Qari Furqan shazli

Qari Furqan shazli Tamam Rouhani Amraz Ka ILaj Kia Jata Hy

میاں بیوی میں محبت کا مجرب المرجب عمل۔۔۔وَمِنْ أَيْتِهَ أَنْ خَلَقَ لَكُمْ مِّنْ أَنْفُسِكُمْ أَزْوَاجًا لِتَسْكُنُوا إِ...
06/11/2026

میاں بیوی میں محبت کا مجرب المرجب عمل۔۔۔

وَمِنْ أَيْتِهَ أَنْ خَلَقَ لَكُمْ مِّنْ أَنْفُسِكُمْ أَزْوَاجًا لِتَسْكُنُوا إِلَيْهَا وَجَعَلَ بَيْنَكُمْ مَّوَدَّةً وَرَحْمَةً إِنَّ فِي ذَلِكَ لَايَتٍ لِقَوْمٍ يَتَفَكَّرُوْنَ *
میاں بیوی میں محبت نہ ہو یا محبت کی کمی ہو تو یہ آیت 99 بار پڑھ کر میٹھی چیز پر دم کر کے دونوں کو کھلائیں ۔
نوٹ : یہ عمل 7 دن تک کرنا ہے ۔
نوٹ اجازت کیلئے پوسٹ کو لائک کر کے اوکے کا مسیج کریں؟
شیئر بھی کرتے جائیں۔
Rouhani Mualij Muhammad Furqan NAQSHBANDI SHAZLI Whatsapp 03364044071

85اسر اروز موز چلہ کشی کی برکت سے حاصل ہوتے ہیں:۔۔میرے مرشد فرماتے ہیں کہ اسرار و رموز چلا کشی کی برکت سے حاصل ہوتے ہیں ...
05/11/2026

85

اسر اروز موز چلہ کشی کی برکت سے حاصل ہوتے ہیں:۔۔

میرے مرشد فرماتے ہیں کہ اسرار و رموز چلا کشی کی برکت سے حاصل ہوتے ہیں یہ عمومی چیز نہیں ہے بلکہ خاص ہیں اور یہ چلا کشی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے بھی ثابت ہے اپ صلی اللہ علیہ وسلم نے غار حرا میں ضلع کاٹا اور چلا کشی انفرادی عمل ہے
اس سے ولایت ملتی ہے۔ حضرت موسی علیہ السلام نے کوہ طور میں چلہ کاٹا۔ جب تک سالک صحراؤں اور ویرانوں میں چلہ نہیں کا تا ہے اس کو کمال نہیں ملتا ، اس سے دین کی لذتیں حاصل ہوتی ہیں ۔ اگر کوئی شخص مضبوط محلات اور پکے مکانات میں چلہ کشی اختیار کرتا ہے تو اسکو صحیح معنوں میں نورانیت نصیب نہیں ہوتی ہے۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام نے چلہ کا ٹاتو اس کی برکت سے اللہ نے ان کو ایک ہی مرتبہ میں کتاب عطافرمائی ۔ اگر آج فیوض النور یا دیگر اذکار و مراقبات تم سے کروائے جاتے ہیں اور تم بآسانی کرتے جاتے ہو تو اس کے پیچھے میری ایک انتھک محنت ہے، گویا کہ میرے وجود کا نچوڑ ہے، جس کی برکت سے یہ چیزیں = تمھارے لیے آسان ہوگئی ہیں۔ اللہ چلے کی برکت سے علم عطا کرتا ہے، جیسا کہ روایت میں ذکر ہے کہ جس نے چالیس دن دین کے لیے خاص کیے اللہ اس سے علم و حکمت کے چشمے جاری
ہے، اس کے دل پر علوم وارد کرتا ہے۔ صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین نے کوئی کتا بیں نہیں پڑھی تھیں، بلکہ انہوں نے تو کثرت ذکر کیا تھا۔ آج بھی کوئی ذکر کا معمول رکھے گا تو اللہ اس کو کتابوں کی برکات و فیوضات بھی عطا کرے گا اور اللہ تعالیٰ اور دین کے اصول آسان فرمادے گا، ان چلہ کشیوں کے لیے مرشد کامل کی ضرورت ہوتی ہے اور اس کے ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیعت کی جاتی ہے اور اس کے لیے ضروری ہے، مرشد کامل کو تلاش کیا جائے اور اس کے ہاتھ پر بیعت کی جائے اور بیعت کرنا مسنون ہے اور اصلاح فرضِ عین ہے اور فرض کا مقدمہ بھی فرض ہوا کرتا ہے ، نص کے اعتبار سے بیعت مسنون عمل ہے۔ جب مرید کو مرشد کامل مل جائے گا تو وہ اس سے اس راہ کے متعلق پوچھےگا اور یکم باخبر کرے گا جیسا کہ ارشاد باری تعالیٰ ہے:
فَاسْأَلُوا أَهْلَ الذِّكْرِ إِنْ كُنتُمْ لَا تَعْلَمُوْنَ .

