Office of the Spokesperson, ERS 1122 Directorate North Region

Office of the Spokesperson, ERS 1122 Directorate North Region

Share

Office of the Spokesperson Emergency Rescue Services Rescue 1122 North Region, Govt of Khyber Pakhtunkhwa.

Photos from Office of the Spokesperson, ERS 1122 Directorate North Region's post 21/03/2026

*ریجنل ڈائریکٹر نارتھ ارشد اقبال کا عید کے پہلے روز ریسکیو 1122 سوات دفتر کا دورہ*

نارتھ ریجن: ریجنل ڈائریکٹر نارتھ ارشد اقبال نے عیدالفطر کے پہلے روز ضلع سوات کے ضلعی دفتر کا دورہ کیا، جس کا مقصد عید کے موقع پر ریسکیو سروسز کی تیاریوں اور کارکردگی کا جائزہ لینا تھا۔

اس موقع پر انہوں نے ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں سے ملاقات کی، ان کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں عید کی مبارکباد پیش کی۔

دورے کے دوران انہوں نے ریسکیورز کی حاضری، ڈسپلن، کنٹرول روم کی فعالیت، ایمرجنسی میں استعمال ہونے والے آلات، ادویات اور تمام ایمرجنسی وہیکلز کا تفصیلی معائنہ کیا، جبکہ سروسز کی بروقت فراہمی کے حوالے سے مختلف پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا۔

اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر ارشد اقبال نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر عوام کی خدمت اولین ترجیح ہونی چاہیے، اور تمام ریسکیورز اپنی ذمہ داریاں دیانتداری، جذبہ خدمت اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ ادا کریں۔

Photos from Office of the Spokesperson, ERS 1122 Directorate North Region's post 21/03/2026

*ریجنل ڈائریکٹر نارتھ ارشد اقبال کا عید کے پہلے روز ریسکیو 1122 شانگلہ کا اچانک دورہ*

نارتھ ریجن: ریجنل ڈائریکٹر نارتھ ارشد اقبال نے عیدالفطر کے پہلے روز ضلع شانگلہ کا اچانک دورہ کیا، جس کا مقصد عید کے موقع پر ریسکیو سروسز کی تیاریوں اور کارکردگی کا جائزہ لینا تھا۔

اس موقع پر انہوں نے ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں سے ملاقات کی، ان کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں عید کی مبارکباد پیش کی۔

دورے کے دوران انہوں نے ریسکیورز کی حاضری، ڈسپلن، کنٹرول روم کی فعالیت، ایمرجنسی میں استعمال ہونے والے آلات، ادویات اور تمام ایمرجنسی وہیکلز کا تفصیلی معائنہ کیا، جبکہ سروسز کی بروقت فراہمی کے حوالے سے مختلف پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 شانگلہ، ملک شیر دل خان نے ریجنل ڈائریکٹر کو عیدالفطر کے لیے مرتب کیے گئے خصوصی ڈیوٹی پلان، اضافی نفری کی تعیناتی، اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔

اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر ارشد اقبال نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر عوام کی خدمت اولین ترجیح ہونی چاہیے، اور تمام ریسکیورز اپنی ذمہ داریاں دیانتداری، جذبہ خدمت اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ ادا کریں تاکہ عوام کو بروقت، مؤثر اور معیاری ایمرجنسی سروسز کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جا سکے۔

20/03/2026

عید مبارک 🌙
ریسکیو 1122 نارتھ ریجن کی جانب سے تمام اہلِ وطن کو عید کی دلی مبارکباد۔
یہ خوشیوں کا تہوار ہمیں ایثار، ہمدردی اور انسانیت کی خدمت کا درس دیتا ہے۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کی زندگیوں کو خوشیوں، صحت اور کامیابیوں سے بھر دے اور ہمارے وطن کو ہمیشہ امن و سلامتی کا گہوارہ بنائے۔
ارشد اقبال
ڈائریکٹر آپریشنز
ریسکیو 1122 — نارتھ ریجن

23/02/2026
22/02/2026
22/02/2026
22/02/2026
17/02/2026

بدقسمتی سے لوگ فیک کالز کرتے ہیں، جس سے توانائی اور وسائل ضائع ہو جاتے ہیں، میڈیا کوآرڈینیٹر ریسکیو نارتھ شفیقہ گل

16/02/2026

ریسکیو کا ادارہ گزشتہ سال 50 ہزار سے زائد ایمرجنسی سروسز فراہم کر چکا ہے، میڈیا کوآرڈینیٹر ریسکیو نارتھ شفیقہ گل

Want your business to be the top-listed Government Service in Swat?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address

Near Wadodia Hall Saidu Sharif
Swat