Asaf Ali khan

Asaf Ali khan

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Asaf Ali khan, Political Party, Swat.

Photos from Asaf Ali khan's post 04/11/2025

مٹہ مین چوک میں پانی کی پائپ بچھانے کے لیے کی گئی کھدائی عوام کے لیے وبالِ جان بن چکی ہے۔ کھدائی کے باعث سڑک جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جبکہ ٹریفک پولیس اور متعلقہ محکمے کی عدم توجہی کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکامِ بالا کی بے حسی کی وجہ سے مین روڈ گڑھوں میں تبدیل ہو چکا ہے

04/11/2025

دیر میں بارش کے باعث ایک بڑا درخت فلائنگ کوچ پر گر گیا حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوئے۔

ریسکیو 1122 کی ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقامی افراد کی مدد سے متاثرہ افراد کو نکالا، ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کر دیا۔

ڈیزاسٹر اینڈ ریکوری ٹیم نے درخت کو ہٹا کر سڑک کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دیا۔

Photos from Asaf Ali khan's post 05/03/2023

چیئرمین عمران خان "جیل بھرو تحریک" میں گرفتار ہونے والے رہنماؤں و کارکنان سے زمان پارک میں خطاب کرتے ہوئے۔

Photos from Asaf Ali khan's post 03/03/2023

رہنما پاکستان تحریک انصاف و سابق اپوزیشن
لیڈر سوات کونسل احمد خان اور حلقہ پی کے 9 کے آشاڑے میں شمولیتی تقریب سے خطاب کررہے ہیں۔۔
Nasr Ullah welcome to PTi ✅👍
Congratulation 🇧🇫🇧🇫🇧🇫

Photos from Asaf Ali khan's post 03/03/2023

پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے صدر فضل حکیم خان یوسفزئی،صدر انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن ملاکنڈ ریجن انجینئر سیف اللہ خان, سابق ایم پی اے عزیز اللہ گران اور سٹی میئر شاہد علی خان نے کہا ہے کہ بد ترین مہنگائی اور ڈالر کی اونچی اُڑان امپورٹڈ حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کی نتیجہ ہے، اقتدار کی خاطر ملک کے 22 کروڑ عوام کا جینا دوبھر کرنے والوں نے اصل چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے اور یہی وجہ ہے کہ آج پی ٹی آئی کی حکومت نہ ہونے کے باوجود بھی برسراقتدار سیاسی جماعتوں سے لوگ پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں، وہ سیدو شریف چیل شگئی میں ایک بڑے شمولیتی جلسہ سے خطاب کر رہے تھے، اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف پی کے 5 کے صدر حیدر علی، جنرل سیکرٹری جہانزیب گوگل، فضل رحمان اور دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ تقریب میں انور خان اور شیر خان نے اپنے سیکڑوں ساتھیوں اور خاندان سمیت مسلم لیگ ن سے مستعفی ہو کر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا، شمولیت اختیار کرنیو الوں کو فضل حکیم خان، عزیز اللہ گران اور سٹی میئر شاہد علی خان نے پارٹی کیپ پہنائیں اور انہیں مبارکباد دی، جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال کو مستحکم بنانے کیلئے فوری طور پر آزادانہ اور شفاف الیکشن منعقد کرائے جائیں تاکہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کو عوامی طاقت کا اندازہ ہو سکے کہ آج بھی لوگ عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ہیں، عمران خان نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومتوں کو قربان کیا مگر اپنے اُصولی موقف پر قائم رہیں یہی وجہ ہے کہ آج بھی لوگ پی ٹی آئی اور عمران خان کے ساتھ ہیں۔


01/07/2022

Be ready for lslambad Convention

28/06/2022

کا مقصد کیا

تیرا میرا رشتہ کیا

انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن نے اپنا منشور کے فلفسہ پر ازسرنو تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے ریجیم چینج کے بعد انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن نے پورے صوبے میں طلبہ کو حقیقی آزادی حاصل کرنے کے لئے آگاہی مہم شروع کی ہے.

18/06/2022

میری جب بھی سیاسی لحاظ سے کیسی دوسری جماعت کے نظریاتی لوگوں سے گفتگو ہوتی ہے تو عمومی طور پر یہ کہنے کو ملتا ہے کے عمران خان نے سیاست کو گالیوں میں بدل دیا۔ عمران خان جب بھی بات کرتے ہیں تو منہ سے گالیاں بکتے ہے ایسی طرح کی باقی پاکستان تحریک انصاف والے بھی ہے یعنی جیسا لیڈر ویسے ورکرز اور نمائندے۔ چلوں کچھ حد تک ٹھیک ہے یہ بات۔ آتے ہیں دوسری جماعتوں کے طرف درجہ ذیل تصویر عطاء اللہ تراڑ کی ہے جن کے ایک ہاتھ میں پاکستان کا آئین ہے تو دوسرے ہاتھ میں نجانے کس کو انگلی کرتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔ عطاء اللہ تراڑ پروفیشن سے ایک وکیل اور میرے خیال سے پنجاب کے صوبائی اسمبلی ممبر ہے موجودہ وقت میں پنجاب سرکار کا سپوکن پرسن ہے۔ یہ وہ لوگ ہے جو قانون بناتے ہیں اور پھر اسی قانون کو انگلی دیکھاتے ہیں۔ انکے دادا نام یاد نہیں مگر جج تھے اور پاکستان کے صدر بھی رہ چکے ہیں موصوف بریفکیس کے نام سے مشہور ہے۔
عمران خان کی تقریر میں کافی کم دیکھتا ہو مگر جب بھی دیکھتا ہو تو کھبی نہیں سنا کے اسنے کوئی گالی دی ہوئی ہو۔ جب بھی سنا ہے ڈیزل نانی چور بھگوڑا اس طرح کے کئی نام سنے ہیں ان میں ایسے کئی نام ہے جن جو مسلم لیگ ن پیپلزپارٹی والوں نے خود ایک دوسرے کیلئے رکھے ہوئے ہیں۔ عمران خان اور ہماری یہ خامی ہے کے انکے رکھے ہوئے نام ہم بار بار دوہراتے ہیں۔ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی پاکستان اس ملک کی واحد جماعتیں ہے جو اقتدار کی اڑر میں کچھ بھی کرسکتے ہیں۔

Photos from Asaf Ali khan's post 18/06/2022

انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن نئی کابینہ کا تعارفی میٹنگ بروز جمعہ ڈی-سوات ریسٹورنٹ چھوٹا کالام میں منعقد ہوا
جوکہ نیچے دئے گئے نکات کو زیر بحث لایا گیا
1) کابینہ کیلئے چھ ماہ کی سرگرمیوں کا شیڈول
2)تحصیل کابینہ بھی بنایا جائیگا
3) یونیورسٹیز اور کالجز میں جلد از جلد تنظیم سازی کا قیام عمل میں لایا جائیگا
4) پی-کے 7 الیکشن اور کمپین میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جائے گا
اصف علی خان
سوشل میڈیاسیکٹری انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن سوات

Want your business to be the top-listed Government Service in Swat?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


Swat