، اب اگر تمہیں اس بات کا علم نہیں ہے تو جو علم والے ہیں اُن سے پوچھ لو۔ اہل ذکر اسی وقت تصوف میں ٹھہر سکتا ہے جب اس کو تصوف کے اصول وضوابط اور اصطلاحات کے متعلق معلومات ہوں ۔ جو شخص اس علم سے واقف نہیں ہے وہ بظاہر کسی مرشد کامل کے ہاتھ پر بیعت کرلے تو وہ صالح تو ہوسکتا ہے لیکن صوفی نہیں ہو سکتا۔ تصوف اصلاحی تعلق کا نام نہیں بلکہ علم آنے کا نام ہے۔ اگر کوئی شخص مرشد کی صحبت میں رہ کر اصلاح و تقویٰ حاصل کرلے تو وہ صالح اور متقی تو ضرور ہے صوفی نہیں، کیونکہ تصوف علم اور کیفیات کو جانے کا نام ہے، اس کی برکت سے اللہ تعالی علم وہی عطا کرتا ہے، یہ ہرکس کو نہیں ملتا بلکہ اللہ کے خاص مقرب اور چنے ہوئے بندے ہوتے ہیں جن کو اللہ تعالیٰ اویسی طور پر علم وہبی عطا کرتا ہے۔ ایسے مرشد کامل کو صرف اصول پڑھنے ہوتے ہیں اور وہ ان کی بنا پر اپنے علم کو جان لیتا اور اس کی

انتہا تک جا پہنچتا ہے۔
Rouhani Mualij Muhammad Furqan NAQSHBANDI SHAZLI Whatsapp 03364044071

مکمل اعتماد کے ساتھ رابطہ فرمائیں — روحانی معالج محمد فرقان نقشبندی شاذلیوٹسپ 03364044071
01/11/2026

مکمل اعتماد کے ساتھ رابطہ فرمائیں — روحانی معالج محمد فرقان نقشبندی شاذلی
وٹسپ
03364044071

روحانی اعتبار سے لوگوں کے حالات مختلف ہیں:۔۔میرے مرشد فرماتے ہیں کہ لوگوں کے حالات مختلف ہیں، بعض لوگ فنافی الشیخ ہوتے ہ...
29/10/2026

روحانی اعتبار سے لوگوں کے حالات مختلف ہیں:۔۔

میرے مرشد فرماتے ہیں کہ لوگوں کے حالات مختلف ہیں، بعض لوگ فنافی الشیخ ہوتے ہیں اور اسی کے توسط سے اللہ تعالیٰ ان کو عطا کرتا ہے، بعض لوگ فنافی الرسول صلی اللہ علیہ وسلم ہوتے ہیں اور بعض لوگ فنافی اللہ ہوتے ہیں ، جن پر من جانب اللہ احوال و کیفیات کھلتی ہیں ۔ جو لوگ اپنے مشائخ سے ہٹتے ہوئے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہوتے ، ان کے احوال پر اصرار کرتے ہیں ان پر اکابر کا فیض غالب ہوتا ہے، یہ فنافی الشیخ ہوتے ہیں۔ بعض فنافی الاصحاب رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین ہوتے ہیں اور صحابہ رضہ کے نقش قدم پر چلتے ہیں اور اس سے نہیں ہٹتے ۔ تصوف میں یہ تمام کیفیات آتی رہتی ہیں ۔
ابتدا میں سالک فنافی الشیخ ہوتا ہے، یہ پہلی سیڑھی ہے، پھر مزید ترقی کر کے وہ فنافی الرسول صلی اللہ علیہ وسلم اور فنافی الصحابہ رضی اللہ الصحابہ رضہ ہوتا ہے اور اس سے وہ فنافی اللہ کے مرتبے کو پہنچ جاتا ہے۔
Rouhani Mualij Muhammad Furqan NAQSHBANDI SHAZLI Whatsapp 03364044071

