Bees Bagla News

Website Contact the organization

Bees Bagla News Bees Bagla is a community page aiming to share the information and give the opportunity to people fo

Bees Bagla is a town of Bagh District, Azad Jammu and Kashmir, Pakistan. It is 25 km away from Bagh at North East and 8,000 feet above sea level.The Bees Bagla is situated on the border of Bagh and Muzaffarabad.

بیس بگلہ میں مکمل شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال۔
21/06/2023

بیس بگلہ میں مکمل شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال۔

وسطی باغ ضمنی الیکشن 2023 پاکستان تحریک انصاف حقاٸق اور رام کہانیاں۔وسطی باغ آزادکشمیر کی سیاست کا سب سے مشہور حلقہ ہے ا...
18/06/2023

وسطی باغ ضمنی الیکشن 2023 پاکستان تحریک انصاف حقاٸق اور رام کہانیاں۔

وسطی باغ آزادکشمیر کی سیاست کا سب سے مشہور حلقہ ہے اس حلقے سے کوٸی بھی رہنما دو بار لگاتار الیکشن نہیں جیت سکا اور آزادکشمیر میں سب سے زیادہ ایم۔ایل۔اے اسی حلقے سے منتخب ہوٸے ہیں ۔

8 جون 2023 کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کا ٹکٹ کرنل(ر) ضمیر خان کو دیا گیا جبکہ کرنل صاحب کے علاوہ پانچ اور لوگ بھی ٹکٹ کے امیدوار تھے جن میں راجہ قدیر راجہ مسعود سردار صداقت حیات راجہ شعیب آزاد راجہ عابد یوسف شامل تھے ۔ ٹکٹ کرنل ضمیر صاحب کو جاری کیا گیا تو باقی رہنماٶں کی طرف سے پارٹی کے ساتھ ناراضگی کا اظہار کیا گیا کرنل ضمیر نے اپنی الیکشن مہم کا اغاز 19 مٸی کو کیا اور النور ہوٹل باغ میں ایک پر ہجوم پریس کانفرس کی جس میں حلقہ وسطی باغ سے بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اس پریس کانفرس میں ٹکٹ کے ایک امیدوار راجہ عابد یوسف نے کرنل ضمیر کے ساتھ شرکت کی ۔ خیر کرنل ضمیر نے باقی رہنماوں کو بھی منانے کی کوشش جاری رکھی اور اہستہ اہستہ سب ٹکٹ کے درخواست گزار کرنل ضمیر کے ساتھ شامل ہونے شروع ہو گٸے اب وہ کتنے مخلص تھے یہ اللہ جانتا ہے یا وہ خود ۔ کرنل ضمیر کی مہم کو اس وقت زیادہ اکسجن ملی جب وقاص نسیم گروپ کرنل صاحب کی حمایت میں آگیا الیکشن مہم آگے چلتی گٸی اور ایک ایک بندے کی رپورٹ ملتی رہی کے کون تحریک انصاف کی مہم چلا رہا ہے اور کون تحریک انصاف سے ہو کر دوسری جماعتوں کی مہم چلا رہا ہے بہت ساری اڈیو ویڈیو کے ثبوت بھی دیے گیے لیکن کرنل صاحب نے کہا سب کو پردے میں رہنے دو۔ اسی دوران رانا ستار صاحب اور نثار شاٸق صاحب سے بھی معملات تقریباً طے ہو گٸے اور نثار شاٸق صاحب کی پوری ٹیم کفل گڑھ پروگرام میں کرنل ضمیر کے ساتھ شامل ہو گٸی لیکن پھر کسی جگہ سے دونوں کو کال آٸی اور دونوں نے انکھیں بدل دیں اس کے بعد حکومت پاکستان کی طرف سے کالز کا نا رکنے والا سلسلہ شروع ہو گیا اور تحریک انصاف کے تمام بڑے عہدے داروں اور کونسلرز کو کالز کر کے کرنل ضمیر کی حمایت سے پیچھے ہٹایا گیا کرنل ضمیر کے اوپر دباٶ ڈالا گیا کہ الیکشن سے دستبردار ہو جاٸیں 3 جون کے بعد الیکشن مہم تک نہیں چلانے دی گٸی اس کے باوجود کرنل صاحب ڈٹے رہے بات یہاں بھی نہیں رکی پولینگ والے دن مختلف پولینگ اسٹیشن سے پولینگ ایجنٹ کو نہیں بیٹھنے دیا گیا فارم 24 کے مطابق ووٹوں کی گنتی نہیں کی گٸی اس ساری صورت حال کے بارے میں صدر جماعت عبدالقیوم نیازی بخوبی اگاہ تھے۔

