Hafiz Muhammad Asif

Website

Hafiz Muhammad Asif الحمدللہ ثم الحمدللہ

آج سے دس سال پہلے کی کلککاش گزرے وقت کی کوئی ریوائنڈ لسٹ ہوتی، تو ہم زندگی کے خوبصورت ترین حصوں کو دوبارہ جی سکتے
13/10/2026

آج سے دس سال پہلے کی کلک

کاش گزرے وقت کی کوئی ریوائنڈ لسٹ ہوتی،
تو ہم زندگی کے خوبصورت ترین حصوں کو دوبارہ جی سکتے

12/10/2026

مولانا طارق جمیل صاحب نے بہت سی ایسی خواتین جو جسم فروشی کرتی تھیں انکو ماہانہ وظیفہ لگایا تا کہ وہ اس قبیح فعل کو چھوڑ دیں اور پاک زندگی گزاریں اب اگر یہی خواتین مولانا سے ماہانہ وظیفہ بھی وصول کریں اور جسم فروشی سے بھی باز نا آئیں تو قصور وار مولانا ہوں گے یا وہ خواتین ؟
اب یہی نیکی مولانا فضل الرحمان ان سیاسی جسم فروش جماعتوں کے ساتھ کریں جو سالہا سال سے اس قبیح دھندے میں ملوث ہوں مولانا انکو وظیفہ دیں اور سپورٹ کریں تا کہ یہ عزت کی سیاست کریں مگر وہ جماعتیں پھر بھی پلٹ پلٹ کر اسٹیبلیشمنٹ کے ہی بستر پر جائیں تو قصوروار کون ؟ مولانا یا سیاسی جسم فروش پارٹیاں ؟

منقول

حکومت ن لیگ، پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کی ہے، مگر مذاکرات کی ڈور مولانا فضل الرحمٰن صاحب کے ہاتھ میں ہے۔ اسی لیے تو کہتے...
08/10/2026

حکومت ن لیگ، پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کی ہے، مگر مذاکرات کی ڈور مولانا فضل الرحمٰن صاحب کے ہاتھ میں ہے۔ اسی لیے تو کہتے ہیں:
حکومت تمہاری ہے، راج مولانا کا ہے! 🔥

07/10/2026

رشتے # مضبوط #ہونا #
پیار سے بات کرنے سے نفرتیں ختم ہوتی ہیں اور آپس کے رشتے مضبوط اور پائیدار بنتے ہیں
سیانے کہتے ہیں
میٹھی زبان والے کی مرچیں بھی بک جاتی ہے
کڑوی زبان والے کا گڑ بھی نہیں بکتا