فیوض "النور" کو ختم کرنے کی مختلف ترکیبیں:میرے مرشد فرماتے ہیں کہ فیوض النور کو مختلف ترتیبوں سے ختم کیا جاتا ہے : پہلی ...
27/10/2026

فیوض "النور" کو ختم کرنے کی مختلف ترکیبیں:

میرے مرشد فرماتے ہیں کہ فیوض النور کو مختلف ترتیبوں سے ختم کیا جاتا ہے : پہلی ترتیب سوالاکھ والی ہے۔ ہر وظیفہ کو سوالاکھ مرتبہ پڑھیں۔

2 دوسری ترتیب بارہ ہزار والی ہے، اس کی ترتیب یہ ہے کہ پہلے اور آخری دن ہزار مرتبہ درمیان میں پانچ دن دو، دو ہزار مرتبہ پڑھیں ۔

3 تیسری ترتیب یہ ہے کہ بارہ ہزار کی ترتیب سے چالیس دن میں پوری فیوض النور کو ختم کریں۔ پھر فیوض النور کو تین ہزار اور دو ہزار کی ترتیب سے ایک ہفتے میں ختم کریں۔

پھر تین دن میں ختم کرے ۔ تین دن کی ترتیب میں بہتر یہ ہے کہ پوری فیوض النور کو ختم کرنے کے لیے کسی خاص جگہ اور تنہائی میں بیٹھ کر ہر وظیفہ دو ہزار کے حساب سے یا تین

5
سو تیرہ کے حساب سے ختم کرے۔

چالیس دن کی ایک اور ترتیب یہ بھی ہے کہ گیارہ ہزار کے حساب سے ختم کرے۔

رات دن کی ایک اور ترتیب بھی ہے وہ یہ کہ سالک ہر وظیفہ تین ہزار کے حساب سے ختم کرے۔ پھر سالک اس کے بعد روزانہ ایک ایک دفعہ یا جو کوئی عدد اس کے استخارے میں آجائے اس کے مطابق اپنے معمول میں مستقل رکھے، اس سے بھی آپ کو سابقہ تاثیر حاصل ہو جائے گی، سالک جب ذکر لسانی کر رہا ہو تو اس کے ساتھ ساتھ یہ تصور کرے کہ وجود کا ذرہ ذرہ بھی میرے ساتھ ذکر رہا ہے، یہ کیفیت ابتدا میں تو نہیں بنے گی لیکن مسلسل اور کثرت سے ذکر کرنے سے یہ کیفیت بن جاتی ہے، اس میں وقت لگتا ہے، مایوس نہ ہوں بلکہ کوشش کرتے رہیں اور عمل جاری رکھیں ۔ جب فیوض النور مکمل ہو جائے تو تحفۃ المشائخ کے اسباق شروع کریں۔ اگر فیوض النور کے ساتھ ساتھ تحفہ المشائخ کے بھی اسباق شروع کرنا چاہتے ہیں تو اپنے شیخ یا استاد سے اجازت لے کر شروع کریں۔ یادر ہے کہ سالک کا کام ہے نصاب کا ختم کرنا اور اس کو منصب کا عطا کر نا من جانب اللہ ہوتا ہے، اسباق داد کار صرف رضائے الہی کی نیت سے کریں ۔ جب اللہ کسی شخص کو منصب عطا کر دے اور تمہیں نہ ملے تو اس کا ادب واحترام کرو، کیونکہ اس کو یہ منصب من جانب اللہ حاصل ہوا ہے، شیخ ایک وسیلہ ہے، اس کے دل میں بھی اللہ نے ڈالا ہے۔ ہمیں رب کی تقسیم پر راضی رہنا چاہیے۔ جو شخص اس صاحب منصب کی قدر ، احترام اور ادب کرے گا اس کو بھی روحانی ترقی و فائدہ حاصل ہوگا۔ جو شخص اعتراض کرے گا وہ رب کی عطا پر معترض ہوگا۔ تم جس سلسلے کے ساتھ بھی وابستہ ہو، چاہے منصب ملے یا نہ ملے ۔ ان شاء اللہ ! قیامت میں تمہیں صدیقین کی صف میں کھڑا کرے گا، اس لیے کہ تم نے اس کے لیے جستجو کی ہے، اس کی بدولت اللہ تمہیں نواز دے گا، منصب کی طمع اور لالچ کبھی بھی نہ رکھو۔ صحابہ کرام رضوان پر یہ اجمعین کو منصب ملتا تھا تو ساتھ ہی ان پر سخت مشکل حالات بھی آتے تھے، منصب کی ان کو طلب نہیں تھی ، زبردستی ذمے داری سونپی جاتی تھی ، ولایت بھی طمع کرنے کی چیز نہیں ہے، یہ ذمے داری ہے جو ز بر دستی دی جاتی ہے۔ جو شخص خلافت کی طمع کرتا ہے وہ خلیفہ نہیں خالی فا ہوتا ہے یعنی فارغ ۔ ولایت بھی صحابہ کرام رضوان پر یہ ان میں سے چلی آرہی ہے۔
Rouhani Mualij Muhammad Furqan NAQSHBANDI SHAZLI Whatsapp 03364044071

