19/08/2026
الرٹ! صوابی، مردان،نوشہرہ ملاکنڈ، بونیر، ہری پور اور مضافات کے لیے انتہائی اہم موسمی انتباہ 🚨
آج رات اور کل صبح کے دوران خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بادل کھل کر برسنے کے لیے تیار ہیں! ⛈️
🚨🌧️ متوقع بارش:
صوابی، نوشہرہ مردان، ملاکنڈ، بونیر، ہری پور اور ان کے مضافاتی علاقوں میں 50 سے 80 ملی میٹر تک موسلادھار سے شدید بارشیں متوقع ہیں۔
🔴اس کے علاوہ دیر،سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، بونیر ،خیبر، باجوڑ، مہمند، مانسہرہ، ایبٹ آباد، پشاور،ہنگو،اورکزئی،کرک،کرم اور کوہاٹ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع۔صوبہ کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان۔
⚠️ احتیاطی تدابیر اور خطرات:
اربن فلڈنگ: مردان اور صوابی سمیت نش نشین اور شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔
لینڈ سلائیڈنگ اور طغیانی: ملاکنڈ، بونیر اور ہری پور سمیت پہاڑی سلسلوں اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے، اس لیے غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ ہمارے دوسرے بھائی وقت پر ہوشیار رہ سکیں اور کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بچا جا سکے۔ 🤲
#1122