Dr. Asad Shafiq

Website

Dr. Asad Shafiq Provincial Minister for Minerals,Industries,Labour & Commerce | Ex-CSS Officer | Medical Doctor |
S/O Late Minister M Shafiq Machuluvi | IPP

خپلو:دورۂ گانچھے کے موقع پر وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان ایڈووکیٹ امجد حسین نے گانچھے کے نو منتخب صوبائی وزراء ڈاکٹر اسد شفی...
21/09/2026

خپلو:
دورۂ گانچھے کے موقع پر وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان ایڈووکیٹ امجد حسین نے گانچھے کے نو منتخب صوبائی وزراء ڈاکٹر اسد شفیق اور حاجی انور علی کی قیادت میں مختلف وفود سے ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر رکنِ صوبائی اسمبلی حاجی ابراہیم ثنائی بھی موجود تھے۔
#ایڈمن

مشہ بروم سٹوڈنٹ کمیونٹی (MSC) کے اظہار تشکر کا شکریہ۔تعلیم، ہنر اور مواقع یہی مشہ بروم کا نیا راستہ ہے۔مشہ بروم کے نوجوا...
20/09/2026

مشہ بروم سٹوڈنٹ کمیونٹی (MSC) کے اظہار تشکر کا شکریہ۔
تعلیم، ہنر اور مواقع یہی مشہ بروم کا نیا راستہ ہے۔
مشہ بروم کے نوجوانوں کو اب صرف نمائندگی نہیں بلکہ مناسب مواقع بھی ملیں گے۔انشااللہ رواں مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں تقریباً 70 ملین روپے کی خطیر رقم مختص کرکے اسکالرشپس، سکلز ڈویلپمنٹ، ووکیشنل و لینگویج کورسز اور طلباء، خصوصاً بچیوں کو معیاری تعلیم کے حصول کے لیے سفری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ یہ مشہ بروم کے تعلیمی مستقبل اور نوجوانوں کی ترقی کی جانب عملی قدم ہے

#ایڈمن

روشن مشہ بروم کی ضمانت تعلیم یافتہ اور ہنرمند نوجوان ہیں۔

صوبائی وزیر معدنیات، صنعت، محنت و تجارت
جناب ڈاکٹر اسد شفیق صاحب

کی جانب سے مشہ بروم سٹوڈنٹ کمیونٹی (MSC) کی خصوصی درخواست پر مشہ بروم کے طلباء اور نوجوانوں کے لیے:

🎓 اسکالرشپس Scholarships Program
🛠️ سکلز لرننگ اور ووکیشنل ٹریننگ Skills learning and Vocational Training
🚌 یونین کونسل مچلو کے طلباء کے لیے خصوصی سفری سہولت کیلئے بس
Bus for Students of Union Council Machulo

کے لیے تقریباً 7 کروڑ روپے آئندہ ADP میں شامل کیے گئے ہیں۔

مشہ بروم سٹوڈنٹ کمیونٹی (MSC) پورے مشہ بروم کے طلباء کی نمائندگی کرتے ہوئے، ڈاکٹر اسد شفیق صاحب کی علم دوستی، تعلیم کے فروغ اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے عزم پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔

شعبہ نشر و اشاعت
مشہ بروم سٹوڈنٹ کمیونٹی (MSC) رجسٹرڈ

گانچھے:وزیراعلیٰ گلگت بلتستان جناب ایڈووکیٹ امجد حسین آزر کا بطور وزیراعلیٰ پہلا سرکاری دورۂ ضلع گانچھے۔وزیراعلیٰ گلگت ب...
20/09/2026

گانچھے:

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان جناب ایڈووکیٹ امجد حسین آزر کا بطور وزیراعلیٰ پہلا سرکاری دورۂ ضلع گانچھے۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان جناب ایڈووکیٹ امجد حسین آزر کی ضلع گانچھے آمد پر صوبائی وزراء ڈاکٹر اسد شفیق اور حاجی انور علی نے چھمدو پل کے مقام پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