26/10/2026
میں تن تنہا ایک آدمی اور پوری دنیا ؟۔۔۔خاص میرے مرشد فرماتے ہیں کہ میرے شیخ و مرشد قاری ضیا اللہ شاہ صاحب رحمتہ اللہ علی...
26/10/2026

میں تن تنہا ایک آدمی اور پوری دنیا ؟۔۔۔

خاص میرے مرشد فرماتے ہیں کہ میرے شیخ و مرشد قاری ضیا اللہ شاہ صاحب رحمتہ اللہ علیہ جو حکیم الامت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ کے سلسلے سے تھے ، آپ رحمۃ اللہ علیہ کو اللہ رب العزت نے عملیات میں بے پناہ مہارت دی تھی، عملیات میں ان کا مقام و مرتبہ شاید ہی کسی سے مخفی ہو۔ جب حضرت رحمۃ اللہ علیہ کا انتقال ہونے لگا تو انتقال سے قبل یہ علم کسی کو بھی منتقل نہیں کیا، یہاں تک کہ اپنی اولاد کو بھی نہیں دیا، صرف میری طرف منتقل کیا تو میں نے گزارش کی کہ حضرت ! صرف ایک میں ہی کیوں؟ فرمایا: بیٹا، یہ علم اتنا آسان نہیں کہ ہر ایک کو سکھایا اور منتقل کیا جائے ، کیونکہ اس کو توجہ سے نوازنا اور اس پر ہر طرف سے کڑی نگاہ اور نگرانی رکھنی پڑتی ہے، اس لیے میں نے یہ علم صرف آپ کی طرف منتقل کیا ہے۔ فرماتے ہیں کہ جب یہ مجھے حاصل ہوا تو میں نے سوچا کہ میں تن تنہا ایک آدمی اور پوری دنیا ، ایک اور ایک، ایک بھی ہوتا ہے اور ایک اور ایک، گیارہ بھی ہوتا ہے، کیوں نہ اس علم کو پھیلایا جائے اور اس کے پھیلانے ہی میں بے شمار فوائد و ثمرات رکھے گئے ہیں۔ چنانچہ الحمد لله جو کچھ رب العالمین نے مجھ پر اس علم کے اسرار ورموز اور اعمال کھولے، میں نے کسی بخل سے کام لیے بغیر سب کو سکھائے اور اجازت دی ۔اس کی برکت ہے کہ جس علم کا نام سن کر لوگوں کے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ، نیندیں اڑ جاتیں، سکون ختم ہو جاتا اس قدر اس باطنی مخلوق سے لوگ خوفزدہ تھے، سلسلے کی برکت سے لوگوں نے اس کو سیکھا ، اب اُن کو اتنی انسیت حاصل ہو چکی ہے کہ اب بے شمار لوگ آتے اور عرض کرتے ہیں کہ حضرت ایسا کوئی عمل دیجیے کہ یہ مخلوقات کھل کر ہم سے بات کریں ہمیں نظر آئیں یقینا یہ سلسلے کی بہت بڑی کرامت ہے۔۔۔
Rouhani Mualij Muhammad Furqan NAQSHBANDI SHAZLI Whatsapp 03364044071

