22/09/2026
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ڈیفینس کے اجلاس سے سینیٹر مولانا عطاء الحق درویش کا خطاب
قومی ائیر لائنز کی بار بار تاخیر سے مسافر ذہنی اذیت میں مبتلاء ہوگئے ہیں ۔ مولانا عطاء الحق درویش
ہم کب تک بہتری کی طرف جائیں گے۔سینیٹر مولانا عطاء الحق درویش
قومی دفاع صرف زمینی سرحدوں کے تحفظ تک محدود نہیں، ہوائی اڈوں، فضائی رابطوں اور سمندری حدود کا تحفظ بھی قومی سلامتی کا اہم حصہ ہے۔سینیٹر مولانا عطاء الحق درویش
دفاعی اداروں کے وسائل اور کارکردگی کا جائزہ صرف اعداد و شمار سے نہیں بلکہ عملی نتائج کی بنیاد پر لیا جانا چاہیے۔مولانا عطاء الحق درویش
ہوائی اڈوں کی سکیورٹی کے لیے جدید مشینری کی خریداری ضروری ہے، مگر مشینری کے ساتھ عملے کی تربیت اور مسلسل نگرانی بھی ناگزیر ہے۔ سینیٹر عطاء الحق درویش
ہوائی اڈوں کی سکیورٹی مشینری پر اربوں روپے خرچ کیے جا رہے ہیں، کمیٹی کو بتایا جائے کہ موجودہ نظام میں خامیاں کہاں ہیں اور انہیں کب تک دور کیا جائے گا۔سینیٹر مولانا عطاء الحق درویش
صرف نئی مشینری خرید لینا کافی نہیں، اس کے مؤثر استعمال، بروقت مرمت اور مسلسل مانیٹرنگ کا بھی مؤثر نظام ہونا چاہیے۔سینیٹر مولانا عطاء الحق درویش
پسماندہ علاقوں کے عوام کو بھی محفوظ، بروقت اور قابلِ اعتماد فضائی سفری سہولیات کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے۔ سینیٹر عطاء الحق درویش
پاکستان کی وسیع سمندری حدود کے تحفظ کے لیے میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کو جدید اور مؤثر وسائل کی فراہمی ضروری ہے۔سینیٹر عطاء الحق درویش
کمیٹی کو صرف یہ نہ بتایا جائے کہ کتنے جہاز، کشتیاں اور گاڑیاں موجود ہیں، بلکہ یہ بھی بتایا جائے کہ ان میں سے کتنے عملی طور پر فعال ہیں۔ سینیٹر عطاء الحق درویش
قومی وسائل کے مؤثر استعمال کے لیے ہر ادارے سے یہ سوال ہونا چاہیے کہ دستیاب وسائل عوام کو کتنا تحفظ اور سہولت فراہم کر رہے ہیں۔سینیٹر مولانا عطاء الحق درویش
جہاں حفاظتی نظام میں خامیاں موجود ہیں وہاں صرف نشاندہی کافی نہیں، انہیں دور کرنے کے لیے واضح ذمہ داری اور حتمی مدت مقرر کی جائے۔سینیٹر عطاء الحق درویش
دفاعی اور سکیورٹی اداروں کی کارکردگی کا اصل پیمانہ دستیاب وسائل کی تعداد نہیں بلکہ ان کا مؤثر استعمال اور عوام کو حاصل ہونے والا تحفظ ہے۔ سینیٹر مولانا عطاء الحق درویش
fans Ata Ul Haq Darwaish Maulana Abdul Haseeb Muhammad Asim JUI Digital Media Cell KP Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan JUI Digital