16/03/2026
ریسکیو 1122 سوات / ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ(09 تا 15 مارچ 2026)
ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا جناب شاہ فہد کی خصوصی ہدایات پر اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر رفیع اللہ مروت کی نگرانی میں ریسکیو 1122 سوات عوام کو ان کی دہلیز پر بین الاقوامی معیار کی ایمرجنسی خدمات فراہم کر رہی ہے۔
اسی سلسلے میں ریسکیو 1122 سوات نے 09 تا 15 مارچ 2026 کے دوران مجموعی طور پر 224 ایمرجنسیز پر بروقت رسپانس دیا۔ ان ایمرجنسیز میں 178 میڈیکل، 24 روڈ ٹریفک حادثات، 7 آتشزدگی، 12 ریکوری، 2 فائرنگ/تشدد اور 1 ڈوبنے کا واقعہ شامل ہے۔
ان واقعات کے دوران 207 افراد کو بحفاظت ریسکیو کیا گیا جبکہ 3 افراد جاں بحق ہوئے۔
اس دوران ریسکیو 1122 سوات کے کنٹرول روم کو مجموعی طور پر 7,769 کالز موصول ہوئیں جن میں 224 ایمرجنسی کالز، 3,815 انفارمیشن کالز اور 3,730 ڈراپ/فیک کالز شامل تھیں۔
مزید برآں ہیلتھ ریفرل سروس کے تحت 87 مریضوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جن میں 78 مریضوں کو ضلع کے اندر جبکہ 9 مریضوں کو ضلع سے باہر منتقل کیا گیا۔
ترجمان ریسکیو 1122 سوات
17/02/2026
ریسکیو 1122 سوات
سوات: بابوزئی کے علاقے مرغزار میں کچن کی چھت گرنے سے تین افراد ملبے تلے دب گئے۔
کنٹرول روم سوات کو اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر رفیع اللّٰہ مروت کی ہدایت پر ریسکیو ڈیزاسٹر اور میڈیکل ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔
ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 75 سالہ فضل غنی اور ایک خاتون کو زندہ ملبے سے نکال لیا، جبکہ کمسن بچی کو نکال کر فوری طور پر سنٹرل ہسپتال سیدو شریف منتقل کیا گیا۔ تاہم ہسپتال پہنچنے پر ڈاکٹرز نے بچی کی موت کی تصدیق کر دی۔
ریسکیو میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا۔
ترجمان ریسکیو 1122 سوات
17/02/2026
ریسکیو 1122 سوات
سوات: بابوزئی کے علاقے مرغزار میں کچن کی چھت گرنے سے تین افراد ملبے تلے دب گئے۔
کنٹرول روم سوات کو اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر رفیع اللّٰہ مروت کی ہدایت پر ریسکیو ڈیزاسٹر اور میڈیکل ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔
ریسکیو 1122 اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 75 سالہ فضل غنی اور ایک خاتون کو زندہ ملبے سے نکال لیا، جبکہ کمسن بچی کو نکال کر فوری طور پر سنٹرل ہسپتال سیدو شریف منتقل کیا گیا۔ تاہم ہسپتال پہنچنے پر ڈاکٹرز نے بچی کی موت کی تصدیق کر دی۔
ریسکیو1122 میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا۔
میڈیا کوآرڈینیٹر ریسکیو 1122 سوات