انسان، جنات، شیاطین کا تعارف:۔۔۔۔۔میرے مرشد فرماتے ہیں کہ ہر وہ چیز جو سانس لیتی ہے اور اس کی نشو و نما ہوتی ہے وہ زندہ ...
25/10/2026

انسان، جنات، شیاطین کا تعارف:۔۔۔۔۔

میرے مرشد فرماتے ہیں کہ ہر وہ چیز جو سانس لیتی ہے اور اس کی نشو و نما ہوتی ہے وہ زندہ کہلاتی ہے۔ جڑی بوٹیاں ، درخت، پودے بھی زندہ ہیں ، ان کی حس کو معلوم کرنے والا شخص بھی ہونا چاہیے جو جانے کہ یہ کس طرح سے باتیں کرتی ہیں؟ یہ اسی صورت میں ممکن ہے جب چلہ کشی اور ریاضات سے اپنی حس کو بیدار کریں گے تو یہ چیزیں بھی آپ سے باتیں کریں گی جیسے ماضی میں حکما کے ساتھ کیا کرتی تھیں کہ میرے اندر ان ان امراض کی شفا موجود ہے۔ جمادات ونباتات اس کو کہتے ہیں جن کی نشو نما ہوتی ہے۔ جو چیز حرکت کرتی ہے اسے حیوان کہتے ہیں۔ انسان کو انسان اس لیے کہتے ہیں کہ یہ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کرتا ہے اور یہ اللہ سے انس پیدا کرتا ہے۔ یہ رب العالمین کے قریب کرتی ہے۔ اور جس کے اندر شر کا مادہ غالب ہوتا ہےاسے شیطان کہتے ہیں ۔ ایک اور مخلوق ہے جسے جنات کہتے ہیں، اگر اس کا غلبہ خیر کی طرف ہو تو وہ انسان ہے اور اگر اس کا غلبہ شر کی طرف ہو تو وہ جنات ہے۔ اللہ نے انسان کو زمین میں خلیفہ بنایا ہے اور تمام مخلوقات و جنات کو اس کے تابع کیا ہے، انسان جنات کے تابع نہیں ہے۔ اگر کوئی سمجھتا ہے کہ انسان جن کے تابع ہے تو یہ اس کی کمزوری کی علامت ہے ۔ انسان جب متبع سنت شیخ اور مرشد کامل بن جاتا ہے تو جنات ان سے پوچھ پوچھ کر راہ نمائی لیتے ہیں ۔ جنات بھی جب اپنے اندر مہارت پیدا کرنا چاہتے ہیں تو وہ انسانوں کا سہارا لیتے ہیں ، ان سے علم و فن سیکھتے ہیں، واقعات و حکایات اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ان کا علم سیکھنا ثابت ہے، جیسا کہ روایات سے ثابت ہے۔ جنات کے قرآنِ کریم سننے اور اس سے متاثر ہو کر ایمان لانے اور پھر حق کی علمبرداری کرتے ہوئے اپنی قوم کو دعوت دینے کے واقعات قرآن کریم میں دو جگہ بیان ہوئے ہیں۔ ایک

سورۃ الجن میں اور دوسری سورۃ الاحقاف، آیات 29 تا 32 میں ۔ پہلا واقعہ: بخاری اور مسلم نے حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے کہ رسول اللہ صلی السلام اپنے چند صحابہ دلیل نیم کے ساتھ بازار عکاظ تشریف لے جا رہے تھے کہ راستے میں نخلہ کے مقام پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صبح کی نماز پڑھائی ۔ اس وقت جنوں کا ایک گروہ ادھر سے گزر رہا تھا۔ تلاوت کی آواز سن کر وہ ٹھہر گیا اور غور سے قرآن سنتا رہا۔ شدید متاثر ہونے کی وجہ سے اسلام لے آیا۔ لیکن اس کی ملاقات آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے نہیں ہوئی۔ وہ لوگ اپنے طور پر ایمان لائے اور پھر اپنی قوم میں جا کر اس واقعے کے حوالے سے انہوں نے ایمان کی دعوت دی ۔
دوسرا واقعہ ابو طالب کی وفات کے بعد جب قریش کی طرف سے اذیتوں اور مخالفتوں میں بے پناہ اضافہ ہو گیا اور اپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تبلیغی مساعی تقریبا رک کر رہ گئیں تو اپ صلی اللہ علیہ وسلم نے طائف کا سفر کیا کہ ممکن ہے کہ طائف میں قبیلہ بنو ثقیف سے کوئی حوصلہ افزا جواب ملے اور اس سے اسلام کی تبلیغ و دعوت کو نئی قوت نصیب ہوجب قریش سے اذیتوں اور اس سے اسلام کی تبلیغ و دعوت کو نئی قوت نصیب ہو ۔ لیکن طائف کے تینوں سرداروں ( جو آپس میں بھائی تھے ) نے نہایت غیر شریفانہ جواب دیا اور پھر شہر کے اوباشوں کو آپ صلی اللہ علیہ کو ستانے اور

