30/09/2026
پراگریس رپورٹ
بتاریخ: 30 ستمبر 2026
سول ڈیفنس آفس، ضلع ہنگو
ڈائریکٹر سول ڈیفنس خیبرپختونخوا، ڈپٹی کمشنر/کنٹرولر سول ڈیفنس ضلع ہنگو جناب بصیر علی رحمان کے احکامات اور سول ڈیفنس آفیسر ضلع ہنگو جناب امان اللہ شاہ کی ہدایات کے مطابق ضلع ہنگو میں فائر سیفٹی قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے فائر سیفٹی انسپکشن کا سلسلہ جاری ہے۔
آج انسٹرکٹر گریڈ II آفاق احسن نے ہنگو شہر کے مختلف کاروباری مراکز اور دکانوں کا تفصیلی فائر سیفٹی انسپکشن کیا۔
دورانِ انسپکشن فائر ایکسٹنگوئشرز کی دستیابی، معیاد و کارکردگی، برقی وائرنگ، آتش گیر اشیاء کی محفوظ ترتیب، ہنگامی اخراج کے راستوں اور دیگر ضروری حفاظتی انتظامات کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔
دکانداروں اور کاروباری افراد کو فائر سیفٹی قوانین پر مکمل عمل درآمد، فائر فائٹنگ آلات کو فعال حالت میں رکھنے اور آگ لگنے کی صورت میں فوری و مؤثر کارروائی کے حوالے سے ضروری آگاہی فراہم کی گئی۔
سول ڈیفنس آفس ضلع ہنگو عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے مختلف کاروباری مراکز میں فائر سیفٹی انسپکشن اور آگ سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات کا سلسلہ مستقل بنیادوں پر جاری رکھے ہوئے ہے۔
ترجمان:
اے کیو خان وزیر
سول ڈیفنس آفس ضلع ہنگو