Pakistan k Malik ki Aewaiz

  • Home
  • Pakistan k Malik ki Aewaiz
Call Website Contact the organization

Pakistan k Malik ki Aewaiz Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Pakistan k Malik ki Aewaiz, Social service, Keranchi Sindh, .
(1)

📢 عوامی آواز اور اہم مسائل:
عوام کا سب سے بڑا مرکز ان کے روزمرہ کے مسائل ہیں جو ملک میں جاری بحث کا حصہ ہیں:
مہنگائی اور ٹیکس: اشیائے خوردونوش کی بلند قیمتیں اور بھاری یوٹیلیٹی بلز عام آدمی کی قوت خرید کو بری طرح متاثر کر رہے ہیں。
قانون و انصاف: شہری سڑک

08/11/2026

Pakistan Ma Siyasi Partys Ma Jamoriyat Q Nahe Ha Janiyae Es Video Hany

K Aesal Ma Pakistan ki "Agencys" Parteys Ma Jamoriyat Honay Nahe DayNa Chahti Hany



08/11/2026

*7 نومبر 2026 حیسکو الرٹ*

*حیسکو چیف فیض اللہ ڈاہری کی جانب سے ہندو برادری کے تہوار دیوالی کے موقع پر 8، 9 اور 10 نومبر 2026 کو حیدرآباد، عمر کوٹ ، مٹھی، تھرپارکر، اسلام کوٹ، شہدادپور، سانگھڑ، نواب شاہ، تھانہ بولا خان، ٹھٹھہ، جامشورو و دیگر ان علاقوں جہاں ہندو برادری مقیم ہے انکی خوشیوں کو دوبالا کرنے کیلیے وہاں کے فیڈرز پر لوڈشیڈنگ نا کرنے کا اعلان کیا ہے*

حیسکو چیف فیض اللہ ڈاہری نے ہندو برادری کو ان کے مذہبی تہوار دیوالی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ حیسکو اپنے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے دیوالی کے دوران بجلی کی بہتر فراہمی کیلیے کوشاں ہے تاکہ ہندو برادری اپنا تہوار بھرپور طریقے سے مناسکے۔

حیسکو ترجمان کے مطابق سرکل حیدرآباد کے 12 فیڈرز، سرکل لاڑ کے 20، سرکل میرپورخاص کے 33 اور سرکل نواب شاہ کے 16 فیڈرز ٹوٹل 81 فیڈرز ہیں جنہیں استشنی دیا گیا ہے یہ وہ علاقے ہیں جہاں ہندو برادری کی اکثریت مقیم ہے۔

حیسکو کی جانب سے انچارج پی ڈی سی سرور انڑ کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے، جو بجلی کی فراہمی کی مانیٹرنگ کریں گے ان کا رابطہ نمبر 03372192787 ہے۔

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Ibrahim Captan, R Khan, Mansab Ali
05/11/2026

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Ibrahim Captan, R Khan, Mansab Ali

*بادشاہ اور وزیر کا مکالمہ*ایک بادشاہ نے اپنے وزیر سے پوچھا:’’انسان زندگی میں سب سے زیادہ پریشان کب ہوتا ہے؟‘‘وزیر نے جو...
01/11/2026