مذاق اڑانے پر لگا دیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان لوگوں کی چیرہ دستیوں اور ایذا رسانیوں سے بچنے کے لیے ایک باغ میں پناہ گزین ہوئے جو عتبہ اور شیبہ کا باغ تھا۔ واپسی پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مقام محلہ پر قیام فرمایا اور آخری شب میں نماز تہجد پڑھنے لگے تو ملک یمن (نصیبین ) کے جنات کا یہ وفد بھی وہاں پہنچا ہوا تھا۔ اس نے قرآن سنا اور سن کر ایمان لے آئے اور اپنی قوم کی طرف واپس جا کر یہ واقعہ بیان کیا۔

ليلة الجن: روایات حدیث میں لیلتہ الجن کا جو واقعہ مذکور ہے اس میں عبداللہ ابن مسعود رضہ آپ صلی اللہ علیہ کے ساتھ تھے۔ اس سے واضح طور پر معلوم ہو جاتا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم جنات کو تبلیغ و دعوت کے لیے مکہ مکرمہ کے قریب ایک جنگل میں تشریف لے گئے تھے اور انہیں آپ صلی اللہ علیہ نے قرآن کریم پڑھ کر سنایا تھا اور ان کے سوالات کے جواب بھی دیے تھے ۔ جنات سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی گفتگو بھی ہوئی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں قرآن کریم بھی سنایا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
Rouhani Mualij Muhammad Furqan NAQSHBANDI SHAZLI Whatsapp 03364044071

جادو سے حفاظت کے طریقے :۔۔۔۔۔میرے مرشد فرماتے ہیں کہ اگر کوئی روحانی معالج ہونے کا دعویٰ کرتا ہے اور حالت یہ ہے کہ س علم...
24/10/2026

جادو سے حفاظت کے طریقے :۔۔۔۔۔

میرے مرشد فرماتے ہیں کہ اگر کوئی روحانی معالج ہونے کا دعویٰ کرتا ہے اور حالت یہ ہے کہ س علم کونہیں جانتا اورتشخیص کرتا ہے تو فوراہی ایسے جعلی معالج پر جادو کی رجعت ہو جاتی ہے، اس لیے کہا جاتا ہے کہ ہر بندے سے اپنا علاج نہ کراؤ اور تشخیص بھی ہر کسی سے نہ کراؤ۔

جادو میں مبتلا ہونے کی متعدد وجوہات ہیں ، ان میں سے ایک یہ بھی ہے کہ دین سے دوری کے سبب جادو ہو جاتا ہے۔ کیونکہ جب مسلمان نماز ، روزہ ، اذکار وعبادات نہ کرے تو ایسے شخص پر بڑی آسانی سے شیطانی تصرف چلتا ہے۔ اس کی مثال ایسی ہے جیسے کوئی شخص ایک گھر بنائے لیکن اس کا خیال نہ رکھے تو اس گھر پر جب مکین نہ ہوں گے تو گرد و غبار اور دیگر حشرات الارض وغیرہ کا بسیرا ہو جائے گا اور وہ گھر انسانوں کے بجائے جنات و شیاطین کا اڈا بن جائے گا۔ اسی طریقے سے انسان کا دل ہے اور جسم ہے، جو اللہ کی ایک امانت ہے، اللہ تعالٰی نے اس جسم کو جنت کے عوض میں خریدا ہے، اس کے لیے ہمیں جنت میں لے جانے والے اعمال کرنے ہوں گے، جب ہم ایسا عمل کریں گے تو اللہ تعالیٰ ہماری دنیا بھی اچھی بنادے گا اور آخرت میں بھی ہمیں اس کا بہترین بدل عطا فرمائے گا ۔ جیسا کہ ارشاد باری تعالی ہے :

