Our New page.
Click on below link.
https://www.facebook.com/share/1BJ1wYRV37/
Wafaqi Mohtasib Secretariat Regional Office Swat Government organization
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Wafaqi Mohtasib Secretariat Regional Office, Swat, Government Organization, Near Allahu Akbar Masjid, Saidu Sharif, نزد اللہ اکبر مسجد، سیدو شریف، سوات, Swat.
Our New page.
Click on below link.
https://www.facebook.com/share/1BJ1wYRV37/
Wafaqi Mohtasib Secretariat Regional Office Swat Government organization
13/04/2026
08/04/2026
وفاقی محتسب اعلی جناب نوید کامران بلوچ صاحب کی چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی صاحب سے ان کے دفتر میں ملاقات اور تبادلہ خیال۔
11/03/2026
اسلا م آباد( )وفاقی محتسب نو ید کا مران بلو چ نے چیف جسٹس پا کستان جسٹس یحییٰ آ فر ید ی سے گز شتہ روز سپر یم کورٹ میں ملا قا ت کی جس میں عام لوگوں کو انصاف کی فرا ہمی اور عوامی مسا ئل کے حل سے متعلق امور پر تبا دلہ خیال کیا گیا۔ ملا قا ت میں ادارہ جا تی تعا ون، شفافیت اور احتساب کے نظام کو مز ید مو ثر بنا نے پر بھی گفتگو ہو ئی۔چیف جسٹس پا کستان یحییٰ آ فر ید ی نے کہا کہ بد انتظا می کے خلا ف شہر یوں کو مفت اور جلد از جلد ریلیف فرا ہم کرنے میں وفاقی محتسب کا اہم کر دار ہے۔ ملا قا ت میں انصاف تک رسا ئی بہتر بنا نے اور اداروں کے درمیان رابطوں کو مضبو ط کر نے پر اتفا ق کیا گیا جبکہ عوامی شکا یات کے مو ثر ازالے کے نظام کو مز ید فعال بنا نے پر بھی زور دیا گیا.
08/03/2026
وفاقی محتسب کا چا رج سنبھا لنے کے بعد ادارے کے افسران کے ساتھ پہلے اجلاس میں خطاب
اسلا م آباد( )وفاقی محتسب نو ید کا مران بلو چ نے کہا ہے کہ وفاقی محتسب کے ادارے کو ہر لحا ظ سے مز ید مو ثر بنا نے کی کو شش کی جا ئے گی۔ شکایت کنندگان کے لئے میر ے دروازے ہر وقت کھلے ہیں، ان کی شکا یات کا ازالہ کر نے میں کو ئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جا ئے گا۔ انہوں نے اپنے ادارے کے افسران اور عملے کو ہدا یت کی کہ وہ سر کا ری اداروں کی بد انتظا می کے خلاف شکا یت کنندگان کو انصاف فرا ہم کر نے کے لئے اپنی صلا حتیں بھر پور طر یقے سے بر وئے کار لا ئیں، انہوں نے کہا کہ علاقا ئی دفا تر کو مز ید فعال بنا یا جا ئے گا۔ وفاقی محتسب نے ان خیا لا ت کا اظہار گز شتہ روز اپنے عہدے کا چارج سنبھا لنے کے بعد ادارے کے افسران کے ساتھ ایک اجلا س کے دوران خطاب کر تے ہو ئے کیا۔ اجلا س میں علاقا ئی دفا تر کے افسران نے بھی آن لا ئن شر کت کی۔اجلاس کے بعد وفاقی محتسب کو عملد رآمد، سمندر پا ر پا کستا نیوں اور میڈ یا سمیت، ادارے کے مختلف شعبوں کے با رے میں تفصیلی بریفینگ دی گئی۔ وفاقی محتسب نے اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ میں اس لحا ظ سے خوش قسمت ہوں کہ اللہ تعا لیٰ نے رمضان المبا رک کے بابرکت مہینے میں مجھے ملک کی خد مت کا مو قع دیا۔ انہوں نے اپنے پیش رو وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی، سید طا ہر شہباز اور سلمان فا روقی کی ادارے کے لئے خد مات کو سرا ہتے ہو ئے کہا کہ انہوں نے بہت اعلیٰ معیار مقرر کر دئیے ہیں، میں کوشش کروں گا کہ ان کو بر قرار رکھتے ہو ئے عوامی مفاد کے کا موں کو مزید آ گے بڑ ھا ؤں۔انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستا نیز ہما رے ملک کا قیمتی سر ما یہ ہیں، ان کی شکا یات تر جیحی بنیا دوں پر حل کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی محتسب کے فیصلوں پر عملد رآمد کو یقینی بنا یا جائے گا۔ وفاقی محتسب کے27 علا قا ئی دفا تر اور شکا یات سنٹرز کے افسران کو ہدا یات جا ری کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ پسما ند ہ اور دور دراز علا قوں کے غر یب عوام کی خد مت ہما را اولین فر ض ہے اور اس فر ض کو بطر یق احسن پورا کیا جا نا چا ہئیے۔ واضح رہے کہ نو ید کا مران بلوچ نے بد ھ کو پاکستان کے 9 ویں ریگو لر وفاقی محتسب کے طور پر حلف اٹھا یا تھا۔ ایوان صدر میں صدر پا کستان آ صف علی زرداری نے ایک سادہ اور پروقار تقریب میں ان سے حلف لیا۔ نو ید کا مران بلوچ انتظا می و سر کا ری معا ملا ت کا وسیع تجر بہ رکھتے ہیں، ان کا تعلق پا کستان ایڈ منسٹر یٹو سروس سے ہے،وہ چیف سیکر ٹر ی خیبر پختونخواہ کے علا وہ وفاقی سیکر ٹر ی فنا نس، سیکر ٹر ی کیبنیٹ ڈویژن اور وزیر اعلیٰ سند ھ کے پر نسپل سیکر ٹر ی سمیت اہم وفاقی اور صو با ئی عہدوں پر خد ما ت سرانجام دے چکے ہیں۔وہ ورلڈ بینک کے ایگز یکٹو ڈائر یکٹر کے طو ر پر بھی کام کر تے رہے ہیں۔ انہوں نے لند ن سکول آ ف اکنا مکس سے سوشل پالیسی اینڈ پلا ننگ میں ماسٹرز کی ڈگر ی حا صل کر رکھی ہے۔ نو ید کامران بلو چ کا تعلق صو بہ سند ھ کے ضلع نو شہرو فیروزسے ہے۔
04/03/2026
*جناب نوید کامران بلوچ نے وفاقی محتسب اعلی کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔صدر پاکستان جناب آصف علی زرداری نے نوید کامران بلوچ سے وفاقی محتسب کے عہدے کا حلف لیا۔*
*حلف اٹھانے کے بعد صدر آصف علی زرداری نے وفاقی محتسب اعلی جناب نوید کامران بلوچ سے ملاقات کی۔ملاقات میں صدر نے انہیں عوام کے لیے انصاف تک رسائی بڑھانے اور کیسوں کے فیصلوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں اور وفاقی اداروں میں شکایات کے ازالے کے لیے موثر اقدامات اٹھانے کی تاکید کی۔*
*واضح رہے کہ نوید کامران بلوچ وفاقی سیکرٹری رہے ہیں آپ بطور کابینہ سیکرٹری اور خیبر پختون خواہ کے چیف سیکرٹری کی حیثیت سے فرائض انجام دے چکے ہیں۔*
13/02/2026
ضلع ملاکنڈ کے علاقہ تھانہ میں وفاقی محتسب کی عوامی آگاہی مہم اور کھلی کچہری کا انعقاد
وفاقی محتسب سیکرٹریٹ سوات کے زیراہتمام عوامی آگاہی مہم اور کھلی کچہری،ٹی ایم اے آفس،تھانہ بائیزی ملاکنڈ میں منعقد کیا گیا، جس میں عوام الناس نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ وفاقی محتسب سوات آفس کی جانب سے ریجنل ہیڈ ثنائاللہ خان اور اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ، شکیل احمد نے شرکت کی۔ اس موقع پر مختلف وفاقی، ضلعی و صوبائی محکموں کے نمائندگان اور مقامی عمائدین بھی موجود تھے۔