01/06/2026
صوابی: ایڈمنسٹریٹر فیاض احمد نے صوابی سپورٹس کمپلیکس بام خیل میں زیرِ تعمیر سکواش کورٹ کا تفصیلی دورہ کیا اور جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر متعلقہ کنٹریکٹر نے انہیں منصوبے کی پیش رفت، تعمیراتی معیار اور تکمیل کے متوقع وقت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ ایڈمنسٹریٹر فیاض احمد نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے کو مقررہ مدت کے اندر اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ علاقے کے نوجوانوں کو جدید اور معیاری کھیلوں کی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
انہوں نے کہا کہ سکواش کورٹ کی تعمیر نہ صرف نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں معاون ثابت ہوگی بلکہ صحت مند اور مثبت سرگرمیوں کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت نوجوانوں کو کھیلوں کے بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
ایڈمنسٹریٹر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع صوابی میں کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنایا جائے گا تاکہ نوجوان نسل کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار اور قومی سطح پر نمایاں کارکردگی دکھانے کے مواقع میسر آ سکیں۔
19/05/2026
صوبائی حکومت خیبرپختونخواہ کے وژن کے مطابق، سابقہ سپیکر اسد قیصر صاحب، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس جناب تاشفین حیدر صاحب اور ڈپٹی کمشنر صوابی جناب طارق اللہ صاحب کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ سپورٹس افیسر صوابی فہیم حیات نے زیر تعمیر بٹاکڑہ سپورٹس کمپلکس بمقام پونٹیا تحصیل ٹوپی کا معائنہ کیا اور تعمیراتی معیار، رفتار اور مٹیریل کی کوالٹی کا تفصیلی جائزہ لیا۔
ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر فہیم حیات نے متعلقہ کنٹریکٹر اور عملے کو واضح ہدایات دیں کہ کام میں کسی قسم کی کوتاہی یا غیر معیاری مواد ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی ہدایات کے مطابق کھیلوں کے منصوبوں میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کیا جا رہا ہے، تاکہ عوام کو پائیدار اور معیاری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بٹاکڑہ سپورٹس کمپلکس بمقام پونٹیا بنانے کا مقصد علاقے کے نوجوانوں کو صحت مند اور مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا ہے، اور اس منصوبے کی بروقت تکمیل حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ تمام ترقیاتی کام شفاف، معیاری اور مقررہ وقت میں مکمل ہوں۔
12/05/2026
نو تعینات ڈسٹرکٹ سپورٹس افیسر فہیم حیات نے صوابی سپورٹس کمپلکس بام خیل کا دورہ کیا۔
اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس طارق محمد نے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر فہیم حیات سے ملاقات کی، انہیں خوش آمدید کہا اور ضلع صوابی میں تعیناتی پر مبارکباد پیش کی۔
ملاقات کے دوران کھیلوں کی سرگرمیوں، کھلاڑیوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر اس عزم کا اظہار بھی کیا گیا کہ ضلع صوابی میں کھیلوں کے فروغ، نوجوان ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی اور سپورٹس گراؤنڈز کی بہتری کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے تاکہ نوجوان نسل کو مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کی جانب راغب کیا جا سکے۔
11/05/2026
نو تعینات ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر صوابی، فہیم حیات نے صوابی سپورٹس کمپلکس کا دورہ کیا۔
ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر فہیم حیات نے سپورٹس کمپلکس کے مختلف کھیلوں کے گراؤنڈز کا تفصیلی معائنہ کیا اور وہاں موجود کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے کھلاڑیوں سے سہولیات، تربیت اور کھیلوں کی سرگرمیوں کے حوالے سے تبادلۂ خیال بھی کیا۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صوابی میں کھیلوں کے فروغ، نوجوان ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی اور سپورٹس گراؤنڈز کی بہتری کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے تاکہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کیا جا سکے۔
11/05/2026
صوابی:نوتعینات ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر صوابی فہیم حیات صاحب نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔
ایڈمنسٹریٹر فیاض احمد اور اسسٹنٹ اویس شاہ نے اپنے سٹاف کے ہمراہ نو تعینات ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر صوابی کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