إِنَّ اللَّهَ اشْتَرَى مِنَ الْمُؤْمِنِينَ أَنْفُسَهُمْ وَأَمْوَالَهُمْ بِأَنَّ لَهُمُ الْجَنَّةَ ) بے شک اللہ نے مسلمانوں سے ان کی جانیں اور ان کے مال اس بدلے میں خرید لیے کہ ان کے لیے جنت ہے۔

جب انسان جنت والے اعمال کرے گا تو اس کی ہر اعتبار سے حفاظت ہوگی اور اگر اس نے اپنی

جان کی حفاظت نہ کی تو اس کا جو د شیطان کا گڑھ بن جائے گا اور شیاطین بآسانی حملہ کر سکیں گے۔

روایات میں ہے کہ شیطان خون میں سرایت کرتا ہے، چنانچہ نبی اکرم صلی اله السلام نے فرمایا :

إِنَّ الشَّيْطَانَ يَجْرِي مِنَ الْإِنْسَانِ مَجْرَى الدَّمِ

ر شیطان ابن آدم (انسان) کے بدن میں اسی طرح دوڑتا ہے جس طرح خون رگوں میں گردش کرتا ہے۔“

جادو اور جنات سے حفاظت کا طریقہ یہی ہے کہ دین پر صیح معنوں میں چلا جائے ۔ مسنون اعمال اور دعاؤں کا اہتمام کیا جائے ۔ جب کوئی شخص دین پر نہیں چلتا تو وہ بآسانی شیاطین کا شکار ہو جاتا ہے۔

فرق

جادو اللہ والوں پر بھی ہو سکتا ہے۔ ان پر جادو بعض اوقات ان فساق و فجار لوگوں سے بھی زیادہ سخت قسم کا ہوتا ہے، کیونکہ یہ لوگ ابلیس کا مقابلہ کر رہے ہوتے ہیں اور ابلیس ہر وقت ان کی طاق میں رہتا ہے ، جیسے ہی کوئی کمزوری محسوس کرتا ہے تو فی الفور جادو کا وار کر دیتا ہے۔ عام لوگوں پر تو جادو شیاطین کرتے ہیں لیکن جو صاحب نسبت بزرگ ہوتے ہیں ان پر ابلیس خود براہ راست حملہ کرتا اور جادو کر دیتا ہے، کیونکہ اسے معلوم ہوتا ہے کہ اس کی وجہ سے معاشرے میں لوگوں کے اعمال و ایمان میں سدھار آ رہا ہے، بد عقیدگی ختم ہورہی ہے، لہذا وہ اس کو اپنا دشمن سمجھتا ہے اور اس کو کسی نہ کسی طریقے سے کمزور کرنے کی کوشش کرتا ہے اور اس پر وہ خوش ہو جاتا ہے کہ میں اپنے حربے میں کامیاب ہو گیا۔ یاد رہے وہی شخص شیاطین و ابلیس کے حربے سے محفوظ رہ سکتا ہے جو قرآن وسنت پر چلتا ہو اور اپنے متعلقین کو بھی اس پر چلنے کی ہدایت رتا ہوں اس لیے کہ یہوہ روٹ ہے کہ جو شخص اس روٹ پر چلے تو شیاطین والیس لاکھ کوشش کر کے بھی اسے گمراہ کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔ شیاطین والیس اس روٹ سے ہٹے ہوئے لوگوں کو بآسانی اپنا لقمہ بنا لیتے ہیں ، جیسا کہ ارشادِ باری تعالی ہے:۔۔۔جاری
Rouhani Mualij Muhammad Furqan NAQSHBANDI SHAZLI Whatsapp 03364044071

بعض ڈاکٹر جادو اور جنات کا انکار کیوں کرتے ہیں؟میرے مرشد فرماتے ہیں کہ ہر شخص کو چاہیے کہ اپنے علم وفن میں مہارت حاصل کر...
22/10/2026

