جمعیت علمائے اسلام تحصیل بحرین آفیشل

جمعیت علمائے اسلام تحصیل بحرین آفیشل

Share

جمعیت کا مقصد جمعیت کا پیغام
خدا کی زمین پر خدا کا نظام

11/04/2026

دستورِ اسلام کانفرنس 12 اپریل — قافلوں کی ترتیب اور اہم ہدایات

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

سرکلر

امیر جمعیت علماء اسلام ضلع سوات کی جانب سے جمعیت علماء اسلام کی تمام تحصیلوں کو دستورِ اسلام کانفرنس 12 اپریل میں شرکت کے لیے قافلوں کی ترتیب اور درج ذیل ہدایات جاری کی جاتی ہیں:

1️⃣ تحصیل مٹہ اور تحصیل کبل:ان تحصیلوں کے ساتھی اپنی اپنی تحصیل جماعتوں کی سرپرستی میں براستہ شموزو، چکدرہ تک روانہ ہوں گے۔

2️⃣ تحصیل کالام، بحرین، خوازہ خیلہ، چارباغ اور بابوزی:ان تمام تحصیلوں کے ساتھی کل صبح 10 بجے تک قمبر بائی پاس چوک پہنچیں، جہاں سے یہ قافلے چکدرہ میں تحصیل مٹہ اور تحصیل کبل کے قافلوں سے جا ملیں گے۔

3️⃣ تحصیل بریکوٹ:تحصیل بریکوٹ کے ساتھی بھی بروقت چکدرہ پہنچیں گے تاکہ تمام قافلے ایک جگہ جمع ہو سکیں۔

4️⃣ مشترکہ روانگی:چکدرہ کے مقام سے تمام قافلے امیر جمعیت علماء اسلام کی قیادت میں سپورٹس کمپلیکس ضلع مردان کی جانب روانہ ہوں گے، ان شاء اللہ۔

اہم ہدایت:تمام ساتھیوں سے گزارش ہے کہ اپنی گاڑیوں پر جمعیت علماء اسلام کے جھنڈے اور دستورِ اسلام کانفرنس کے فلیکس ضرور آویزاں کریں، جن پر اپنی تحصیل اور ضلع سوات کے نام واضح طور پر درج ہوں۔
محمد اعجاز خان
ناظم عمومی جمعیت علماء اسلام ضلع سوات

07/04/2026
12/02/2026

جمعیت علماء اسلام ضلع سوات نے وحدتِ اُمت کانفرنس کے انعقاد کا اعلان کر دیا۔

13/01/2026

سالانہ کارکردگی رپورٹ
جمعیت علماء اسلام ضلع سوات
(19 جنوری 2025 تا 14 دسمبر 2025)

الحمدللہ! تاریخ گواہ ہے کہ وہ جماعتیں ہی زندہ رہتی ہیں جو حق پر ڈٹی رہیں، باطل کے خلاف کھڑی رہیں، اور معاشرے کو ظلم، فحاشی، ناانصافی اور بے دینی سے پاک کرنے کا عزم لے کر میدانِ عمل میں اتریں۔

جمعیت علماء اسلام محض ایک تنظیم نہیں بلکہ ایک اصلاحی اور نظریاتی تحریک ہے، جس کا مقصد معاشرے کو قرآن و سنت کے روشن اصولوں پر استوار کرنا، ظلم کے خلاف آواز بلند کرنا، اور امتِ مسلمہ کو بیدار کرنا ہے۔

ہم نے اقتدار کو مقصد نہیں، بلکہ اصلاحِ امت کو اپنا نصب العین بنایا ہے۔ ہم نے مفادات کے بجائے حق کا ساتھ دینے کی روایت قائم کی ہے، اور ہم نے ظلم کے سامنے جھکنے کے بجائے ڈٹ جانے کا راستہ اختیار کیا ہے۔

انتخابی عمل
مورخہ 19 جنوری 2025 کو ضلعی دفتر امانکوٹ، مینگورہ سوات میں ضلعی انتخابی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس صوبائی قیادت کی نگرانی میں پُرامن طور پر مکمل ہوا۔