*بادشاہ اور وزیر کا مکالمہ*

ایک بادشاہ نے اپنے وزیر سے پوچھا:
’’انسان زندگی میں سب سے زیادہ پریشان کب ہوتا ہے؟‘‘
وزیر نے جواب دیا:
’’حضور! جب وہ اُن چیزوں کو بھی اپنے قابو میں رکھنے کی کوشش کرتا ہے جو اس کے اختیار میں نہیں ہوتیں اور اللہ کی لکھی ہوئی تقدیر پر راضی نہیں ہوتا۔‘‘
بادشاہ کو یہ جواب پسند نہ آیا۔ اس نے وزیر کو حکم دیا کہ وہ سات دن کے اندر اس بات کو عملی طور پر ثابت کرے۔
وزیر بادشاہ کو شہر سے باہر ایک دریا کے کنارے لے گیا۔
وہاں ایک شخص دریا کے تیز بہاؤ کے خلاف زبردستی کشتی چلانے کی کوشش کر رہا تھا۔ وہ جتنا زور لگاتا، کشتی اتنی ہی پیچھے چلی جاتی اور وہ تھک کر نڈھال ہو رہا تھا۔
وزیر نے بادشاہ سے پوچھا: ’’حضور! یہ شخص کیا کر رہا ہے؟‘‘
بادشاہ نے کہا: ’’یہ بیوقوف ہے، یہ دریا کے بہاؤ کے خلاف لڑ رہا ہے، اسی لیے آگے نہیں بڑھ پا رہا اور خود کو تھکا رہا ہے۔‘‘
وزیر مسکرایا اور بولا: ’’حضور! بالکل یہی حال انسان کا اپنی زندگی میں ہے۔
وہ گزرے ہوئے وقت کو بدلنا چاہتا ہے، لوگوں کے دلوں میں اپنی جگہ زبردستی بنانا چاہتا ہے، دوسروں کے فیصلوں کو اپنی مرضی کے مطابق کرنا چاہتا ہے اور ہر آنے والے کل کی فکر میں آج کا سکون بھی کھو دیتا ہے۔ وہ یہ بھول جاتا ہے کہ کائنات کا ایک نظام ہے جو اللہ کے حکم سے چل رہا ہے۔
جیسے قرآن پاک میں سورۃ الحدید میں ارشاد ہے:**
’’کوئی مصیبت زمین میں پہنچتی ہے اور نہ تمہاری جانوں میں، مگر اس سے پہلے کہ ہم اسے پیدا کریں ایک کتاب (لوحِ محفوظ) میں درج ہے۔ بے شک یہ اللہ پر آسان ہے۔
تا کہ جو کچھ تم سے جاتا رہے اس پر تم غم نہ کرو۔‘‘ (سورۃ الحدید: 22-23)
بادشاہ یہ سن کر خاموش ہو گیا۔
وزیر نے بات جاری رکھی: ’’حضور! دریا کا بہاؤ روکنا ہمارے اختیار میں نہیں، مگر اپنی کشتی کو درست سمت میں چلانا اور چپو چلانا ہمارے اختیار میں ضرور ہے۔
اسلام ہمیں یہی سکھاتا ہے کہ تدبیر اور کوشش انسان کے ذمہ ہے، لیکن نتیجہ اللہ پر چھوڑ دینا چاہیے۔ بالکل اسی طرح جیسے اللہ کے نبی ﷺ نے اونٹ والے کو فرمایا تھا:**
’’پہلے اپنے اونٹ کو (رسی سے) باندھو، پھر اللہ پر توکل (بھروسہ) کرو۔‘‘ (جامع الترمذی)
پھر وزیر نے کہا: ’’حضور! کسی کا رویہ بدلنا ہمارے بس میں نہیں، مگر اپنے کردار کو بہتر بنانا ہمارے ہاتھ میں ہے۔ گزرے ہوئے کل کو واپس لانا ممکن نہیں، مگر آج کو بہتر بنانا ممکن ہے۔ مستقبل کی ہر مشکل کو روکنا ہمارے اختیار میں نہیں، مگر اس کے لیے تیاری کرنا ممکن ہے۔
جب انسان اپنی حد پہچان لیتا ہے تو وہ سکون پا جاتا ہے۔‘‘
بادشاہ نے ایک گہری سانس لی اور کہا: ’’آج مجھے سمجھ آیا کہ انسان اپنی آدھی زندگی اُن چیزوں سے لڑتے ہوئے گزار دیتا ہے جنہیں وہ کبھی بدل ہی نہیں سکتا۔‘‘

زندگی کا ایک خوب صورت اسلامی اصول یاد رکھیے!

زندگی میں سکون کا اصل راز "رضا بالرضا" (اللہ کے فیصلے پر راضی ہو جانے) میں ہے۔
• جو مل جائے، اس پر شکر کریں: کیونکہ اللہ کا وعدہ ہے: ’’اگر تم شکر کرو گے تو میں تمہیں اور زیادہ دوں گا۔‘‘ (سورۃ ابراہیم: 7)
• جو نہ ملے یا تکلیف آئے، اس پر صبر کریں: کیونکہ مومن کا ہر حال میں فائدہ ہے۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’اگر مومن کو کوئی خوشی پہنچے اور وہ شکر کرے تو اس میں اس کا بھلا ہے، اور اگر نقصان پہنچے اور وہ صبر کرے تو اس میں بھی اس کا بھلا ہے۔‘‘ (صحیح مسلم)
• جو بچھڑ جائے، اسے جانے دیں: اور جو آپ کے اختیار میں نہیں، اس کا فیصلہ وقت اور اللہ کی حکمت پر چھوڑ دیں کیونکہ: ’’جو اللہ پر بھروسہ کرے، تو اللہ اس کے لیے کافی ہے۔‘‘ (سورۃ الطلاق: 3)
سکون سب کچھ اپنے قابو (Control) میں کر لینے کا نام نہیں، بلکہ جو چیزیں آپ کے اختیار میں نہیں، انہیں اللہ کے سپرد کر دینے کا نام ہے۔