بعض ڈاکٹر جادو اور جنات کا انکار کیوں کرتے ہیں؟

میرے مرشد فرماتے ہیں کہ ہر شخص کو چاہیے کہ اپنے علم وفن میں مہارت حاصل کرے، اس کے حلال اور حرام کو جانے ، اپنے تجربات اور تحقیقات کو حرف آخر نہ سمجھے، دوسروں کی تحقیقات کو بھی تسلیم کرے، جیسے ہمارے معاشرے میں بعض ڈاکٹر اور دیگر کچھ اشخاص جادو اور جنات کا انکار کر دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ان کی کوئی حقیقت نہیں ہے، یہ سب محض خیالات اور جنون ہے۔ جنات کا انکار معتزلہ کا عقیدہ تھا، معتزلہ اہلِ علم تھے ، ہمارے معاشرے میں ہر : ،، ہر طبقے کے علما ئے کرام جدا جدا ہیں، ہر مکتب فکر کے اپنے علمائے کرام ہیں اور سب کی اپنی اپنی تحقیقات ہیں، ان تمام میں صیح عالم دین اورصح علم کی پہچان ہی اصل علم ہے۔ معتزلہ نے جنات ہی کا انکار

ہی نہیں کیا، بلکہ نبی اکرم صلی الله السلام پر جادو کے بھی منکر ہیں حالانکہ روایات سے اس کا ثبوت ملتا ہے جو جادو کیا گیا تھا اس جادو میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر نسیان طاری ہو جاتا تھا۔ جیسا کہ حدیث میں ہے:

عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا ، أَنَّ رَسُوْلَ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ طُبَّ حَتَّى إِنَّهُ لَيُخَيَّلُ إِلَيْهِ أَنَّهُ قَدْ صَنَعَ الشَّيْءَ وَمَا صَنَعَها

حضرت عائشہ بنی شیب فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر جادو کیا گیا اور کیفیت یہ ہوئی کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سمجھنے لگے کہ فلاں کام آپ نے کر لیا ہے حالانکہ وہ کام آپ نے نہیں کیا تھا۔

حضرت موسیٰ علیہ السلام کے خیال پر جادو ہوا تھا، جیسا کہ ارشاد باری تعالیٰ ہے :

قَالَ بَلْ الْقُوْا فَإِذَا حِبَالُهُمْ وَعِصِيُّهُمْ يُخَيَّلُ إِلَيْهِ مِنْ سِحْرِهِمْ أَنَّهَا تَسْعَ : ٢٥

( موسیٰ علیہ السلام نے فرمایا: بلکہ تم ہی ڈال دو، پھر کیا تھا اچانک ان کی رسیاں اور ان کی لاٹھیاں ان کے جادو کے اثر سے موسی (علیہ السلام) کے خیال میں یوں محسوس ہونے لگیں کہ وہ دوڑ بھاگ رہی ہیں۔

یہ آیت حضرت موسیٰ علیہ السلام اور فرعون کے جادو گر ماہرین کے درمیان جادو کے مقابلے کے بارے میں ہے۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام نے فرعون کو للکارا تھا کہ وہ اپنے جادوگر ماہرین کو میدان میں لائے تا کہ یہ ثابت ہو سکے کہ کون حق پر ہے اور کون باطل پر ہے؟ فرعون کے جادوگر ماہرین نے اپنا جادو دکھایا، جس سے حضرت موسیٰ علیہ السلام کے ذہن میں یہ خیال آیا کہ وہ واقعی رسیاں اور لاٹھیاں ہیں جو میدان میں دوڑ بھاگ رہی ہیں۔ اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کے اس خیال کا ذکر کیا ہے کہ ان کی رسیاں اور لاٹھیاں دوڑ بھاگ رہی ہیں۔ یہ خیال در اصل فرعون کے جادوگر ماہرین کے جادو کا اثر تھا۔ تاہم، یہ حقیقت میں کوئی حقیقی چیز نہیں تھی، بلکہ صرف ایک خیال تھا جو حضرت موسی علیہ السلام کے ذہن میں پیدا کیا گیا تھا۔ اس آیت سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ جادو اور دیگر باطل قو تیں صرف انسان کے ذہن کو گمراہ کرسکتی ہیں لیکن جاری۔۔۔۔
Rouhani Mualij Muhammad Furqan NAQSHBANDI SHAZLI Whatsapp 03364044071

Address

Tunsa Sharif
Taunsa
32100

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Qari Furqan shazli posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share