کھلی کچہری کے دوران شہریوں نے اپنے مختلف مسائل، شکایات اور سرکاری اداروں میں بدعنوانی سے متعلق درخواستیں پیش کیں۔ ریجنل ہیڈ وفاقی محتسب نے موقع پر متعدد شکایات سنیں اور عوام کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل کے فوری حل کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔ریجنل ہیڈ ثناء اللہ خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ وفاقی محتسب کا ادارہ عوامی خدمت کے لیے قائم ہے۔ شہری بلا خوف و خطر بدعنوانی، ناانصافی یا تاخیر کے خلاف اپنی شکایات درج کرا سکتے ہیں۔ انصاف کی بروقت فراہمی وفاقی محتسب کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو چاہیے کہ وہ اپنے حقوق کے تحفظ اور انصاف کے حصول کے لیے وفاقی محتسب کے نظام سے بھرپور استفادہ کریں تاکہ انصاف کی فراہمی نچلی سطح تک ممکن ہو سکے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وفاقی اداروں میں بدانتظامی کی شکایات براہِ راست وفاقی محتسب سیکرٹریٹ ریجنل آفس، سوات کو بذریعہ ڈاک یا واٹس ایپ نمبر 03108147718 پر بھی اپنے شکایات بھیج سکتے ہیں۔
۔۔۔۔
06/02/2026
وفاقی محتسب کی عوامی آگاہی مہم اور کھلی کچہری کا انعقاد
سخاکوٹ، ملاکنڈ ۔
*وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کے زیراہتمام عوامی آگاہی مہم اور کھلی کچہری کا انعقاد سخاکوٹ، ملاکنڈ میں کیا گیا، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔*
یہ تقریب وفاقی محتسب کے ملاکنڈ ڈویژن کے حکام کی نگرانی میں منعقد ہوئی، جس میں جناب محمد مشتاق جدون، ریجنل ہیڈ پشاور، اور جناب ثناءاللہ خان، ریجنل ہیڈ سوات نے شرکت کی۔ اس موقع پر مختلف ضلعی و صوبائی محکموں کے نمائندگان اور مقامی عمائدین بھی موجود تھے۔
کھلی کچہری کے دوران شہریوں نے اپنے مختلف مسائل، شکایات اور سرکاری اداروں میں بدعنوانی سے متعلق درخواستیں پیش کیں۔ ریجنل ہیڈ وفاقی محتسب نے موقع پر متعدد شکایات سنیں اور عوام کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل کے فوری حل کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔
ایڈوائزر نے اپنے خطاب میں کہا کہ:
“وفاقی محتسب کا ادارہ عوامی خدمت کے لیے قائم ہے۔ شہری بلا خوف و خطر بدعنوانی، ناانصافی یا تاخیر کے خلاف اپنی شکایات درج کرا سکتے ہیں۔ انصاف کی بروقت فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو چاہیے کہ وہ اپنے حقوق کے تحفظ اور انصاف کے حصول کے لیے وفاقی و صوبائی محتسب کے نظام سے بھرپور استفادہ کریں تاکہ انصاف کی فراہمی نچلی سطح تک ممکن ہو سکے۔
اجلاس کے اختتام پر عوام کو آگاہ کیا گیا کہ وفاقی محتسب کا دفتر ہر شہری کے لیے کھلا ہے، جہاں شکایات کا ازالہ بلا معاوضہ اور شفاف طریقے سے کیا جاتا ہے۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وفاقی اداروں میں بدانتظامی کی شکایات براہِ راست وفاقی محتسب سیکرٹریٹ ریجنل آفس، سوات یا واٹس ایپ نمبر 03108147718 پر درج کرائیں
| Monday | 08:00 - 16:00 |
| Tuesday | 08:00 - 16:00 |
| Wednesday | 08:00 - 16:00 |
| Thursday | 08:00 - 16:00 |
| Friday | 08:00 - 16:00 |