PTI Sibi Updates

Website

PTI Sibi Updates Long Live Pakistan

10/08/2026
09/08/2026

‏“پوری قوم کو اپنے حقوق کے لیے اٹھنا ہو گا!

‏تمام پاکستانیوں کو ملک پر مسلط ظلم کے نظام کے خلاف حقیقی آزادی کی تحریک کا حصہ بننا چاہیے تاکہ ہم حقیقی معنوں میں ایک آزاد قوم بن سکیں۔ ہم یکجا ہو کر مقابلہ کریں گے تو یہ ظلمت کا نظام ضرور زمین بوس ہو گا!

‏جب ایک قوم اپنے حق کے لیے خود کھڑی ہو جاتی ہے پھر اس کو کوئی طاقت جھکا نہیں سکتی۔ میں جیل میں بھی آزاد ہوں مگر میری قوم باہر ایک ایسی قید میں ہے جہاں نہ آزاد عدلیہ ہے نہ آزاد جمہوریت نہ ہی آزاد میڈیا۔ تمام پاکستانیوں کو اب اپنی حقیقی آزادی کے لیے باہر نکلنا ہو گا!

‏یہ لوگ فرعون بنے بیٹھے ہیں، جنہوں نے آپ کو غلام بنا رکھا ہے۔ پاکستانیو سن لو میری بات، آپ دنیا کے سب سے عظیم لیڈر محمد مصطفیٰ ﷺ کی امت ہیں۔ آپ کا کلمہ ہے "لا إله إلا الله" نہیں ہے کوئی خدا سوائے اللّہ کے۔ یاد رکھیں، آپ پچیس کروڑ ہیں! اگر آپ خوف کے سامنے جھُک گئے تو آپ کا کوئی مستقبل نہیں ہے، غلامی سے بہتر موت ہے، پرواز صرف آزاد لوگوں کی ہے۔ قرآن کی آیت ہے کہ جو لوگ ایمان لائے اللّہ ان کے خوف دور کر دیتا ہے، میں ایمان والوں سے کہہ رہا ہوں آپ نے کھڑا ہونا ہے! آزادی کے لیے قربانیاں دینی پڑتی ہیں۔

‏میں غلامی قبول کرنے پر موت کو ترجیح دیتا ہوں۔ یہ چاہے کچھ بھی کر لیں میں نہ ہی جھکوں گا اور نہ ہی ان کی بیعت کروں گا!

‏قید تنہائی کاٹنا انتہائی تکلیف دہ عمل ہے لیکن میں یہ صرف اپنی قوم کی خاطر برداشت کر رہا ہوں۔ جب تک قوم خود غلامی کی زنجیریں نہیں توڑتی، پاکستان پر مسلط مافیاز ایسے ہی اس کا استحصال کرتے رہیں گے۔ آپ آج ان کے غلام ہیں، آپ کی نسلیں ان کی نسلوں کی غلام ہوں گی، اگر اس چکر کو توڑنا ہے تو قوم کو خود غلامی کی زنجیریں توڑ کر “حقیقی آزادی” کے لیے کھڑا ہونا ہے!

‏میرا قوم کے نام پیغام ہے کہ جو قومیں “یا موت یا آزادی” جیسا دو ٹوک اور بے باک نظریہ اپناتی ہیں انہیں حقیقی آزادی کے حصول اور ترقی سے کوئی نہیں روک سکتا، ایسی اصول پسند قومیں ہی سرخرو ہوتی ہیں!

‏حضرت علی رضی اللہ عنہ کا قول ہے کہ “کفر کا نظام چل سکتا ہے مگر ظلم کا نہیں”۔ ہمیں اس ظلم کے خلاف اپنے اور اپنے ملک کے بہتر مستقبل کے لیے خود کھڑا ہونا پڑے گا۔ اس لیے پوری قوم کا پیغام دیتا ہوں کہ تیاری پکڑیں!

‏میرا اپنی پوری قوم، اپنے کارکنان اور پارٹی قیادت کو پیغام ہے کہ آپ کا کپتان آج بھی سینہ تان کر کھڑا ہے، آپ نے گھبرانا نہیں ہے! میں قید و بند کی صعوبتیں اس لیے برداشت کر رہا ہوں تاکہ میری قوم کو آزادی مل سکے۔ ہم نے کسی بھی صورت ظلم اور جبر کے سامنے سر نہیں جھکانا۔ یاد رکھیں اندھیری رات جتنی بھی طویل ہو، اس کی صبح ضرور طلوع ہوتی ہے۔ اس ظلمت کی رات کا خاتمہ قریب ہے، انشاءاللّہ انصاف اور آزادی کا سورج جلد طلوع ہو گا!”