خفیہ رائے شماری کے ذریعے:
مولانا سید قمر صاحب ضلعی امیر
محمد اعجاز خان صاحب جنرل سیکرٹری
منتخب قرار پائے، بعد ازاں ضلعی کابینہ تشکیل دی گئی۔

اجلاسوں کا اجمالی خلاصہ

مجلسِ عمومی کے اجلاس: 3 (بشمول انتخابی اجلاس)
مجلسِ شوریٰ کے اجلاس: 2
ضلعی مجلسِ عاملہ و تحصیل امراء/نظماء کے مشترکہ اجلاس: 3
مجلسِ عاملہ کے اجلاس: 13
اجلاس تربیتی فورم 2
اجلاس نوجوان فورم 1
اجلاس مالیاتی کمیٹی 1

اہم کانفرنسز و اجتماعات

آل پارٹیز کانفرنس
امن و امان، دریائے سوات ڈی مارکیشن، پاٹا/فاٹا کی آئینی حیثیت، سوات ایکسپریس وے اور خوازہ خیلہ بائی پاس جیسے اہم عوامی مسائل پر ایک مؤثر آل پارٹیز کانفرنس منعقد کی گئی۔

مدارس کانفرنس (واقعہ چالیار)

مدارس دینیہ کے مہتممین، منتظمین، تنظیماتِ مدارس اور وفاق المدارس کے ذمہ داران کی مشترکہ کانفرنس منعقد کی گئی۔ اس میں واضح کیا گیا کہ:

مجرم کو قانون کے مطابق سخت ترین سزا دی جائے، لیکن کسی ایک مجرم کی آڑ میں مدارس دینیہ کو ہدفِ تنقید بنانا ناقابلِ قبول ہے۔

الحمدللہ اس کانفرنس سے حالات کے رخ میں مثبت تبدیلی آئی۔

سیلاب زدگان کی خدمت (15 اگست 2025)

15 اگست 2025 کو سوات میں آنے والے شدید سیلاب سے تحصیل بابوزئی، تحصیل کبل اور تحصیل مٹہ کی متعدد یونین کونسلیں متاثر ہوئیں۔
بالخصوص مینگورہ سٹی کے اکثر یونین کونسلز اور علاقے:
جس میں مالی نقصانات کے ساتھ ساتھ جانی نقصانات بھی ہوئے۔
الحمد للہ! ہزاروں رضاکاروں، علماء کرام، طلبہ کرام اور کارکنان نے مسلسل دو ماہ تک خدمات انجام دیں،

گھروں، مساجد، مدارس، دکانوں اور راستوں کی صفائی

عارضی آبادکاری

راشن و اشیائے خوردونوش کی فراہمی

متاثرین میں ایک کروڑ چودہ لاکھ روپے سے زائد نقد امداد تقسیم کی گئی۔
تفصیلی رپورٹ علیحدہ پیش کی جائے گی۔

تنظیمی و تربیتی سرگرمیاں

ضلعی و تحصیل سطح پر دورے

متعدد مرتبہ ضلع بھرکے تحصیلوں کے دورے کئے گئے ہیں ۔
ویلج کونسل سطح پر زونل نظام جس کےلئے ایک تفصیلی دورہ ضلع بھرکے ویلج کونسلوں کا کیاگیاہے ۔

سوشل میڈیا ٹیم کی تشکیل و تربیت اور ڈیجیٹل میڈیاکو مئوثر اور منظّم اندازمیں فعّال کرنے کاعزم