منقول

─────••●◎●••─────
والسلام آپ کا اپنا سوشل میڈیا پلیٹ فام پاکستان کے مالک یانی عوان کی آواز


28/10/2026

پاکستان کو بہتر بنانا ہے آس پاس کے بچوں کواپنا بچہ سمجھتے ہںوئے اسکا خیال رکھے اپنے اردگرد کا خیال رکھے تو پاکستان بہتر اور محفوض بنےگا


👂 انسانی جسم کا حیرت انگیز راز! 😲🧠کیا آپ جانتے ہیں؟ انسان کے کان میں صرف چند ملی میٹر کی تین ننھی ہڈیاں ہماری سماعت کے ل...
25/10/2026

👂 انسانی جسم کا حیرت انگیز راز! 😲🧠

کیا آپ جانتے ہیں؟ انسان کے کان میں صرف چند ملی میٹر کی تین ننھی ہڈیاں ہماری سماعت کے لیے انتہائی اہم ہیں! 🤯

🔹 ہتھوڑی (Malleus): تقریباً 8–9 ملی میٹر
🔹 سندان (Incus): تقریباً 7–9 ملی میٹر
🔹 رکاب (Stapes): تقریباً 3–4 ملی میٹر

✨ یہ تینوں ہڈیاں کان کے پردے کی ارتعاشات کو اندرونی کان تک پہنچانے میں مدد دیتی ہیں۔ رکاب انسانی جسم کی سب سے چھوٹی ہڈی ہے، مگر سننے کے عمل میں اس کا کردار بے حد اہم ہے!

سبحان اللہ! انسانی جسم کی تخلیق کتنی حیرت انگیز ہے! ❤️

آپ کو یہ معلومات پہلے معلوم تھیں؟ کمنٹ میں ضرور بتائیں اور دوستوں کے ساتھ شیئر کریں! 👇

18/10/2026

🚨🇵🇰 پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ — منرلز اور قدرتی وسائل!

آخر پاکستان میں کون کون سے قیمتی معدنی ذخائر موجود ہیں؟ ⛏️💎 اور یہ ملک کی معیشت کے لیے کتنے فائدہ مند ثابت ہو سکتے ہیں؟

👀 کون سے منرلز ہیں، کہاں پائے جاتے ہیں اور پاکستان کو کیا فائدہ ہو سکتا ہے؟ جانیں اس ویڈیو میں! 🎥

#پاکستان #معیشت

16/10/2026

🔥✊ خیبرپختونخوا کی نڈر خاتون شاندانہ گلزار کا دبنگ مؤقف!

شاندانہ گلزار نے آج خیبرپختونخوا کے عوام اور عمران خان کے مؤقف کی بھرپور ترجمانی کی۔ 🇵🇰💚

💥 نہ حق کی آواز دبائی جا سکتی ہے، نہ عوام کے عزم کو شکست دی جا سکتی ہے!

📢 ویڈیو دیکھیں، اپنی رائے دیں اور آواز آگے پہنچائیں!

#خیبرپختونخوا

16/10/2026

🚨⚖️ آئین کی بالادستی کے لیے قانونی محاذ پر اہم قدم! 🇵🇰

تحریک تحفظ آئین پاکستان کا وفد محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس کی قیادت میں پشاور روانہ۔

اطلاع کے مطابق، گورنر راج اور ایمرجنسی کے معاملے کو آج پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔

آئین کی پاسداری، جمہوریت کا تحفظ اور قانون کی حکمرانی — یہی پاکستان کے روشن مستقبل کی بنیاد ہے! ✊

#خیبرپختونخوا

15/10/2026

ایران نے 2500 کنٹینر والا جہاز آبنائے ہرمز میں نشانہ بنایا

جس میں 50 ہزار سے زائد آئی فون اور مہنگے ترین پرفیومز تھے

جو اس وقت سمندر میں تیر رہے ہیں

جہاز سمندر میں ڈوب چکا ہے

اندازا 100 ملین ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا ہے

جہاز سنگاپور جھنڈے والا تھا جو دبئی سے نکلا تھا

Address

Keranchi Sindh

74400

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistan k Malik ki Aewaiz posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Pakistan k Malik ki Aewaiz:

Shortcuts

  • Want your organization to be the top-listed government service?

Share