وزیراعلیٰ نے ضلعی ہیڈکوارٹر خپلو پہنچ کر یادگارِ شہداء پر حاضری دی اور شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

دورے کے دوران وزیراعلیٰ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال خپلو کا معائنہ کیا اور مختلف شعبہ جات کا جائزہ لیتے ہوئے طبی سہولیات، دستیاب وسائل اور عوام کو درپیش مسائل کے بارے میں بریفنگ لیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال خپلو کو موجودہ 30 بیڈ سے بڑھا کر 100 بیڈ تک اپ گریڈ کرنے اور ہسپتال کے لیے فوری طور پر نئی ایمبولینس فراہم کرنے کا اعلان بھی کیا۔

صوبائی وزراء ڈاکٹر اسد شفیق اور حاجی انور علی نے وزیراعلیٰ کی گانچھے آمد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ دورۂ گانچھے کے دوران کیے گئے اعلانات ضلع میں صحت اور دیگر شعبوں کی بہتری میں اہم پیش رفت ثابت ہوں گے۔
#ایڈمن

20/09/2026

صوبائی وزیرِ معدنیات، صنعت، محنت و تجارت ڈاکٹر اسد شفیق کی جانب سے معزز وزیرِ اعلیٰ امجد ایڈوکیٹ کو سر زمین گانچھے تشریف آواری پر دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔

Pictures from today's session of the GB Assembly. The session was chaired by honorable Speaker Imran Nadeem.
19/09/2026

Pictures from today's session of the GB Assembly. The session was chaired by honorable Speaker Imran Nadeem.

لیجنڈری پولو پلئیر جناب بلبل جان صاحب اور رزاق صاحب کی صوبائی وزیر ڈاکٹر اسد شفیق کو صوبائی وزارت کا قلمدان سنھبالنے پر ...
17/09/2026

لیجنڈری پولو پلئیر جناب بلبل جان صاحب اور رزاق صاحب کی صوبائی وزیر ڈاکٹر اسد شفیق کو صوبائی وزارت کا قلمدان سنھبالنے پر مبارک باد دینے دفتر آمد۔

گلگت بلتستان کے سینئر ترین پولو پلئیر اور قومی کھیل پولو کو زندہ رکھنے کے لیے گراں قدر خدمات انجام دینے والے محترم بلبل جان جیسے نایاب ہیروز ہمارے لیے باعثِ فخر ہیں۔

وزارت کا قلمدان سنبھالنے پر مبارک باد دینے کے لیے ان کی دفترِ ہٰذا آمد ہمارے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں۔ ان کی محبت، خلوص اور حوصلہ افزائی پر تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔

ہماری نوجوان نسل کو بلبل جان جیسے باصلاحیت اور باہمت ہیروز کے سفر، کردار اور خدمات سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔

اللہ تعالیٰ بلبل جان صاحب کو صحت، تندرستی اور درازیٔ عمر عطا فرمائے۔ آمین۔

#ایڈمن

اظہارِ تعزیتمحترم باقر تلس مرحوم، مقیم سکردو رضائے الٰہی سے وفات پا گئے۔ مرحوم ایک ہر دل عزیز اور مخلص شخصیت تھے۔ان کے ف...
16/09/2026

اظہارِ تعزیت

محترم باقر تلس مرحوم، مقیم سکردو رضائے الٰہی سے وفات پا گئے۔ مرحوم ایک ہر دل عزیز اور مخلص شخصیت تھے۔

ان کے فرزندان اشرف بھائی، منظور بھائی اور دیگر تمام سوگواران سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

ڈاکٹر اسد شفیق
صوبائی وزیر معدنیات، صنعت، محنت و تجارت
گلگت بلتستان
#ایڈمن

Address

01
Skardu

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr. Asad Shafiq posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share