03/07/2021
مٹہ کے علاقہ کالاکوٹ میں بد بخت بیٹے نے ماں اور باپ کو قتل کردیا.
تفصیلات کے مطابق ملزم پرویز ولد
شمس القمر سکنہ کالاکوٹ کے والد نے ضلع باجوڑ سے دوسری شادی کی تھی، دونوں بیویوں کے درمیان کبھی کبھی گھریلوں جھگڑے بھی ہوتے رہیے. آج شام کے بعد ملزم پرویز ولد شمس القمر نے پستول سے فائرنگ کرتے ہوئے اپنے سوتیلی ماں اور باپ کو قتل کرکے جائے وقوعہ سے فرار ہوا تھا، ڈی ایس پی سرکل مٹہ حبیب اللہ خان، ایس او تھانہ کالاکوٹ داورخان اور پولیس ٹیم نے کچھ لمحے بعد ملزم کو آلہ قتل پستول سمیت گرفتار کرلیا.
16/06/2021
کالام روڈ مانکیال اور ملم جبہ روڈ پر راہزنی کے واردات کرنے والے ملزمان کی پہچان میں سوات پولیس کا مدد کیجئے،
اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا اور 2لاکھ روپے نقد انعام دیا جائے گا۔
برائے رابطہ:
دفترایس پی اپر سوات : 746307-0946
ڈی ایس پی مدین: 4076318-0346
ڈی ایس پی خوازہ خیلہ:9135760-0342
کنٹرول سوات:881374-0946
11/06/2021
خیبرپختونخوا کے نئے انسپکٹر جنرل آف پولیس معظم جاہ انصاری نے آج سنٹرل پولیس آفس پشاور میں اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔
سنٹرل پولیس آفس پہنچنے پرپولیس کے ایک چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔ آئی جی پی نے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس شہداء کی یادگار پر پھول چڑھائے اور پولیس شہداء کے درجات کی بلندی اور ملک کی یکجہتی و سلامتی کے لیے دعا مانگی۔ معظم جاہ انصاری اس سے پہلے بحیثیت کمانڈنٹ فرنٹیئر کانسٹیبلری فرائض سرانجام دے رہے تھے۔
معظم جاہ انصاری نے بین الاقوامی تعلقات عامہ میں ماسٹر کی ڈگری اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے گریجویشن کی ہے۔ نومبر 1989 کو بحیثیت پی ایس پی آفیسر پولیس فورس میں شمولیت اختیار کی۔ معظم جاہ انصاری ایک سنیئر تجربہ کار، پروفیشنل اور محنتی پولیس آفیسر ہیں اور آپ نے ملک کے اندر اور باہر سے بہت سے تربیتی کورسز مکمل کئے ہیں۔ آپ چاروں صوبوں کی پولیس، ایف سی، انٹیلی جنس بیورو اور ایف آئی اے میں اہم عہدوں پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواچکے ہیں۔ ابتدائی تربیتی کورس مکمل کرنے کے بعد آپ زیر تربیت اے ایس پی تعینات ہوئے۔ جنوری 1992 میں اے ڈی او ایف سی ہنگو تعینات رہے۔ 1993 سے آپ پنچاب میں ملتان، فیصل آباد اور لاہور میں بحیثیت اے ایس پی تعینات رہے۔ 1995 میں آپ ایس پی ریلویز راولپنڈی تعینات رہے۔ آپ ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی، ایس ایس پی ویسٹ کراچی، ریجنل پولیس کمانڈر یو این مشن بوسنیا ، ایس ایس پی حیدر آباد، ڈی او ایف سی سوات، ڈی او ایف سی پشاور، ڈی او ایف سی سندھ، ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ، ڈی آئی جی گوادر، جوائنٹ ڈائریکٹر جنرل بلوچستان اور آئی جی پی بلوچستان تعینات رہے۔
سنٹرل پولیس آفس میں تعینات اعلیٰ پولیس حکام سے خطاب کرتے ہوئے پولیس سربراہ نے کہا کہ وہ ہمیشہ ٹیم ورک پر یقین کرتے چلے آئے ہیں اور کہا کہ ہم سب کو ایک ٹیم کے طور پر کام کرنا ہوگا اور ہر ایک کو اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر اس کا عملی مظاہرہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی وابستہ توقعات پر پورا اُترتے ہوئے ان کے جان و مال کا تحفظ اور بنیادی حقوق کی پاسداری کو یقینی بنانا ہوگا۔ پولیس فورس کی قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے پولیس سربراہ نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس بے پناہ صلاحیتوں سے مالا مال دلیر فورس ہے اور اس میں ہر چیلنج سے نمٹنے کی صلاحیت بدرجہ اتم موجود ہے اور اس نے دہشت گردی کے خلاف جس دلیری اور شجاعت کے ساتھ مقابلہ کیا۔ اس کی مثال پوری تاریخ میں نہیں ملتی اور پوری دنیا خیبر پختونخوا پولیس کی قربانیوں کی معترف ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس نے لازوال قربانیاں دے کر ایک سنہری تاریخ رقم کی ہے۔ ہم سب کو اُن کے مقدس خون کا لاج رکھنا ہوگا اس کے لیے ہمیں ہر محاذ پر اُنکے نقش قدم پر چل کر جرات و بہادری کا بے مثال عملی مظاہرہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس فورس کو ناقابل تسخیر بنانے کے لیے ہمیں خلوص نیت اور سخت محنت کو اپنا شعار بنانا ہوگا اور پولیس قربانیوں سے حاصل کردہ فورس کی بہترین ساکھ کو ہر قیمت پر برقرار رکھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ فورس کی بہتری کے لیے ہر فرد کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔ خیبر پختونخوا پولیس کے لیے انہوں نے چار زریں اصولوں کو بنیاد قرار دیا، جن میں دیانت ، خدمت، عزت اور محنت شامل ہیں۔ آئی جی پی نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس کے بحیثیت سالار تعیناتی کو وہ اپنے لیے اعزاز سمجھتے ہیں۔
02/06/2021
مورخہ:02-06-2021
پریس ریلیز
ضلعی پولیس سربراہ دلاور خان بنگش اور SP اپر سوات درویش خان کے ہدایت پر ایس ڈی پی او سرکل خوازہ خیلہ محمد اعجاز کے نگرانی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں SHO تھانہ خوازہ خیلہ عمر رحیم کے علاوہ پولیس افسران ،علماء کرام، معززین علاقہ،تاجر برادری، ڈی آر سی ممبران، مقامی نمائندگان اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر کھلی کچہری میں شریک لوگوں نے مختلف مساٸل سے پولیس افسران کو آگاہ کیا اور امن کے قیام کیلٸے سوات پولیس کے اس اقدام کو سراہا۔ایس ڈی پی اُو سرکل خوازہ خیلہ محمد اعجاز نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہریوں کا بنیادی مقصد عوام الناس کے مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ کسی بھی علاقہ میں عوام کے تعاون کے بغیر جرائم پر قابو نہیں پا یا جا سکتا،اس کے لئے ضروری ہے کہ مقامی پولیس عوام کے ساتھ بہترین رویہ اپنائے اور دیانتداری سے اپنا کام سر انجام دیں تاکہ انکو عوام کی معاونت حاصل ہو اس موقع پر انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کے خلاف ضلعی پولیس کی جاری مہم میں پولیس کا ساتھ دیں تاکہ آنے والی نسلوں کا مستقبل محفوظ بنایا جا سکے۔
ایس ڈی پی اُونے کھلی کچہری میں شرکت کرنے والے معزیزین سے کہا کہ وہ اپنے علاقوں میں والدین کے نام اس پیغام کو پھیلائیں کہ اپنے کمسن بچوں کو ہر گز موٹر سائیکل، موٹر کار چلانے کے اجازت نہ دیں، بچے اس ملک کے مستقبل کے ستارے ہیں آئے روز موٹر سائیکل حادثات میں بہت سے نوجوانوں نے ون وہیلنگ سے اپنے زندگی کا خاتمہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپنے علاقے، محلہ کے ارد گرد کے ماحول پر نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک شخص یا مشکوک سرگرمیوں سے متعلقہ پولیس سٹیشن کو آگاہ کریں۔
آخر میں ایس ڈی پی اُو سرکل خوازہ خیلہ محمد اعجاز نے کھلی کچہری میں عوام الناس کی شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا اور عوامی نمائندگان، عوام الناس کی طرف سے پولیس کے ساتھ بھر پور تعاون کی یقین دہائی پر عوام کا شکریہ ادا کیا۔
