Muhammad Arif Official

Muhammad Arif Official محمد عارف آفیشل

20/10/2026

مولانا فضل الرحمٰن صاحب کو نشانہ بنانےوالو! الزام تراشی سے پہلے اپنا کردار بھی دیکھو؛ قومی مسائل پر سوال اٹھانا غداری نہیں، زندہ جمہوریت کی علامت ہے۔ قائدِ جمعیت نے پروپیگنڈے کا مدلل جواب دے دیا



19/10/2026

پہلا میچ پہلا کامیابی پختون زلمی ٹیم ✌🏻
کو ہم اپنی طرف سے مبارکباد پیش کرتا ہے
سب کو بہت بہت مبارک ہو 💓💪🫵
منجانب
ایم عارف شوز ٹوپی

خادم علماء دیوبند خادم جمعیت علماء اسلام:*مجھے جمعیت علماء اسلام کا ایک ادنیٰ سا سپاہی ہونے پر فخر ہے*جی ہاں، مجھے فخر ہ...
18/10/2026

خادم علماء دیوبند
خادم جمعیت علماء اسلام:

*مجھے جمعیت علماء اسلام کا ایک ادنیٰ سا سپاہی ہونے پر فخر ہے*

جی ہاں، مجھے فخر ہے کہ میں جمعیت علماء اسلام پاکستان کا ایک ادنیٰ سا سپاہی ہوں۔

مجھے فخر ہے کہ میرا تعلق کسی اقتدار پرست ٹولے سے نہیں، بلکہ اس قافلے سے ہے جس کی بنیاد حضرت مولانا مفتی محمودؒ جیسے ولی اللہ نے رکھی، جس کی آبیاری مولانا سمیع الحق شہیدؒ اور مولانا عبدالحقؒ جیسے اکابر نے اپنے خون سے کی۔

مجھے فخر ہے کہ میں اس جماعت کا سپاہی ہوں جو اقتدار میں ہو یا اپوزیشن میں، ہر دور میں اسلام کے نام پر سود کے خلاف بولی، ختم نبوت ﷺ کے لیے بولی، ناموسِ صحابہؓ کے لیے بولی اور آئینِ پاکستان کے اسلامی تشخص کے لیے بولی۔

آج جب لوگ جماعتیں مفاد کے لیے بدلتے ہیں، ٹکٹ کے لیے نظریہ بیچ دیتے ہیں، تو مجھے فخر ہے کہ میں اس جماعت کے ساتھ کھڑا ہوں جس کا نشان کتاب ہے۔ یہ وہ کتاب ہے جو ہمیں بتاتی ہے کہ سیاست عبادت ہے، خدمت ہے، امانت ہے۔

میں کوئی ایم پی اے، ایم این اے نہیں، کوئی بڑا عہدیدار نہیں۔ میں تو وہ ادنیٰ سا کارکن ہوں جو جلسے میں دریاں بچھاتا ہے، جو بارش میں بینر لگاتا ہے، جو گلی گلی میں اپنے قائد مولانا فضل الرحمن کا پیغام پہنچاتا ہے۔

لوگ کہتے ہیں جمعیت میں کیا رکھا ہے؟
میں کہتا ہوں جمعیت میں وفا رکھی ہے۔
جمعیت میں اکابر کی دعائیں رکھی ہیں۔
جمعیت میں مدارس کی مٹی کی خوشبو رکھی ہے۔
جمعیت میں لا الہ الا اللہ کی بنیاد پر بننے والے پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت رکھی ہے۔

دنیا کی بڑی بڑی جماعتیں اقتدار کے ساتھ ختم ہو گئیں، لیکن جمعیت باقی ہے کیونکہ اس کا رشتہ کرسی سے نہیں، مسجد و مدرسہ سے ہے۔

اس لیے سر فخر سے بلند ہے کہ میں جمعیت علماء اسلام کا ایک ادنیٰ سا سپاہی ہوں، اور ان شاء اللہ آخری سانس تک رہوں گا۔
محمد عارف
سیکرٹری اطلاعات
جمعیت نوجوانان فورم تحصیل ٹوپی

17/10/2026

🏏 ٹوپی: بٹاکڑہ پریمیئر لیگ (BPL) سیزن 5 کی ٹیم پختون زلمی کی شرٹ تقسیم کرنے کی تقریب ٹوپی میں منعقد ہوئی، جس میں جےیوآئی کے سابقہ وائس چئیرمین تحصیل ٹوپی جاوید رحمان اور احسان خان نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کرتے ہوئے کھلاڑیوں میں شرٹس تقسیم کیں۔

ٹیم کے اونر محمد عاطف رحمانی، کپتان حسنین جاوید اور وائس کپتان بخشاد بابو ہیں، جبکہ ٹیم کو انصارِ مدینہ ٹریولز ٹوپی (AMT) کی جانب سے اسپانسر کیا گیا ہے۔ 🏆

14/10/2026

مفکر اسلام مفتی محمود نے وزارت اعلیٰ کو بھی عبادت سمجھا، کرپشن کا ایک داغ نہیں۔ یہی تربیت جمعیت علماء اسلام کی پہچان ہے جو آج بھی زندہ ہے۔
محمد عارف جمعیتی
ابابیل جمعیت صوابی

ہم اپنے انے والے جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور یونٹ کے تمام ساتھیوں کو اس کا...
12/10/2026

ہم اپنے انے والے جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور یونٹ کے تمام ساتھیوں کو اس کامیاب شمولیتی پروگرام پر مبارک باد پیش کرتے ہیں✌🏻✌🏻🏁🏁
سیکرٹری اطلاعات
محمد عارف
جمعیت نوجوانان فورم تحصیل ٹوپی

جمعیت علماء اسلام ضلع صوابی کے چاروں تحصیلوں کے لئے ورکرز کنونشن شیڈول  18 اکتوبر تحصیل رزڑ22 ا کتوبرتحصیل صوابی 25 اکتو...
10/10/2026

جمعیت علماء اسلام ضلع صوابی کے چاروں تحصیلوں کے لئے ورکرز کنونشن شیڈول
18 اکتوبر تحصیل رزڑ
22 ا کتوبرتحصیل صوابی
25 اکتوبر تحصیل ٹوپی
5 نومبر تحصیل لاھور

Address

Topi
Topi
23460

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Muhammad Arif Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share