Tourist Information & Facilitation Center Baryam Chowk Matta Swat

Tourist Information & Facilitation Center Baryam Chowk Matta Swat

Share

0946790850

Photos from Tourist Information & Facilitation Center Baryam Chowk Matta Swat's post 01/07/2025

احتیاطی اقدامات ,اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی متحرک

مشیر سیاحت و ثقافت زاہد چن اور محکمہ سیاحت کے احکامات کی روشنی میں ڈائریکٹر جنرل اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی عدنان ابرار کی خصوصی ہدایات پر فیلڈ اسٹاف اور ٹورازم پولیس دریائے سوات کے مختلف مقامات پر اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں۔

مون سون بارشوں کے پیش نظر سوات کے سیاحتی مقامات پر موجود سیاحوں کو دریائے سوات کے کنارے جانے سے گریز کی ہدایات دی جا رہی ہیں۔ فیلڈ ٹیمز سیاحوں کو ممکنہ خطرات سے آگاہ کر رہی ہیں اور ان کی حفاظت کے لیے موقع پر موجود رہ کر مسلسل نگرانی بھی کر رہی ہیں۔

اسی طرح ہوٹلز اور ریسٹورینٹس مالکان کو بھی واضح ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں، سیاحوں کی نقل و حرکت پر قریبی نظر رکھیں، اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی بروقت روک تھام کو یقینی بنائیں۔

سعید الرحمان
ترجمان، اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی

07/06/2025
Photos from Tourist Information & Facilitation Center Baryam Chowk Matta Swat's post 23/05/2025

پریس ریلیز / اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی
تاریخ : 23مئی 2025
دریائے سوات کو آلودگی سے بچانے اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی کارروائی، 100 سے زائد ہوٹلز کو نوٹس جاری

خیبر پختونخواہ حکومت کے ہدایت اور مشیر سیاحت و ثقافت زاہد چن زیب کے احکامات کی روشنی میں اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے سیاحتی علاقوں میں ماحول کے تحفظ، پائیدار سیاحت کے فروغ اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف فیصلہ کن اقدام اٹھا لیا ہے۔ دریائے سوات اور دیگر قدرتی ندی نالوں میں گندے پانی کے اخراج پر 100 سے زائد ہوٹل مالکان کو باضابطہ قانونی نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔

ترجمان اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کالام، مدین، بحرین، ملم جبہ، گابین جبہ سمیت دیگر اہم سیاحتی مقامات پر ہوٹلوں کے ناقص سیوریج سسٹم اور دریا میں براہ راست گندے پانی کے اخراج کی متعدد شکایات موصول ہوئیں جو اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی ایکٹ 2021 کے سیکشن 27 اور بلڈنگ کنٹرول ریگولیشنز 2025 کے سیکشن 63(2) و (3) کی خلاف ورزی ہے۔

متاثرہ ہوٹلوں کو 14 دن کی مہلت دی گئی ہے تاکہ وہ سیوریج نظام کو ماحولیاتی اصولوں کے مطابق بہتر بنائیں۔ عدم تعمیل کی صورت میں جرمانہ عائد کرنے کے ساتھ ساتھ ہوٹلوں کو بغیر کسی مزید نوٹس کے سیل کر دیا جائے گا۔

اس کے علاوہ بلڈنگ پلان کی منظوری کے بغیر تعمیرات کرنے والے افراد اور اداروں کو بھی خطوط ارسال کیے جا چکے ہیں تاکہ قانونی تقاضوں کی تکمیل کو یقینی بنایا جا سکے۔ یہ تمام اقدامات چیف سیکرٹری کی جانب سے دی گئی ترجیحات کے تحت کیے جا رہے ہیں جن کا مقصد سیاحتی علاقوں کو منظم اور ماحولیاتی طور پر محفوظ بنانا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی عدنان ابرار نے کہا ہے کہ قدرتی وسائل کا تحفظ اور صاف ستھری سیاحت کا فروغ ہماری اولین ترجیح ہے۔ ماحول کو آلودگی سے بچانے اور قانون کی مکمل عمل داری کے لیے بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔

20/05/2025

خیبرپختونخوا سیاحتی معلومات :: 20 مئی 2025

کسی بھی سیاحتی و سفری معلومات کے لیے یا سفر کے دوران کسی بھی غیر متوقع صورت حال سے بچنے کے لیے برائے مہربانی KP Tourist Facilitation Hub 24/7 ہیلپ لائن 📞 1422 پر رابطہ کریں۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Swat?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address

Baryam Chowk Matta Swat
Swat