26/05/2026
اطلاع عام
السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ
عید کے پرمسرت موقع پر ہمارے گھر، گاؤں اور علاقے میں عزیز و اقارب اور مہمانوں کا آنا ہمیشہ خوشی کا باعث رہا ہے۔ آپ سب کی محبت اور خلوص کا ہم دل سے شکر گزار ہیں۔
لیکن اس بار ملک میں موجودہ سیکیورٹی حالات اور دہشت گردی کے پیشِ نظر، ہم سب کی حفاظت سب سے زیادہ اہم ہے۔ اسی وجہ سے ہم عاجزی سے درخواست کرتے ہیں کہ اس عید کو سادگی کے ساتھ اپنے گھروں میں منایا جائے اور ہماری طرف آنے کی زحمت نہ فرمائیں۔
براہِ کرم اسے میزبانی میں کمی نہ سمجھا جائے۔ یہ فیصلہ صرف آپ سب کی جان و مال کے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے۔ ان شاء اللہ حالات بہتر ہونے پر ہم پہلے سے زیادہ محبت اور گرم جوشی سے آپ کا استقبال کریں گے۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔ ہمارے طرف سے آپ سب کو عید بہت بہت مبارک ہو۔

26/05/2026
04/05/2026
04/05/2026
07/04/2026