صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد علی نے اسمبلی میں اہم قرارداد پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 9 اپریل 2022 سے پہلے والی سطح پر لے آئیں
Insaf Workers Forum - IWF
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Insaf Workers Forum - IWF, Political organisation, Swat.
وعدوں سے تکمیل تک — عمل کی سیاست کی روشن مثال
چیئرمین ڈیڈک سوات، اختر خان ایڈووکیٹ نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ صرف وعدوں پر یقین نہیں رکھتے بلکہ عملی اقدامات کے ذریعے عوامی مسائل کا حل ان کی ترجیح ہے۔
حلقہ پی کے 5 میں لو وولٹیج اور بجلی کے دیگر دیرینہ مسائل کے حل کے لیے باقاعدہ طور پر بجلی کی نئی اسکیموں کا آغاز کر دیا گیا ہے، جس سے علاقے کے عوام کو ریلیف ملنا شروع ہو گیا ہے۔
اسی سلسلے میں چیئرمین اختر خان ایڈووکیٹ کی جانب سے حلقے کے مختلف علاقوں میں مکمل پیکیج کے تحت ٹرانسفارمرز، بجلی کے پولز اور دیگر ضروری سامان ولیج چیئرمینان اور عوام میں باقاعدہ تقسیم کر دیا گیا ہے، تاکہ ہر گاؤں اور ہر گھر تک بجلی کی بہتر سہولت پہنچائی جا سکے۔
یہ اقدامات اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ خدمت، ترقی اور عوامی فلاح ہی ان کی سیاست کا محور ہے۔
یہ صرف آغاز ہے — ترقی کا سفر جاری رہے گا۔
حکومتی درخواست پر پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے لیاقت باغ راولپنڈی میں کل ہونے والا جلسہ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، علامہ راجہ ناصر عباس
08/04/2026
ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ ختم کرنے کیلئے ایران کی تمام شرائط تسلیم کرلی ہیں۔ ادھر ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے بھی جنگ بندی کی منظوری دے دی ہے۔
امریکی اخبار کے مطابق اسرائیل نے بھی جنگ بندی پر اتفاق کرلیا ہے۔
ایران کے مطابق امریکا ایران بات چیت کا باقاعدہ آغاز 10 اپریل سے اسلام آباد میں ہوگا۔ آنے والے لمحات میں ایران کی جانب سے مزید تفصیلات کا اعلان کیا جائے گا۔
Disclaimer: This content is shared strictly for informational and awareness purposes, based solely on publicly available reports and media sources.
چئیرمین تحصیل بریکوٹ کاشف علی نے سابقہ سیکرٹری انفارمیشن ارشد خان کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے راہ راست دکھا دی
05/04/2026
: مانپتئ ( غنے) میں متعدد خاندانوں کا علی شاہ خان ایڈووکیٹ اور ڈاکٹر امجد علی خان کی قیادت پر اعتماد۔۔۔ مختلف جماعتوں سے راستے الگ کرکے PTI میں شمولیت اختیار کرلی۔۔۔
ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر امجد علی خان اور ممبر صوبائی اسمبلی علی شاہ خان ایڈووکیٹ نے شامل ہونے والے خاندانوں کی نمائندگانوں کو پارٹی کی ٹوپیاں پہناتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف میں خوش آمدید کہا۔۔۔
صدر پی کے-7 اکرام اللہ خان ایک بار پھر موگے برادری سے مخاطب...
صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد علی کا وزیر اعلیٰ خیبر پختون خواہ جناب محمد سہیل آفریدی سے ملاقات میں سوات کے اہم منصوبوں پر کام کرنے کی مشاورت ،تمام منصوبوں کو فنڈز ریلیز....... جس میں ارشد شریف یونیورسٹی کے قیام کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کا عمران خان رہائی امن تحریک کی ممبرشپ تقریب سے خطاب
میں دیگر صوبوں سے پشاور آئے مہمانوں کو خوش آمدید کہتا ہوں اور شکریہ ادا کرتا ہوں،
10 اپریل کو پشاور نشتر ہال میں پورے پاکستان سے وکلاء کا جرگہ بلایا جائے گا
اس کے بعد کسانوں اور تمام مکاتب فکر کے لوگوں کا بھی جرگہ بلایا جائے گا ،
خیبرپختونخوا میں 172 کیمپس لگائے جائیں گے ، رکن سازی پر توجہ دی جائے گی،
ہم نے عمران خان سے ملاقات کے لیے تمام آئینی و قانونی راستے اپنائے ہیں،
ملاقات کرانے کے لیے جعلی وفاقی حکومت کو بھی خطوط لکھے،
اسپیکر قومی اسمبلی ، اعلیٰ عدالتوں کو خطوط لکھے کہ عمران خان سے میری ملاقات کرائی جائے،
میں بطور سہیل آفریدی نہیں بلکہ ساڑھے چار کروڑ عوام کے نمائندے کی حیثیت سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل گیا،
عمران خان اور ان کی اہلیہ کو نا حق قید کر رکھا ہے، ایک سال سے ان کے کیسز نہیں لگائے جا رہے ہے
جب ہم پر ظلم و جبر ہوگا، فسطائیت ہوگی، دیوار سے لگایا جائے گا تو پھر ہمارے پاس کونسا راستہ بچتا ہے،
آئین و قانون ہمیں پر امن جد وجہد کی اجازت دیتا ہے،
ایک صوبے کے وزیر اعلیٰ کا پاسپورٹ بلاک کر دیا جاتا ہے جبکہ دوسرے صوبے کی وزیر اعلیٰ کے لیے 11 ارب روپے کا جہاز خریدا جاتا ہے،
پنجاب میں خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ کے لیے سڑکیں بند اور کارکنوں کو اٹھایا جاتا ہے، ایسے میں ہمارے پاس کون سا راستہ بچتا ہے؟،
جب ایک ڈاکو کو پروٹوکول دیا جائے، لندن پورے پورے جہاز جائیں جبکہ دوسرے صوبے کے وزیر اعلیٰ کے لیے اڈیالہ جیل کے دروازے بند کر دیئے جائیں تو ہمارے پاس کونسا راستہ بچتا ہے؟ ،
جب امت مسلمہ کے لیڈر کو جیل میں ڈالا جائےاور جعلی وزیراعظم کو ہم پر مسلط کیا جائے تو ہمارے پاس کونسا راستہ بچتا ہے؟
آج ہماری ماؤں اور بہنوں کی عزت محفوظ نہیں رہی، چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا جا رہا ہے،
پورے ملک نے عمران خان کو ووٹ دیا مگر اس فیصلے پر ڈاکہ ڈال کر عوامی مینڈیٹ چھین لیا گیا،
عمران خان کو جعلی مقدمات میں قید کیا گیا ہے،
ہم نے اپنے حقوق کے لیے ہر آئینی اور پرامن راستہ اختیار کرنا ہے، انشاء اللہ ہم کامیاب ہوں گے،
عمران خان نے کہا تھا لیڈر وہ ہوتا ہے جو حق و سچ کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے،
عمران خان نے پوری قوم میں شعور اجاگر کیا اور ایک واضح وژن دیا،
میں اور تمام لیڈرشپ یہ حلف اٹھائیں گے کہ عمران خان سے نہ غداری کریں گے اور نہ پیچھے ہٹیں گے،
عالیہ حمزہ ملک کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں،
اسلام اباد: ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر امجد علی خان نے خان رہائی تحریک کا شیڈول جاری کر دیا۔ ہر چوک ڈی چوک ہوگا۔ عید کے بعد اسلام آباد میں دمادم مست قلندر ہوگا ۔
بریکوٹ، سوات کے بازار میں دیہاڑی دار مزدوروں اور محنت کش طبقے سے تعلق رکھنے والے عوام نے خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے رمضان پیکج کے تحت فی خاندان 12,500 روپے کی مالی امداد ملنے پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا۔
عوام کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے اس دور میں یہ مالی مدد غریب اور مستحق خاندانوں کے لیے ایک بڑا سہارا ثابت ہو رہی ہے، جس سے وہ ماہِ رمضان المبارک کے دوران اپنے گھروں کی ضروریات بہتر طریقے سے پوری کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں حکومت کی جانب سے ایسا ریلیف پیکج دینا قابلِ ستائش اقدام ہے جس سے عام آدمی کو براہِ راست فائدہ پہنچ رہا ہے۔
عوام نے مزید کہا کہ دیہاڑی دار مزدوروں اور کم آمدنی والے خاندانوں کے لیے رمضان المبارک میں اخراجات پورے کرنا مشکل ہو جاتا ہے، لیکن حکومت کی جانب سے دی جانے والی یہ مالی مدد ان کے لیے بڑی سہولت ہے اور اس سے ہزاروں غریب خاندان مستفید ہو رہے ہیں۔
اس موقع پر عوام نے خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت، بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف Imran Khan اور صوبائی وزیر ہاؤسنگ خیبر پختونخوا Dr. Amjad Ali Khan کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے غریب عوام کے لیے ایسے اقدامات خوش آئند ہیں اور امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی عوامی فلاح و بہبود کے لیے اسی طرح کے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