بعض عاقبیت نا اندیش لوگ جہنیں شاہد حالات کا ادراک نہیں یا پھر بغض معاویہ میں کہہ رہے ہیں کہ اگر ٹکٹ زید یا بکر کو ملتا تو وہ الیکشن جیت جاتا انہیں یہ جان لینا چاہیے کہ کرنل ضمیر کو جس وقت ٹکٹ ملا پاکستان تحریک انصاف اپنے انتہاٸی مشکل دور سے گزر رہی تھی ایسے میں کرنل صاحب نے جس استقامت اور جوان مردی سے پارٹی پرچم کو تھامہ اور پارٹی کا پیغام گھر گھر پنچایا اور الیکشن لڑا کسی دوسرے کے لیے الیکشن لڑنا تو دور کی بات پارٹی کا نام اور اپنے وجود کو برقرار رکھنا ہی ممکن نا تھا۔ کرنل ضمیر نے نا صرف وفاق کی دو حکومتوں (ن لیگ اور پی پی) حکومت آزادکشمیر ان دیکھی طاقتوں باغ کے دال پھلکا گروپ اور ان گنت استینوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا بلکہ تحریک انصاف کے کارکنوں کو متحد اور استقامت کے ساتھ کھڑے رکھا۔
کرنل ضمیر کے بارے میں یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ انہوں نے درپردہ ضیاء القمر کی حمایت کی یہ کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف ہے۔ اس طرح کی باتیں وہ لوگ کر رہے ہیں جہنوں نے زیادہ سے زیادہ ذاتی مفاد حاصل کرنے کی خاطر مشتاق منہاس کے سامنے بڑے بلند بانگ دعوے کیے تھے اور اب شکست ان کا منہ چڑا رہی ہے۔ یہ وہ دال پھلکا گروپ ہے جس نے مشتاق منہاس کو دس ہزار ووٹ دلوانے کا وعدہ کیا تھا لیکن حد سے مال و دولت خرچ کرنے کے باوجود بڑی مشکل سے پانچ ہزار ووٹ دلوا سکے ان پانچ ہزار ووٹوں میں تقریبا چار ہزار ووٹ ن لیگ کا نظریاتی ووٹ ہے یعنی رانا ستار ڈاکٹر افتاب راجہ ذولفقار ایڈوکیٹ راجہ خضر رفیق خورشید کشمیری نثار شاٸق ڈاکٹر حفیظ ڈاکٹر بشیر اور کچھ تحریک انصاف کے نظریاتی اور بے شمار دال پھلکا گروپ کے ممبران مشتاق منہاس کو صرف ایک ہزار یا بارہ سو ووٹ دلوا سکے (آج جب یہ سارے اٸینہ دیکھتے ہوں کے تو شرم تو اتی ہوگی)
کرنل ضمیر نے اور تحریک انصاف نے انتہاٸی مشکل حالات کا سامنا کیا اور وہ لوگ جو کرنل ضمیر کے ساتھ استقامت سے کھڑے رہے کرنل ضمیر کی استقامت میں بھی کبھی ان کے لیے کوٸی کمی نہیں آٸے گی وہ ان کے حقوق کے لیے ہمیشہ ان کے درمیان موجود رہیں گے۔
(کاپیڈ)

پاکستان تحریک انصاف  حلقہ وسطی باغ کے ضمنی انتخابات کے لیے ٹکٹ کی دوڑ میں شامل امیدواروں کے اپنے آبائی پولنگ اسٹیشنز کے ...
09/06/2023

پاکستان تحریک انصاف حلقہ وسطی باغ کے ضمنی انتخابات کے لیے ٹکٹ کی دوڑ میں شامل امیدواروں کے اپنے آبائی پولنگ اسٹیشنز کے نتائج۔

سب کو محنت کرنے پر مبارک باد۔ ہے نا دلچسپ نتائج 😃

پاکستان تحریک انصاف  حلقہ وسطی باغ کے ضمنی انتخابات کے لیے ٹکٹ کی دوڑ میں شامل امیدواروں کے اپنے آبائی پولنگ اسٹیشنز کے ...
09/06/2023

پاکستان تحریک انصاف حلقہ وسطی باغ کے ضمنی انتخابات کے لیے ٹکٹ کی دوڑ میں شامل امیدواروں کے اپنے آبائی پولنگ اسٹیشنز کے نتائج۔

سب کو محنت کرنے پر مبارک باد۔ ہیں نا دلچسپ نتائج ✍️

05/06/2023

‏باغ آزادکشمیر میں 8 جون کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا ویڈیو پیغام:

Address

Near Bees Bagla Market
Thob

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bees Bagla News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Bees Bagla News:

Shortcuts

Share