سب سے اہم قدم ضلع سوات کے سطح پر ایک تاریخ ساز ،فقید المثال ڈیجیٹل میڈیا کنونشن کا انعقاد کیا ۔جس میں ضلع بھرکے ویلج کونسلز کے کوارڈینیٹرز سے لیکر تحصیل،مالاکنڈ ڈویژن کے تمام اضلاع سمیت صوبائی کوارڈینیٹر صداقت خان صاحب اور مرکزی ڈیجیٹل میڈیا کوارڈینیٹر انجینئیر ضیاء الرحمن صاحب، جمعیت علماء اسلام صوبہ خیبر پختونخواہ کے امیر مولانا عطاء الرحمن صاحب اور جنرل سیکرٹری مولانا عطاء الحق درویش صاحب، حاجی عبدالجلیل جان صاحب بھی خصوصی طور شریک ہوئے اور کنونشن کو سراہا۔
ہر تحصیل میں کوآرڈینیٹرز کے تقرری ہوچکی ہیں
اور اس کے ساتھ ہر تحصیل میں تعارفی اجلاس بھی ہوا ہے
جن ویلج کونسلوں میں تنظیم منظم ہوا ہے وہاں کوآرڈینیٹر کے تقرری بھی ہوگئے ہیں

احتجاجی مظاہرے و ریلیاں

1. یومِ یکجہتی کشمیر ریلی

2. اہلِ غزہ سے اظہارِ یکجہتی کےلئے ایک بھرپور احتجاجی مظاہرہ

3. دریائے سوات حادثہ پر احتجاج جس میں 17 افراد سیلابی ریلی میں ڈوبے تھے ۔جس میں مقامی انتظامیہ اور صوبائی حکومت کے کارکردگی نہ ہونے کی برابر تھی۔

4. امن مارچ تعلیمی اداروں میں اخلاقی اقدار کے تحفظ کے لیے
گرین چوک مینگورہ میں پُرامن احتجاجی مظاہرہ اور ریلی منعقد کی گئی۔

شعبۂ مالیات کی سالانہ اجمالی کارکردگی رپورٹ (جنوری2025 تا نومبر2025)
اللہ کے فضل و کرم سے شعبۂ مالیات نے سال بھر نہایت ذمہ داری اور دیانت داری کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیے۔
مجموعی اخراجات: بائیس لاکھ چون ہزار ایک سو باسٹھ (22,54,162) روپے

مجموعی آمدن: اٹھارہ لاکھ بیاسی ہزار چھ سو دس (18,82,610) روپے
اس طرح جماعت کو مجموعی طور پر تین لاکھ اکہتر ہزار پانچ سو باون (3,71,552) روپے کے مالی خسارے کا سامنا رہا۔
نیز صوبائی جماعت کو مختلف مدّات میں مالی تعاون فراہم کیا گیا،جس میں اجتماعات ،تربیتی پروگرامز اور امدادی سرگرمیاں شامل ہیں ۔
تفصیلی حسابات کی مکمل رپورٹ ناظمِ مالیات اجلاس میں پیش فرمائیں گے، جس کا جائزہ باقاعدہ طور پر لیا جائے گا۔

شعبہ جمعیة طلباء اسلام

اس سیشن میں ہماری بنیادی ترجیح تمام شعبہ جات کو فعال اور مستحکم بنانا ہے۔ نسلِ نو کی ذہنی و فکری تربیت کا اہم فریضہ جمعیة طلباء اسلام انجام دے رہی ہے، جسے ضلع کی سطح پر مکمل سرپرستی حاصل ہے، اور جب بھی ضرورت ہو ضلعی ذمہ داران موجود رہتے ہیں۔

1. تنظیم سازی:
جمعیة طلباء اسلام ضلع سوات اور تمام 8 تحصیلوں میں تنظیم سازی اور کابینہ جات کی تشکیل مکمل ہو چکی ہے۔

2. کالجز و یونیورسٹیز میں فی الحال (4یونٹس ) موجود ہے ۔

3. مدارس میں (5یونٹس تشکیل کی گئی ہیں ۔

4. تربیتی و تنظیمی سرگرمیاں:

جمعیة طلباءاسلام نے مختلف تحصیلوں میں اب تک تقریباً 21 تربیتی پروگرام، تربیتی سیشنز اور کنونشن منعقد کیےجاچکے ہیں۔

جمعیت اساتذہ فورم
اس شعبہ میں ضلعی سطحی پر اور تمام تحصیلوں کے سطح پر کنویننگ باڈیز مکمل ہوچکی ہے ۔

