29/09/2026
سکھر(۔ )محنت کش اسٹاف یونین سی بی اے سکھر میونسپل کارپوریشن نے تنخواہ ،پنشن کی عدم ادائیگی سمیت دیگر مطالبات تسلیم نا ہونے پر مرحلہ وار احتجاج کا اعلان کردیا پہلے مرحلے میں بلدیہ سکھر دفتر میں احتجاج ،دوسرے مرحلے میں کام چھوڑ احتجاج،تیسرے مرحلے میں وزیر بلدیات کی رہائش گاہ کے سامنے اور چوتھے مرحلے میں آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن سندھ کے زیر اہتمام احتجاج کا دائرہ سندھ بھر میں جاری رکھا جائیگا یہ اعلان گزشتہ روز محنت کش اسٹاف یونین سی بی اے سکھر میونسپل کارپوریشن کے جنرل سیکریٹری علی مردان شیخ نے دیگر رہنمائوں سنئیر نائب صدر دانش قریشی،رابطہ سیکریٹری شاہد حسین جتوئی,اشفاق انصاری،احمد رضا انصاری،رمیش لعل و دیگر کے ہمراہ یونین دفتر میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا مزکورہ رہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ تین ماہ سے حاضر ملازمین کو تنخواہ اور ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن ادا نہیں کی گئی ہے جس کی وجہ ملازمین شدید مشکلات کا شکار ہیں ،انتہائی افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ سکھر میونسپل کارپوریشن کو ملنے والے او زیڈ ٹی کے 22کروڑ نوے لاکھ روپے سے اگر تنخواہ نو کروڑ سے زائد رقم،پنشن کی مد میں پانچ کروڑ نکالنے کے بعد آٹھ کروڑ نوے لاکھ روپے بچتے ہیں اور بلدیہ کی ماہانہ آمدنی ایک کروڑ روپے سے زائد ہے جس کے مطابق ٹوٹل بچت نو کروڑ نوے لاکھ روپے سے زائد رقم بنتی ہے اسکے باوجود ملازمین کو تنخواہ اور پنشن میں ادائیگی سمجھ سے بالا تر ہے یونین کی جانب سے متعدد بار متعلقہ ادارے کے افسران سے رابطہ کیا گیا لیکن کوئی مناسب جواب نہیں مل سکا ہے ،ملازمین پہلے ہی تنخواہ،پنشن،بقایا جاتا بلز،یونیفارم،میڈیکل الاؤنس سمیت دیگر مراعات نا ملنے کی وجہ سے پریشانی میں مبتلا اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں لیکن افسوس مئیر سکھر ،میونسپل کمشنر سمیت دیگر افسران ملازمین کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نظر نہیں آتے ہیں جس کی وجہ سے ملازمین کے مسائل کم ہونے کے بجائے بڑھتے جارہے ہیں ،رہنماؤں نے الزام عاید کیا کہ میونسپل کارپوریشن کی تینوں ٹاؤنز کے ملازمین کو تنخواہ،پنشن و دیگر مراعات مل چکی ہے لیکن انتہائی دکھ کیساتھ سکھر میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کیساتھ جان بوجھ کر سوتیلی ماں جیسا سلوک اختیار کیا جارہا ہے جو کسی صورت برداشت نہیں کرینگے اور اپنے حقوق کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کرینگے مزکورہ رہنماؤں نے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری،وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ،صوبائی وزیر بلدیات ،سیکریٹری بلدیات ،مئیر سکھر ،کمشنر سکھر ،ڈپٹی کمشنر سکھر، میونسپل کارپوریشن سکھر و دیگر بالا حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے سکھر میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کی تنخواہ ،ریٹائرڈ ملازمین کی �