06/10/2026

دور حاضر میں ہر شخص کی تمنا # آرزو #خواہش #

سب زندگی میں سکون، کامیابی، عزت، دولت اور خوشیاں تلاش کرتے ہیں۔ اور ہم سمجھتے ہیں کہ اگر اچھی نوکری مل جائے، کاروبار کامیاب ہو جائے، بڑا گھر، گاڑی یا شہرت حاصل ہو جائے تو شاید ہماری زندگی مکمل ہو جائے گی۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ دنیا کی ہر نعمت وقتی ہے، جبکہ دل کا حقیقی سکون صرف اللہ تعالیٰ کی یاد اور اس کی سو فیصد اطاعت میں ہے
افسوس یہ ہے کہ ہم اپنے رب کے بتائے ہوئے راستے سے دن بدن دور ہوتے جا رہے ہیں۔ ہم اس عارضی دنیا کے لیے دن رات محنت کرتے ہیں، مگر جب نماز کا وقت آتا ہے تو کبھی مصروفیت، کبھی سستی اور کبھی غفلت کو بہانہ بنا لیتے ہیں۔ حالانکہ وہی نماز ہے جو بندے کو اس کے رب سے جوڑتی ہے، دل کو سکون دیتی ہے، اور دنیا جہاں میں کامیاب کرتی ہے، گناہوں سے پاک کرتی ہے اور زندگی میں برکت کا ذریعہ بنتی ہے
جب انسان پریشانیوں میں گھِر جاتا ہے، ہر طرف سے راستے بند نظر آتے ہیں اور کوئی سہارا دکھائی نہیں دیتا
تب بھی اللہ تعالیٰ اپنے بندے کو نماز کی طرف بلاتا ہے۔ کیونکہ نماز صرف ایک عبادت نہیں بلکہ اللہ سے راز و نیاز کا سب سے خوبصورت ذریعہ ہے
سجدے میں بہنے والے آنسو، دل کے بوجھ کو ہلکا کر دیتے ہیں اور بندہ اپنے رب کے قریب ہو جاتا ہے۔
ہم دنیا میں کامیابی کے لیے ہر دروازہ کھٹکھٹاتے ہیں
لیکن اکثر اس دروازے کو بھول جاتے ہیں جو کبھی بند نہیں ہوتا
اللہ تعالیٰ کا در ہمیشہ کھلا رہتا ہے
جو بندہ اخلاص کے ساتھ اس کے سامنے جھکتا ہے اللہ تعالیٰ اسے ایسی طاقت، ہمت اور سکون عطا فرماتا ہے جو دنیا کی کوئی دولت نہیں دے سکتی
نماز انسان کے کردار کو سنوارتی ہے، صبر سکھاتی ہے، عاجزی پیدا کرتی ہے اور دل میں اللہ کا خوف اور محبت پیدا کرتی ہے جو شخص نماز کا پابند ہو جاتا ہے، وہ زندگی کے نشیب و فراز کو بھی اللہ کی رضا سمجھ کر برداشت کرتا ہے
اس کا یقین مضبوط ہو جاتا ہے کہ میرا رب میرے ساتھ ہے، اور یہی یقین اسے ہر مشکل سے نکال دیتا ہے
ہمیں چاہیے کہ اپنی مصروفیات سے پہلے اپنی نماز کو اہمیت دیں۔ دنیا کا ہر کام دوبارہ ہو سکتا ہے، لیکن جو نماز وقت سے نکل جائے، وہ نقصان پورا نہیں کرتی۔ کامیاب وہ نہیں جس کے پاس صرف مال ہو، بلکہ کامیاب وہ ہے جس کا اپنے رب سے تعلق مضبوط ہو
آئیے آج ہم اپنے دل سے عہد کریں کہ ہم نماز کو اپنی زندگی کی پہلی ترجیح بنائیں گے
ہم اپنے بچوں کو بھی نماز کی عادت دیں گے اپنے گھر کو اللہ کی یاد سے آباد کریں گے اور ہر حال میں اپنے رب پر بھروسہ رکھیں گے۔ یقین رکھیں، جب بندہ اللہ کے لیے جھکتا ہے تو اللہ اسے دنیا اور آخرت دونوں میں عزت عطا فرماتا ہے۔
اللہ تعالیٰ ہمیں پانچ وقت کی نماز کی پابندی کرنے، خشوع و خضوع کے ساتھ اپنے سامنے حاضر ہونے اور اپنی زندگی کو اس کی رضا کے مطابق گزارنے کی توفیق عطا فرمائے
اللہ ہمارے دلوں کو ایمان کے نور سے روشن کرے، ہماری پریشانیاں آسان فرمائے، ہمارے رزق میں برکت عطا فرمائے، ہمیں دنیا و آخرت کی کامیابی نصیب فرمائے اور ہمیں ان خوش نصیب بندوں میں شامل فرمائے جن کے بارے میں فرمایا گیا کہ حقیقی کامیابی ایمان اور نیک اعمال میں ہے۔
یاد رکھیں! دنیا کی کامیابی عارضی ہے، مگر اللہ کی رضا ہمیشہ کے لیے ہے۔ جب ہم اپنے رب کو راضی کر لیتے ہیں تو دل کو وہ سکون ملتا ہے جسے دنیا کی کوئی دولت، کوئی منصب اور کوئی شہرت نہیں دے سکتی۔ اس لیے آج ہی سے نماز کو اپنی زندگی کا سب سے قیمتی سرمایہ بنائیں، کیونکہ حقیقی کامیابی، حقیقی عزت اور حقیقی سکون اللہ تعالیٰ کی اطاعت اور نماز ہی میں ہے

اللہ تعالیٰ ہم سب کو نماز کا سچا عاشق بنائے اور دنیا و آخرت کی دائمی کامیابی عطا فرمائے
آمین یا رب العالمین

23/09/2026
21/02/2026

یا اللہ اتنی عنایت ہو کہ ہماری وجہ سے کسی کی آنکھوں میں آنسو نہ آئیں

آپ ﷺلوگوں کے ایذا دینے پر سب سے زیادہ صابر تھے، اور سب سے بڑھ کر حلیم تھے،جو شخص آپ سے بدسلوکی کرتا آپ اس سے نیک سلوک کر...
20/01/2026

آپ ﷺلوگوں کے ایذا دینے پر سب سے زیادہ صابر تھے، اور سب سے بڑھ کر حلیم تھے،جو شخص آپ سے بدسلوکی کرتا آپ اس سے نیک سلوک کرتے تھے
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ❤️

مشکلیں اپنا حل ساتھ لیکر آتی ہیں بندے کو اللّہ پر بھروسہ ہونا چاہیے کثرت دردو شریف سے مشکلیں حل ہوتی ہے
16/01/2026

مشکلیں اپنا حل ساتھ لیکر آتی ہیں
بندے کو اللّہ پر بھروسہ ہونا چاہیے
کثرت دردو شریف سے مشکلیں حل ہوتی ہے

Address

Chuck Number 350 Gb Gutwala
Toba Tek Singh
6868908

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hafiz Muhammad Asif posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category