District Sukkur Police

Call

District Sukkur Police SUKKUR POLICE OFFICIAL

30/09/2026

*پریس ریلیز*
*30 ستمبر 2026*

*سکھر پولیس*

*ایس ایس پی سکھر احمد چوہدری PSP,QPM کے احکامات پر سکھر پولیس کا شہر کے اہم مختلف پوائنٹس پر روزانہ کی بنیاد پر اسنیپ چیکنگ کا سلسلہ جاری*

*ایس ایس پی سکھر احمد چوہدری PSP,QPM* کی ہدایت پر ایس ڈی پی اوز کی زیر نگرانی ایس ایچ اوز کی نفری کے ہمراہ شہر کے مختلف اہم پوائنٹس اور داخلی و خارجی راستوں پر اسنیپ چیکنگ کا عمل آج بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اسنیپ چیکنگ کے دوران متعدد گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو روک کر ان کے کاغذات، رجسٹریشن اور کوائف کی مکمل جانچ پڑتال کی گئی

اس موقع پر جرائم پیشہ اور مشکوک افراد کی نشاندہی کے لیے تلاش ایپ کے ذریعے موقع پر ہی تصدیقی عمل بھی جاری رکھا گیا۔

اسنیپ چیکنگ کے ذریعے مشکوک افراد اور گاڑیوں کی بروقت جانچ پڑتال کو یقینی بنایا جا رہا ہے، ہمارا مقصد سکھر میں محفوظ اور پُرامن ماحول کا قیام ہے۔ *ایس ایس پی سکھر احمد چوہدری*

*ترجمان سکھر پولیس*

*پریس ریلیز**30 ستمبر 2026**سکھر پولیس**ایس ایس پی سکھر احمد چوہدری PSP, QPM* کے ہدایت پر سماجی برائیوں میں ملوث ملزمان ...
30/09/2026

*پریس ریلیز*
*30 ستمبر 2026*

*سکھر پولیس*

*ایس ایس پی سکھر احمد چوہدری PSP, QPM* کے ہدایت پر سماجی برائیوں میں ملوث ملزمان کے خلاف سکھر پولیس کا کریک ڈاؤن جاری

*06 ملزمان گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات اور جوا کا سامان و نقد برآمد مقدمات درج*

*🚔 تھانہ آباد 🚓*

ایس ایچ او تھانہ آباد کی دوران اسنیپ چیکنگ حدود میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو چرس سمیت گرفتار کر لیا

گرفتار ملزم پسند خان گولو کے قبضے سے 1020 گرام منشیات چرس کو برآمد کیا گیا۔

ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج۔

*🚔 تھانہ روہڑی 🚓*

ایس ایچ او تھانہ روہڑی کی مخفی اطلاع پر حدود میں کامیاب کارروائی، جوا اڈے پر چھاپے کے دوران 04 جواری ملزمان کو گرفتار کرلیا

گرفتار ملزمان کے قبضے سے تاش کے پتے، جوا کی دیگر اقسام کے گیمز اور دس ہزار (10000) نقد کو برآمد کیا گیا۔

ملزمان میں تسلیم شیخ، راجہ موریجو، سکندر کلادی اور غلام مصطفیٰ رند شامل۔ مقدمہ درج

*🚔 تھانہ دبر 🚓*

ایس ایچ او تھانہ دبر کی حدود میں کامیاب کارروائی، منشیات گٹکہ چھالیہ سمیت ملزم کو گرفتار کر لیا

گرفتار ملزم مور خان چاچڑ کے قبضے سے ایک عدد پیکٹ (100) گٹکہ چھالیہ کو برآمد کیا گیا۔ مقدمہ درج

*ترجمان سکھر پولیس*

29/09/2026
*پریس ریلیز**28 ستمبر 2026**سکھر پولیس**منشیات کے ناسور کے خلاف کارروائیاں تیز، مزید 03 ملزمان گرفتار، 3470 گرام منشیات ...
28/09/2026

*پریس ریلیز*
*28 ستمبر 2026*

*سکھر پولیس*

*منشیات کے ناسور کے خلاف کارروائیاں تیز، مزید 03 ملزمان گرفتار، 3470 گرام منشیات چرس برآمد*