شعبہ تربیتی نظام:

شعبہ تربیتی فورم کو مضبوط اور مؤثر بنانے کے لیے ایک ہمہ جہت مستقل کمیٹی قائم کی گئی ہے۔ یہ کمیٹی حالاتِ حاضرہ کے تقاضوں، نسلِ نو کو درپیش فکری و نظریاتی چیلنجز، کارکنان کی ذہنی و روحانی تربیت، اور الحاد و بے راہ روی کے جدید رجحانات کے مقابلے کے حوالے سے جامع لائحہ عمل تیار کر رہی ہے۔ ساتھ ہی یہ کمیٹی جمعیة علماء اسلام کے تاریخی تسلسل، اس کے علمی و دینی ورثے اور جماعتی پیغام کو مربوط، دلنشین اور مؤثر انداز میں عوام تک پہنچانے کے لیے منظم حکمتِ عملی کے تحت کام کر رہی ہے۔

اسی تسلسل میں تنظیمی ڈھانچے کو مزید فعال بنانے کے لیے مختلف فورمز پر ذمہ داران نامزد کیے گئے ہیں۔

جمعیة بزنس فورم کے لیے کنوینئر اور معاونین کا تقرر عمل میں لایا گیا ہے تاکہ کاروباری طبقے کو جماعتی سرگرمیوں سے جوڑتے ہوئے ان کی راہنمائی اور تنظیمی کردار کو مضبوط بنایا جا سکے۔

اسی طرح جمعیة لائرز فورم کے لیے ضلعی سطح پر کنوینئر مقرر کیا گیا ہے تاکہ وکلاءِ برادری کو جماعتی مشن کے ساتھ مربوط اور فعال رکھا جا سکے۔

مزید برآں، جمعیة خواتین فورم اور جمعیة نوجوان فورم کے لیے بھی ضلعی سطح پر کنوینئرز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، جس کا مقصد خواتین اور نوجوانوں کی تنظیمی و دعوتی خدمات کو نئی جہتیں دینا اور انہیں متحرک انداز میں تنظیمی عمل کا حصہ بنانا ہے۔

کارکنان کے ساتھ رفاقت

کارکنان کی خوشی و غمی میں شرکت، مریضوں کی عیادت، قانونی و انتظامی رہنمائی ضلعی قیادت کا مستقل معمول رہا۔

اختتامی کلمات
یہ رپورٹ محض الفاظ نہیں، یہ عزم، قربانی، استقامت اور امید کی ایک زندہ داستان ہے۔

ہم عہد کرتے ہیں:

ہم باطل کے سامنے نہیں جھکیں گے
ہم حق کی آواز بلند کرتے رہیں گے
ہم معاشرے کی اصلاح کا مشن جاری رکھیں گے
ہم جمعیت علماء اسلام کو ایک مضبوط، فعال اور عوامی قوت بنائیں گے

ہم جمعیت والے ہیں!
نہ تھکیں گے، نہ جھکیں گے، نہ رکیں گے!

جمع وترتیب :
حافظ محمدادریس سواتی
ڈپٹی جنرل سیکرٹری جمعیت علماء اسلام ضلع سوات
14دسمبر 2025ء
شعبہ نشر و اشاعت جمعیت علماء اسلام ضلع سوات

Photos from ‎جمعیت علمائے اسلام تحصیل بحرین آفیشل‎'s post 14/12/2025

جمیعت علماء اسلام ضلع سوات کے مجلس عمومی اجلاس سے امیر محترم مولانا محمد عالم صاحب تحصیل کارگزاری رپورٹ پیش کررہے ہیں ۔۔۔۔۔۔

13/12/2025

کل جمعیت علماء اسلام ضلع سوات مجلس عمومی اجلاس ہیں
تمام عمومی ارکان بروقت شرکت فرمائیں

09/12/2025

امیر محترم مولانا محمد عالم صاحب کا اہم پیغام

Want your business to be the top-listed Government Service in Swat?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address

Swat