31/07/2026
بلوچستان کے سورینج کوئلہ کان حادثے پر عوامی نیشنل پارٹی ضلع جامشورو کے صدر حاجی امان اللہ خان کا اظہارِ افسوس
عوامی نیشنل پارٹی ضلع جامشورو کے صدر و ممبر مرکزی ورکنگ کمیٹی حاجی امان اللہ خان نے بلوچستان کے علاقے سورینج، کوئٹہ میں کوئلہ کان کے المناک حادثے میں تقریباً 34 محنت کشوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سانحہ پوری پختون قوم، خصوصاً ضلع شانگلہ کے عوام کے لیے انتہائی دلخراش ہے،
انہوں نے شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ شہداء کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور سوگوار خاندانوں کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
حاجی امان اللہ خان کا کہنہ تھا کہ آئینِ پاکستان ہر شہری، خصوصاً محنت کشوں کے جان و مال کے تحفظ اور محفوظ ماحول میں کام کرنے کے حق کی ضمانت دیتا ہے۔ افسوس کہ حفاظتی انتظامات میں غفلت کے باعث ایسے سانحات بار بار رونما ہو رہے ہیں، جن کی روک تھام ریاست اور متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے وفاقی اور بلوچستان حکومت سے مطالبہ کیا کہ شہداء کے جسدِ خاکی کو باحفاظت ان کے آبائی علاقوں تک پہنچانے کے لیے مؤثر انتظامات کیے جائیں، متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت یقینی بنائی جائے، اور کوئلہ کانوں میں بین الاقوامی معیار کے حفاظتی اقدامات نافذ کر کے ایسے المناک واقعات کی مستقل روک تھام کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔
عوامی نیشنل پارٹی ہر مشکل گھڑی میں محنت کشوں اور ان کے خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر فورم پر اپنی آواز بلند کرتی رہے گی۔
فضل غفار
سوشل میڈیا سیکریٹری
عوامی نیشنل پارٹی جامشورو