PTI PK10

PTI PK10

Share

ایمپورٹڈ حکومت نامنظور

Photos from Gul zada Chohan Offical's post 01/06/2026
30/05/2026

ایک ریاست دو دستور نامنظور نامنظور !

گلگت بلتستان انتخابی مہم میں شرکت کے لئے حکومتی وزراء، مشیروں اور پارٹی رہنماؤں کو اسٹیٹ پروٹوکول دیا جارہا ہے جبکہ دوسری جانب اپوزیشن خصوصاً پی ٹی آئی رہنماؤں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، انہیں صوبہ بدر کیا جا رہا ہے اور اسد قیصر کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر روک کر ان کی نقل و حرکت محدود کی جا رہی ہے۔ یہ طرزِ عمل نہ صرف سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے بلکہ ملکی یکجہتی کے لیے بھی سنگین خطرہ ہے۔

ریجیم چینج کے کرداروں نے ملک کو اس نہج پر پہنچا دیا ہے جہاں ایک ہی ریاست میں قانون اور انصاف کے دوہرے معیار واضح طور پر نظر آ رہے ہیں۔ ایک طرف خیبر پختونخوا اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر کو سکردو پہنچنے پر شاہانہ پروٹوکول دیا جاتا ہے، جبکہ دوسری طرف سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو انتخابی مہم کے لیے اسلام آباد سے اسکردو روانگی سے روک دیا جاتا ہے، ایئرپورٹ کے داخلی راستے بند کیے جاتے ہیں اور عام شہریوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

یہ طرزِ عمل جمہوری اقدار، آئینی اصولوں اور قومی یکجہتی کے منافی ہے۔

29/05/2026

گلگت بلتستان میں پاکستان تحریکِ انصاف خیبرپختونخوا کے ممبر صوبائی اسمبلی محمد نعیم خان اور صوبائی صدر جنید اکبر خان، اراکینِ قومی اسمبلی سلیم الرحمٰن، سید محبوب شاہ، ڈاکٹر امجد علی خان نواز خان کی گرفتاری موجودہ سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے۔

آج ملک میں دوہرا نظام کھل کر سامنے آ چکا ہے۔ ایک طرف مخصوص سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو سرکاری پروٹوکول، مکمل آزادی اور ہر سہولت فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ دوسری طرف عمران خان کے ساتھیوں اور پی ٹی آئی کے نمائندوں کو صرف عوامی آواز بلند کرنے کی سزا دی جا رہی ہے۔ یہ انصاف نہیں بلکہ کھلا سیاسی انتقام ہے۔

حکمران شاید یہ سمجھتے ہیں کہ گرفتاریاں، دباؤ اور جھوٹے مقدمات ہمیں خوفزدہ کر دیں گے، لیکن وہ یاد رکھیں کہ تحریکِ انصاف کے کارکن نہ پہلے جھکے تھے اور نہ آج جھکیں گے۔ عوام سب دیکھ رہی ہے کہ کس طرح ایک جماعت کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے جبکہ دوسروں کے لیے قانون بھی نرم ہے اور راستے بھی کھلے ہیں۔

ہم اس فاشسٹ طرزِ سیاست کی شدید مذمت کرتے ہیں اور واضح کرتے ہیں کہ ظلم، جبر اور انتقامی کارروائیوں سے نہ سچ دبے گا اور نہ ہی عوام کے دلوں سے عمران خان اور تحریکِ انصاف کی محبت ختم کی جا سکتی ہے ۔
گل ذادہ کسان چیئرمین تحصیل مٹہ

29/05/2026

🚨 ظلم کی انتہا، خوف کا اعتراف! 🚨
بانی بر سوات کے شیر، پی ٹی آئی کے ممبر صوبائی اسمبلی محمد نعیم خان اور صوبائی صدر جناب جنید اکبر خان کی گلگت بلتستان میں بزدلانہ گرفتاری کی شدید ترین الفاظ میں مذمت!
​فارم 47 کے سہارے بیساکھیوں پر کھڑی کٹھ پتلی حکومت عمران خان کے ایک ادنیٰ سپاہی سے اس قدر خوفزدہ ہے کہ اب اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔
​"جو خان کے ایک کھلاڑی کا مقابلہ کرنے کی ہمت نہیں رکھتے... وہ کپتان کا مقابلہ خاک کریں گے؟"
​⚠️ سن لو کان کھول کر!
​جیل، گرفتاریاں اور ہتھکنڈے: ہمارا حوصلہ نہیں توڑ سکتے۔
​حقیقی آزادی کی جنگ: جنید اکبر خان جیسے نڈر لیڈروں کی قربانیوں سے مزید مضبوط ہوگی۔
​عوام کا سمندر: اس فاشزم کو بہا لے جائے گا۔
​جتنی مرضی طاقت لگا لو، شکست تمہارا مقدر بن چکی ہے کیونکہ تحریک انصاف کا ہر کارکن کپتان کا سپاہی ہے اور ہم اپنے قائدین کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔

27/05/2026

حلقہ پی کے 10 کے عوام کو پیشگی اطلاع

26/05/2026

*آفتاب خان، صدر یوتھ ونگ تحصیل مٹہ کی طرف سے تمام اہلِ اسلام کو عید الاضحی مبارک!* 🌙

اس عید الاضحی پر میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہماری قربانیاں قبول فرمائے اور نوجوان نسل کو اتحاد، خدمتِ خلق اور ملک و قوم کی ترقی کے لیے متحد رکھے۔

*عید الاضحی مبارک*
_تقبل اللہ منا

*آفتاب خان*
صدر یوتھ ونگ تحصیل مٹہ

26/05/2026

منجانب پاکستان تحریک انصاف پی کے 10

26/05/2026

*ایم پی اے محمد نعیم خان کی طرف سے عید الاضحی مبارک پیغام:*

---

*عید الاضحی مبارک!*

حلقہ پی کے اپر سوات کے معز عوام کو اور تمام مسلمانوں کو عید الاضحی کی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

یہ بابرکت دن حضرت ابراہیمؑ اور حضرت اسماعیلؑ کی عظیم قربانی کی یاد دلاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کی قربانیاں، عبادتیں اور دعائیں قبول فرمائے اور ہمارے ملک و قوم میں امن، ترقی اور خوشحالی لائے۔

میں دعا گو ہوں کہ یہ عید آپ کے گھروں میں خوشیاں، برکتیں اور سکون لے کر آئے۔

*محمد نعیم خان*
رکن صوبائی اسمبلی، خیبر پختونخوا

Want your business to be the top-listed Government Service in Swat?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address


Swat