Addl. Assistant Commissioner Topi

Website

Addl. Assistant Commissioner Topi The Official page of
Additional Assistant Commissioner Topi District Swabi Khyber Pakhtunkhwa, Pakistan

07/10/2026

صوابی: ڈپٹی کمشنر صوابی ڈاکٹر طارق اللہ نے تحصیل کمپلیکس ٹوپی میں خواتین کے لیے قائم کی گئی خصوصی انتظار گاہ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر صوابی جناب عدنان ممتاز خٹک، اسسٹنٹ کمشنر ٹوپی ڈاکٹر یمین ثناء صاحبہ اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر طارق اللہ نے انتظار گاہ کا معائنہ کرتے ہوئے وہاں فراہم کی گئی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری امور کی انجام دہی کے لیے آنے والی خواتین کو باوقار، محفوظ اور بہتر ماحول فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کے لیے الگ انتظار گاہ کا قیام عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور سرکاری اداروں میں عوام دوست ماحول کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوامی سہولیات میں بہتری کے لیے ایسے اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

03/10/2026
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تحصیل ٹوپی ڈاکٹر یمین ثناء صاحبہ کی زیرِ نگرانی ٹوپی کے بادہ پل پر PKHA کی جانب سے مرمتی کام کا آغا...
02/10/2026

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تحصیل ٹوپی ڈاکٹر یمین ثناء صاحبہ کی زیرِ نگرانی ٹوپی کے بادہ پل پر PKHA کی جانب سے مرمتی کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
مرمتی کام کے دوران عوام کو درپیش ٹریفک کی صورتحال کے پیشِ نظر شہریوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ تحمل کا مظاہرہ کریں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور ٹریفک کے حوالے سے انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔
عوام کی سہولت اور محفوظ آمدورفت کو یقینی بنانے کے لیے مرمتی کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

01/10/2026

تحصیل ٹوپی کے علاقے گندف میں واقع GPS گورنمنٹ پرائمری سکول مولہ خیل گندف کو سکول کے چوکیدار کی جانب سے تالے لگا کر بند کیے جانے کے باعث 400 سے زائد طلبہ و طالبات سکول کے باہر موجود رہے۔
سکول کی بندش کی اطلاع ملتے ہی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹوپی ڈاکٹر یمین ثناء صاحبہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر صورتحال کا فوری جائزہ لیا۔ موقع پر پہنچ کر سکول کے تالے توڑ کر اسے دوبارہ طلبہ کے لیے کھول دیا گیا، تاکہ تدریسی سرگرمیاں بحال ہو سکیں۔
بعد ازاں سکول بند کرنے اور طلبہ کو تعلیم سے محروم رکھنے کے معاملے پر چوکیدار کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا گیا۔
انتظامیہ نے واضح کیا کہ سرکاری تعلیمی اداروں کی بلاجواز بندش اور طلبہ کی تعلیم میں رکاوٹ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، جبکہ تعلیمی سرگرمیوں کا تسلسل یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات جاری رہیں گے۔

تحصیل ٹوپی کے علاقے گندف میں واقع GPS گورنمنٹ پرائمری سکول مولہ خیل گندف کو سکول کے چوکیدار کی جانب سے تالے لگا کر بند ک...
01/10/2026

تحصیل ٹوپی کے علاقے گندف میں واقع GPS گورنمنٹ پرائمری سکول مولہ خیل گندف کو سکول کے چوکیدار کی جانب سے تالے لگا کر بند کیے جانے کے باعث 400 سے زائد طلبہ و طالبات سکول کے باہر موجود رہے۔
سکول کی بندش کی اطلاع ملتے ہی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹوپی ڈاکٹر یمین ثناء صاحبہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر صورتحال کا فوری جائزہ لیا۔ موقع پر پہنچ کر سکول کے تالے توڑ کر اسے دوبارہ طلبہ کے لیے کھول دیا گیا، تاکہ تدریسی سرگرمیاں بحال ہو سکیں۔
بعد ازاں سکول بند کرنے اور طلبہ کو تعلیم سے محروم رکھنے کے معاملے پر چوکیدار کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا گیا۔
انتظامیہ نے واضح کیا کہ سرکاری تعلیمی اداروں کی بلاجواز بندش اور طلبہ کی تعلیم میں رکاوٹ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، جبکہ تعلیمی سرگرمیوں کا تسلسل یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات جاری رہیں گے۔

اسسٹنٹ کمشنر ٹوپی ڈاکٹر یمین ثناء صاحبہ کے ہمراہ محکمہ وائلڈ لائف کے تعاون سے علاقے میں مہاجر پرندوں کے غیر قانونی شکار ...
28/09/2026

اسسٹنٹ کمشنر ٹوپی ڈاکٹر یمین ثناء صاحبہ کے ہمراہ محکمہ وائلڈ لائف کے تعاون سے علاقے میں مہاجر پرندوں کے غیر قانونی شکار کے خلاف مشترکہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔
کارروائی کے دوران غیر قانونی شکار میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے جرمانے عائد کیے گئے جبکہ قبضے میں لیے گئے پرندوں کو آزاد کرکے دوبارہ ان کے قدرتی مسکن میں چھوڑ دیا گیا۔

Address

Topi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Addl. Assistant Commissioner Topi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share