27/05/2021
ملزم جہانگیر سکنہ گبرال نے گھریلوں ناچاقی کیوجہ سے اپنی ماں پر گولی چلا دی۔ماں شدید زخمی ۔اتروڑ پولیس کی بروقت کارواٸی۔۔ملزم گرفتار۔۔۔
27/05/2021
(اپرسوات) پولیس عوام کی خادم ہے،عوام کی خدمت میں تمام آفیسر کوئی کسر نہ چھوڑے،ہر قسم تفتیش منصفانہ اور بغیر لالچ کے کیا کریں،تمام ایس ایچ اوز منشیات فروشان کیخلاف جاری کریک مزید سخت کریں،علاقہ کے امن و امان برقرار رکھے،کمسن بچوں کے ڈرائیونگ کیخلاف کاروائی عمل میں لائے،ایس پی اپر سوات درویش خان کا سرکل خوازہ خیلہ کے ایس ایچ اوز کے میٹینگ کے شرکاء سے خطاب۔
تفصیلات کے مطابق ایس پی اپر سوات درویش خان کی زیر صدارت سرکل خوازہ خیلہ کے SDPO اور ایس ایچ اوز کا میٹینگ SPاپر سوات کے دفتر عالم گنج میں بلایا گیا۔جسمیں SDPO سرکل خوازہ خیلہ محمد اعجاز،ایس ایچ او خوازہ خیلہ عمر رحیم،ایس ایچ او چارباغ ایاز خان اور ایس ایچ او ملم جبہ جاوید اقبال وغیرہ نے شرکت کی۔SPاپر سوات درویش خان نے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس عوام کی خادم ہے اور عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہ چھوڑے، اور ہر قسم تفتیش کو منصفانہ،غیر جانبدارانہ اور بغیر لالچ کے کیا کریں،انہوں نے کہا کہ ہر ایس ایچ او اپنے تھانہ کے حدود میں جاری شدہ کریک ڈاون مزید سخت کریں،منشیات فروشان کیساتھ جو لوگ تعاون کرتے ہے ان کیخلاف بھی کاروائی کریں،مجرمان اشتہاری کی گرفتاری عمل میں لائیں،انہوں نے مزید کہا کہ تمام ذمہ داران علاقہ کے امن و امان برقرار رکھے اور گداگروں سے علاقے کو صاف رکھے ساتھ ساتھ وہ کمسن بچے جو موٹر سائیکل چلاتے ہے ان کی خلاف بھی کاروائی کریں۔
24/05/2021
خوازہ خیلہ پولیس کی کامیاب کارواٸی۔ ایک ملزم اشتہاری،ایک منشیات فروش اور غیر قانونی سلیپران رکھنے والا ملزم گرفتار۔تفصیلات کے مطابق ایس پی اپر سوات درویش خان کے خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی سرکل خوازہ خیلہ کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ خوازخیلہ عمررحیم نے اپنے ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارواٸی کرتے ہوٸے مجرم اشتہاری علی خان ولد دلبر خان سکنہ ملوک اباد گرفتار کیا گیا۔ منشیات فروش کیخلاف کارواٸی کرتے ہوٸے ملزم بہادر علی ولد بخت کریم سکنہ مڑو ڈھیرٸ شین کے قبضہ سے چرس وزنی 928 گرام برآمد کرکے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج رجسٹر کیاگیا۔اسی طرح مخبر کی اطلاع پر خوازہ خیلہ پولیس نے کارواٸی کرتے ہوٸے بخت بلند ولد خیر فقیر سکنہ خیر آباد میاندم کے خالی سیزنی کوٹہ کے تلاشی لیکر بڑے ساٸز کے 38 عدد سلیپران برآمد کرلی گٸی۔ملزم نےسلیپران کے نسبت کوٸی اجازت نامہ پیش نہ کرکے انکے خلاف سلیپران ایکٹ کے تحت مقدمہ درج رجسٹر کیا۔پولیس نے تمام سلیپران ضبط کرکے چوکی فتح پور لاٸے گٸے۔
24/05/2021
عوام کے آگاہی کیلٸے شٸیر کریں۔
22/05/2021
مدین پولیس کی کامیاب کاروائی،1510 گرام چرس برآمد۔ تفصیلات کیمطابق مدین پولیس دوران موبائیل گشت ملزم نورباچا ولد زور باچا ساکن اتروڑ گبرال حال مدین کے قبضے سے 975 گرام چرس برآمد۔ ساتھ ساتھ ملزم شیرمحمد ولد میاں گل وہاب ساکن گھڑئ کلے مدین کے قبضہ سے 535 گرام چرس برآمد کرکے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج رجسٹرڈ کرکے مزید تفتیش شروع کی ہے