‏- عمران خان

‏⁧‫ ‬⁩

09/08/2026

#سیوی #

یہ کل پیدا ھوا ھے اسکے کان میں ازان دینے کے بعد اسے بتایا گیا کہ تم ایک عظیم قوم کی عظیم سلطنت میں پیدا ھوے ھو ۔لال "قلع...
09/08/2026

یہ کل پیدا ھوا ھے
اسکے کان میں ازان دینے کے بعد اسے بتایا گیا کہ تم ایک عظیم قوم کی عظیم سلطنت میں پیدا ھوے ھو ۔لال "قلعہ" پر جھنڈا بھی تم نے لہرانا ھے ۔تم نے IMF کا ڈھائی لاکھ دینا ھے اور مذید جو بجلی بنتی بھی نھی تمہیں اسکا بھی بل ادا کرنا ھے ۔ اور تم جس کو ووٹ ڈالو گے جادو منتر سے وہ تبدیل ہو جائے گا ۔ تم نے اشرافیہ کے بچے جو ملک سے باہر رہتے ہیں ان کا خرچ اٹھانا ہے
بچے نے بغیر کچھ بولے ھاتھ کے اشارے سے جواب دے دیا🤣🤣🤣🛑🛑🛑

06/08/2026

محلہ گل میر خان مری کے مکینوں کا واپڈا اہلکاروں کے مبینہ ناروا سلوک کے خلاف شدید احتجاج
محلہ گل میر خان مری کے رہائشیوں نے واپڈا اہلکاروں کے مبینہ ناروا رویے کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ اہلکاروں نے بعض گلیوں کو جانے والی ایل ٹی (LT) لائنیں کاٹ دیں، حالانکہ ان علاقوں کے متعدد صارفین کے بجلی کے بل باقاعدگی سے ادا شدہ ہیں۔
اہلِ محلہ کے مطابق یہ علاقہ زیادہ تر تنخواہ دار ملازمین، دیہاڑی دار مزدوروں اور محنت کش طبقے پر مشتمل ہے، مگر اس کے باوجود ان کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ جن مخصوص گلیوں سے اہلکاروں کو مبینہ طور پر "منتھلی" دی جا رہی ہے، وہاں بجلی کی فراہمی برقرار رکھی گئی، جبکہ دیگر گلیوں کی بجلی منقطع کر دی گئی۔
مظاہرین نے مزید الزام لگایا کہ واپڈا اہلکار بجلی کی تاریں بھی ساتھ لے گئے اور متعدد گھروں کے بجلی میٹر بھی توڑ دیے، جس کی اہلِ محلہ نے سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔
اہلِ محلہ نے مطالبہ کیا کہ تمام صارفین کے ساتھ بلاامتیاز اور قانون کے مطابق برتاؤ کیا جائے، ادا شدہ بل رکھنے والے صارفین کی بجلی فوری بحال کی جائے، مبینہ نقصان کا ازالہ کیا جائے، اور واقعے کی شفاف تحقیقات کر کے ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

01/08/2026

ایک ہفتے سے سبی کی شدید ترین گرمی میں مینٹیننس کے نام پر بجلی کی طویل بندش کا جمع حاصل صفر۔
معمولی ہوا و بارش میں ذیادہ تر فیڈرز ٹرپ کر گئے۔

Leader❤️✌️
30/07/2026

Leader❤️✌️

اوکاڑا حلقہ NA-136 سے پاکستان تحریکِ انصاف کے امیدوار عبداللہ طاہر پر قاتلانہ حملے میں ان کی شہادت کا واقعہ انتہائی افسو...
30/07/2026

اوکاڑا حلقہ NA-136 سے پاکستان تحریکِ انصاف کے امیدوار عبداللہ طاہر پر قاتلانہ حملے میں ان کی شہادت کا واقعہ انتہائی افسوسناک، دلخراش اور قابلِ مذمت ہے۔

عبداللہ طاہر ایک باوفا اور نظریاتی کارکن تھے جنہوں نے آخری سانس تک عمران خان اور ان کے نظریے کا ساتھ نبھایا۔ ان کی استقامت اور قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

اس گھناؤنے جرم میں ملوث تمام عناصر کو فوری گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ عبداللہ طاہر کے درجات بلند فرمائے اور ان کے لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔ آمین!

ٹو آج سے یہ ٹرینڈ شروع کرو اور آگے بڑھو۔
25/07/2026

ٹو آج سے یہ ٹرینڈ شروع کرو اور آگے بڑھو۔

Address

Street
Sibi
82000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PTI Sibi Updates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share