*ایس ایس پی سکھر احمد چوہدری PSP,QPM* کی ہدایت پہ سکھر پولیس کا جرائم پیشہ افراد سمیت سماجی برائیوں میں ملوث کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

*🚓 بی سیکشن 🚔*

ایس ایچ او تھانہ بی سیکشن کی حدود میں دوران اسنیپ چیکنگ کامیاب کارروائی، منشیات چرس سمیت ملزم کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزم عبد عبد الوہاب عرف شبوں بندھانی کے قبضے سے 1020 گرام منشیات چرس کو برآمد کیا گیا۔

ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج۔

*🚓 کینٹ 🚔*

ایس ایچ او تھانہ کینٹ کی دوران گشت حدود میں کامیاب کارروائی، منشیات سپلائر ملزم گرفتار

گرفتار ملزم محمد یحییٰ مہر کے قبضے سے 1200 گرام منشیات چرس کو برآمد کیا گیا۔

ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کردی گئی۔

*🚓 سانگی 🚔*

ایس ایچ او تھانہ سانگی کی حدود میں کامیاب کارروائی، منشیات چرس سمیت ملزم کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزم ذاکر علی کے قبضے سے 1250 گرام منشیات چرس کو برآمد کیا گیا۔ مقدمہ درج

*ترجمان سکھر پولیس*

28/09/2026

*پریس ریلیز*
*28 ستمبر 2026*

*سکھر پولیس*

*ایس ایس پی سکھر احمد چوہدری PSP,QPM کی ہدایات پر ضلع بھر میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے سکھر پولیس کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر اسنیپ چیکنگ کا سلسلہ جاری*

*ایس ایس پی سکھر احمد چوہدری* کے احکامات پر ایس ڈی پی اوز کی نگرانی میں ایس ایچ اوز سمیت تمام تھانوں کی نفری متحرک ہے اور مختلف علاقوں میں مؤثر چیکنگ کی جا رہی ہے۔

شہر کے داخلی و خارجی راستوں سمیت اہم مقامات پر اسنیپ چیکنگ پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں، جہاں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی مکمل جانچ پڑتال کی جا رہی ہے، جبکہ تلاش ایپ کے ذریعے شہریوں کی ویری فکیشن کا عمل بھی جاری ہے۔

شہر کے مختلف علاقوں میں ناکہ بندیوں کے دوران مشتبہ افراد کی تلاشی اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں تاکہ امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔ ایس ایس پی سکھر

ان اقدامات کا مقصد شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور پرامن ماحول کو برقرار رکھنا ہے *ایس ایس پی سکھر احمد چوہدری*

*ترجمان سکھر پولیس*

27/09/2026
*پریس ریلیز**26 ستمبر 2026**ؓتھانہ سائیٹ ایریا کی حدود تھیم چوک کے قریب پولیس کا دوران گشت جرم کے ارادے سے کہڑے ڈاکوؤں س...
26/09/2026

*پریس ریلیز*
*26 ستمبر 2026*

*ؓتھانہ سائیٹ ایریا کی حدود تھیم چوک کے قریب پولیس کا دوران گشت جرم کے ارادے سے کہڑے ڈاکوؤں سے مقابلہ*

فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، جبکہ دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب

گرفتار زخمی ڈاکو کی شناخت *عمران شیخ* کے نام سے ہوئی

زخمی ڈاکو اسنیچنگ، چوری، ڈکیتی، پولیس مقابلوں سمیت متعدد سنگین وارداتوں پولیس کو مطلوب تھا۔

زخمی ڈاکو کے قبضے سے ایک عدد ٹی ٹی پستول بمہ گولیاں کو برآمد کیا گیا۔

گرفتار زخمی ڈاکو کو متعلقہ ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

*CRIMINAL RECORD OF ACCUSED IMRAN SHAIKH*

FIR NO 94/2022 U/S 324, 353,401,34 PPC PS B SECTION

FIR No. 95/2022 U/S 24 SINDH ARMS ACT, PS B SECTION

FIR NO 208/2026 U/S 324, 353,401,34 PPC PS SITE AREA

FIR No. 209/2026 U/S 24 SINDH ARMS ACT, PS SITE AREA

زخمی ڈاکو کا مزید کرمنل ریکارڈ کی معلومات مختلف تھانوں اور دیگر اظلاع سے بھی حاصل کیا جارہا ہے۔

