ سے تصدیق شدہ محکمہ سوشل ویلفیئر سے معذوری سرٹیفکیٹ والے تمام بلوچستان کے سرکاری ملازمین کے لیے نافذ العمل ہے۔زراٸع

معذور افراد کی میڈیکل اسیسمنٹ بورڈ  برائے PWDs میٹنگمقام: ایم ایس روم، ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال سیویمحکمہ: محکمہ سوشل ویل...
15/09/2026

معذور افراد کی میڈیکل اسیسمنٹ بورڈ برائے PWDs میٹنگ
مقام: ایم ایس روم، ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال سیوی
محکمہ: محکمہ سوشل ویلفیئر، سیوی
مورخہ 15 ستمبر 2026 کو محکمہ سوشل ویلفیئر سیوی کی جانب سے معذور افراد کی ڈس ایبلٹی اسیسمنٹ اور میڈیکل جانچ کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس ایم ایس روم، ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال سیوی میں منعقد ہوا۔
اجلاس کے دوران معذور افراد کے کل 42 کیسز میڈیکل اسیسمنٹ بورڈ برائے معذور افراد کی جانچ کے لیے پیش کیے گئے۔ متعلقہ ڈاکٹروں اور محکمہ سوشل ویلفیئر کے افسران و اہلکاروں نے تمام کیسز کا تفصیلی طبی جائزہ لیا۔
کیسز کی مجموعی صورتحال درج ذیل رہی:
25 کیسز میں معذوری پائی گئی اور انہیں منظور (Approved) قرار دیا گیا۔
2 کیسز کو مسترد (Rejected) کیا گیا۔
3 کیسز کو مزید طبی جانچ/رائے کے لیے ریفر (Referred) کیا گیا۔
12 کیسز میں متعلقہ افراد غیر حاضر (Absent) رہے۔
اس طرح کل 42 کیسز کا مکمل جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کا بنیادی مقصد معذور افراد کی معذوری کی نوعیت اور شدت کا طبی بنیادوں پر جائزہ لے کر انہیں محکمہ سوشل ویلفیئر کے تحت دستیاب بحالی، معاونت اور دیگر فلاحی سہولیات کے لیے مقررہ قواعد و ضوابط کے مطابق مستحق قرار دینا تھا۔
اجلاس میں شرکت کرنے والے افسران و نمائندگان
ڈپٹی ڈائریکٹر اربن کمیونٹی سینٹر،
میڈم آمنہ اسحاق

سوشل ویلفیئر آفیسر،
میڈم رابعہ رزاق

میڈیکل ٹیکنکل ممبر ڈاکٹر ارسلان
ڈاکٹر شہزاد مینگل
ڈسٹرکٹ لیٹریسی آفیسر
صغیر احمد خجک
اسسٹنٹ سوشل ویلفیئر آفیسر،
محمد افضل لاشاری
سینئر کلرک، محمد ایاز بنگلزئی
لال محمد مری، صدر معذوران اتحاد ویلفیئر سوسائٹی شامل تھے
اجلاس میں پیش کیے گئے تمام کیسز کا متعلقہ ڈاکٹروں اور محکمہ سوشل ویلفیئر کے نمائندگان کی موجودگی میں جائزہ لیا گیا۔ منظور شدہ کیسز کے حوالے سے مزید ضروری کارروائی مقررہ قواعد و ضوابط کے مطابق عمل میں لانے جبکہ ریفر شدہ کیسز کی دوبارہ طبی جانچ اور غیر حاضر افراد کے کیسز کو آئندہ مناسب کارروائی کے لیے زیرِ غور لانے پر اتفاق کیا گیا۔

13/09/2026

داخلے جاری ہیں ۔
سوشل ویلفیئر ووکیشنل ٹریننگ سینٹر (پردہ کلب سبی)
خواتین کو بااختیار اور ہنر مند بنانے کے لیے داخلے جاری ہیں!
دستیاب کورسز:
* سلائی و کڑھائی (ٹیلرنگ): کپڑوں کی کٹنگ، سلائی اور جدید ڈیزائننگ۔
* بیوٹیشن ٹریننگ: ہئیر اسٹائلنگ، میک اپ، سکن کیئر اور دیگر جدید بیوٹی سروسز۔
خصوصیات:
* باصلاحیت اور تجربہ کار اساتذہ کی زیرِ نگرانی تربیت
* پرسکون اور محفوظ ماحول (صرف خواتین کے لیے)
* عمل درآمد پر مبنی (پریکٹیکل) ٹریننگ
شائقین جلد از جلد پردہ کلب سبی تشریف لا کر اپنی داخلہ فارم حاصل اور جمع کروا سکتے ہیں۔ limited نشستیں دستیاب ہیں!۔
منجانب ۔ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر سبی آمنہ اسحاق

خواتین کو سماجی رسائی اور خودمختاری کے فروغ کے لیے اسکوٹی کی فراہمی — بااختیار خواتین، مضبوط معاشرہ
10/09/2026

خواتین کو سماجی رسائی اور خودمختاری کے فروغ کے لیے اسکوٹی کی فراہمی — بااختیار خواتین، مضبوط معاشرہ

Address

Sibi
82000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Social Welfare Department, Sevi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share