26/03/2026
محکمہ صحت میں سید احسان شاہ کے تاریخی اقدامات کے ثمرات سے عوام کو حقیقی معنوں میں مستفید کرانے کے لیے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کیچ کی کوششیں قابلِ تحسین ہیں۔ سید احسان شاہ نے نہ صرف ہیلتھ کارڈ سسٹم متعارف کرایا بلکہ سی ٹی اسکین اور ایم آر آئی جیسی جدید مشینوں کی تنصیب کو بھی یقینی بنایا، جس سے علاقے کے عوام کو بہتر طبی سہولیات میسر آئیں۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے سینکڑوں افراد کو محکمہ صحت میں روزگار فراہم کرکے ایک مثبت مثال قائم کی۔
عوام تک ان سہولیات کی مؤثر فراہمی ایک خوش آئند اقدام ہے۔ حال ہی میں ڈپٹی کمشنر کیچ اور اسپیشل سیکریٹری ہیلتھ کی جانب سے منعقدہ اجلاس بھی اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے، جس میں ہسپتال کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے اور سہولیات میں اضافہ کرنے پر زور دیا گیا۔ ان اقدامات کو مزید وسعت دے کر نہ صرف موجودہ نظام کو مستحکم بنایا جا سکتا ہے بلکہ عوام کو معیاری اور بروقت طبی خدمات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جا سکتا ہے۔
20/03/2026
*عید کے اس پر مسرت موقع پر اہل بلوچستان مکران اور اہلیان کیچ کو عید کی خوشیاں بہت بہت مبارک ہوں اس نازک دور میں عوام اپنے اندر اتحاد اور اتفاق پیدا کریں میری طرف سے آپ کو اور آپ سب کے اہلخانہ کو عید کی خوشیاں بہت بہت مبارک ہوں*
20/03/2026
پاکستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اور سابق صوبائی وزیرِ صحت، سید احسان شاہ سعودی عرب میں عمرہ کی سعادت حاصل کر رہے ہیں
15/02/2026
میر غوث بخش بزنجو کو بابائے مذاکرات کا لقب دینے والے بھی خود کو قومی لیڈر کہتے قیامت کی نشانیوں میں سے ایک نشانی یہ بھی ہے
12/02/2026
نیشنل اچاری اگر واجہ اختر جان کو کچھ کہیں تو سمجھ لو کہ شیطان اکبر فرشتہ صفت ولی اور بزرگ کو کوس رھا ھے
28/01/2026
تربت : پی این پی عوامی
پاکستان نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر، سابق سینیٹر اور سابق صوبائی وزیر سید احسان شاہ نے آگسفورڈ گرائمر اسکول کے پرنسپل حاجی کریم بخش کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔
اس موقع پر پارٹی رہنماؤں سید تیمور شاہ، میراں حیات، حاجی شریف، اسفند یار بزنجو، جہند علی اکبر بگٹی اور دیگر سینئر رہنما ان کے ہمراہ تھے۔
28/01/2026
سٹلائٹ ٹاؤن، تربت :
پاکستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی صدر، سابق سینیٹر اور سابق صوبائی وزیر سید احسان شاہ نے سٹلائٹ ٹاؤن میں میر مراد جان گچکی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران موجودہ سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر سید تیمور شاہ، میراں حیات، اسفند یار بزنجو، حاجی شریف، اکبر بگٹی، امداد شاہ مرازئی، جیند علی، آصف اعظم، اللہ بخش، سیف اللہ تابش سمیت پارٹی کے دیگر سینئر رہنما بھی ہمراہ تھے
28/01/2026
کاش میں ایم پی اے نہ ہوتا پھر بھی وزیر اعلی کے لیے در پہ در افسوس
استفی دو
28/01/2026
پی این پی عوامی | تربت :
پاکستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی صدر، سابق سینیٹر و سابق صوبائی وزیر سید احسان شاہ شاہی تمپ پہنچے جہاں انہوں نے سلیم جان کے والد اعجاز شوکت رئیس کے سسر، واجہ فقیر جان کے انتقال پر سوگوار خاندان سے تعزیت کی اور گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔
انہوں نے مرحوم کے لیے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔
اس موقع پر پارٹی کے سینئر رہنما سید تیمور شاہ، اسفند یار بزنجو، میران حیات، اکبر بگٹی، جیند علی، واشال سلام سمیت دیگر رہنما بھی ان کے ہمراہ تھے