*ترجمان سکھر پولیس*

25/09/2026

تھانہ اے سیکشن کی حدود سے ملنے والے گمشدہ بچے کے ورثاء کو تلاش کرکے بچے کو اس کے والد کے حوالے کر دیا گیا

*پریس ریلیز**25 ستمبر 2026**سکھر پولیس مقابلہ**تھانہ آباد کی حدود جعفریہ سوسائٹی کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقاب...
25/09/2026

*پریس ریلیز*
*25 ستمبر 2026*

*سکھر پولیس مقابلہ*

*تھانہ آباد کی حدود جعفریہ سوسائٹی کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار اسلحہ برآمد*

پولیس پارٹی نے مشکوک افراد کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے فائرنگ کردی۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، جبکہ دیگر دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

گرفتار زخمی ڈاکو کی شناخت *میرالی شر* کے نام سے ہوئی

گرفتار ڈاکو کے قبضے سے ٹی ٹی پستول میگزین بمہ گولیاں کو برآمد کیا گیا۔

گرفتار زخمی ڈاکو اسنیچنگ، چوری، ڈکیتی، پولیس مقابلہ سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث و مطلوب تھا۔

گرفتار زخمی ڈاکو کو متعلقہ ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ دیگر ساتھی فرار ڈاکووں کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

*کرمنل ریکارڈ زخمی ڈاکو میرالی شر*

1/ CR No 62/2025 U/S 324, 353،148, م149,PPC PS CHAK DISTRICT SHIKARPUR

2/ CR No 64/2025 U/S 324, 353،399,402,148,149,PPC PS CHAK DISTRICT SHIKARPUR

3/ CR No 67/2025 U/S 324, 353،399,402,337h2PPC PS CHAK DISTRICT SHIKARPUR

4/ CR No 01/2026 U/S 324, 353،399,402,337h2PPC PS CHAK DISTRICT SHIKARPUR

5/ CR No 217/2026 U/S 399, 402, 324, 353, 34 PPC PS ABAD

6/ CR No 218/2026 U/S 24 Sindh Arms Act PS ABAD

زخمی ڈاکو کا مزید کرمنل ریکارڈ کی معلومات مختلف تھانوں اور دیگر اضلاع سے حاصل کی جا رہی ہے

*ترجمان سکھر پولیس*

24/09/2026

*پریس ریلیز*
*24 ستمبر 2026*

*ایس ایس پی سکھر احمد چوہدری PSP,QPM کا اپنے دفتر میں اردلی روم کا انعقاد، پولیس افسران و اہلکاروں کے مسائل سنے گئے*

*ایس ایس پی سکھر احمد چوہدری PSP,QPM* نے اپنے دفتر میں پولیس افسران و اہلکاروں کا اردلی روم منعقد کیا، جہاں افسران، جوانوں اور لیڈی کانسٹیبلز نے ٹرانسفر، پوسٹنگ سمیت اپنے مختلف مسائل اور درخواستیں پیش کیں۔

ایس ایس پی سکھر نے پولیس ملازمین کی عرض و گذارشات کو غور سے سنا اور جائز مسائل کے فوری حل کے لیے متعلقہ افسران و اسٹاف کو موقع پر ہی ضروری ہدایات جاری کیں۔

اردلی روم کے دوران محکمانہ معاملات کا بھی جائزہ لیا گیا، جبکہ 05 پولیس اہلکاروں کی معطلی ختم کرتے ہوئے انہیں بحال کر دیا گیا اور مختلف تھانوں میں تعیناتی کے احکامات جاری کیے گئے۔

*ایس ایس پی سکھر احمد چوہدری PSP,QPM* نے اس موقع پر کہا کہ پولیس افسران و اہلکاروں کے جائز مسائل کا بروقت ازالہ محکمانہ امور میں بہتری اور فورس کے حوصلے بلند رکھنے کے لیے ضروری ہے۔ اہلکار بلاجھجھک اپنے جائز مسائل اور مشکلات سے اعلیٰ افسران کو آگاہ کریں، ان کے مسائل کو میرٹ اور محکمانہ قواعد و ضوابط کے مطابق حل کیا جائے گا۔

*ترجمان سکھر پولیس*

Address

SSP OFFICE SUKKUR
Sukkur

Telephone

+92719310560

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when District Sukkur Police posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share