Divisional Information Office,Gujranwala

  • Home
  • Divisional Information Office,Gujranwala
Call Website

Divisional Information Office,Gujranwala Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Divisional Information Office,Gujranwala, Government Organization, Gill Road, Opposite Medcare Hospital, .

📢 Official page of Divisional Information Office, Gujranwala | 🌍 Showcasing the performance, initiatives & services of Government of Punjab representatives & institutions 🏛️✨

22/10/2026
14/10/2026
02/10/2026

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر لاہور ریلوے اسٹیشن کے فاؤنٹین کی تزئین و آرائش، تاریخی ورثے کے حسن کو مزید نکھارنے اور شہریوں کے لیے خوبصورت ماحول فراہم کرنے کی جانب اہم اقدام۔
تاریخی ورثے کے حسن کو برقرار رکھتے ہوئے شہریوں اور مسافروں کے لئے خوبصورت، جدید اور بہتر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ۔ مسافروں کے لئے پارکنگ کا دیرینہ مسئلہ بھی حل کر دیا۔۔

02/10/2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز گوجرانوالہ کی گوجرانوالہ آمد، الیکٹرو بس کے دو روٹس کا اغاز

وزیراعلی مریم نواز شریف نے گوجرانوالہ انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی سائٹ کا معائنہ کیا
وزیراعلی مریم نواز شریف نے گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ کی تکمیل کے لئے مارچ کی ڈیڈ لائن دے دی

عوام کی مشکلات کا اندازہ ہے۔ ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ کی تکمیل میں تاخیر کی گنجائش نہیں ۔ مریم نواز شریف

وزیراعلی مریم نواز شریف کا گوجرانوالہ میں انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی تعمیر جلد شروع کرنے کی ہدایت

مریم نواز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں 268 بیڈز کی سہولت ہوگی

مریم نواز کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ 50 کنال اراضی پر بنے گا

گوجرانوالہ مریم نواز کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ میں ایمرجنسی، سی سی یو، آئی سی یو اور جدید ترین آپریشن تھیٹرز شامل

گوجرانوالہ مریم نواز کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ
میں انجیوگرافی کیتھ لیبز،سی ٹی اسکین، الٹراساؤنڈ اور گاما کیمرہ بھی ہونگے

گوجرانوالہ مریم نواز کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ
میں 3 ٹیسلا ایم آر ائی اور الٹرا فاسٹ سی ٹی اسکینر نصب ہوں گے

گوجرانوالہ مریم نواز کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ میں 2 سنگل پلین اور ایک بائی پلین انجیوگرافی مشین شامل

مریم نواز کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ میں 4 ماڈیولر آپریشن تھیٹرز اور 4 ہارٹ لنگ مشینیں شامل ہوں گی

گوجرانوالہ میں ابتدائی طور پر دو روٹ پر الیکٹرو بس چلے گی

گوجرانوالہ الیکٹرو بس چن دا قلعہ تا لوہیانوالہ چلائی جائے گی

گوجرانوالہ میں کھیالی تا جنیم نندی پور الیکٹرو بس چلی گی
گوجرانوالہ میں تعمیرات مکمل ہونے پر 74 الیکٹرو بسیں چلائی جائیں گی

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے گوجرانوالہ
ماس ٹرانزٹ کوریڈور پراجیکٹ کا جائزہ لیا
وزیراعلی مریم نواز شریف نے
گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ کے انڈر پاس، ٹنل اور روڈ کا معائنہ کیا
وزیراعلی مریم نواز شریف کو شہر میں ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ پر بریفنگ
وزیراعلی مریم نواز شریف نے وزٹ کے دوران کمسن طلبہ کو دیکھ کر گاڑی رکوائی
ننھے اسد اللہ اور ساتھی سے اظہار شفقت
وزیراعلی مریم نواز نے بچوں کو سوئیٹس،پھل اور انعام بھی دیا

02/10/2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی گوجرانوالہ میں سابق ایم این اے بشیر محمود ورک کی رہائش گاہ آمد
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی بشیر محمود ورک محروم کی اہلیہ، بیٹے، بیٹیوں اور دیگر اہل خانہ سے ملاقات
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سابق ایم این اے بشیر محمود ورک کے انتقال پر اظہار افسوس ،فاتحہ خوانی
بشیر محمور ورک کی مغفرت اور اہل خانہ کیلئے صبرجمیل کی دعا

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا محروم بشیر محمود ورک کی ملک و قوم کیلئے خدمات کو خراج تحسین
بشیر محمودورک کے انتقال سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف وفادار ساتھی اورمیں ایک مشفق بزرگ کی شفقت محروم ہوگئی۔ مریم نواز شریف
بشیر محمود ورک کی پاکستان مسلم لیگ(ن) کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ مریم نواز شریف
محروم بشیر محمود ورک نے اچھے برے وقت میں پاکستان مسلم لیگ(ن) سے وفا نبھائی اور ان کے پائے استحکام میں لغوش نہیں آئی۔ مریم نواز شریف
بشیر محمود ورک گوجرانوالہ کی عوام اور کارکنوں کیلئے مشفق بزرگ اورقابل قدر اثاثہ تھے۔ مریم نواز شریف
میری دعا ہے کہ بشیر محمود ورک کے صاحبزادے راشد بشیر ورک اپنے والد کی سیاسی وراثت کو بھرپور طریقے سے آگے بڑھائیں۔ مریم نواز شریف
والدین کی کمی تاحیات پوری نہیں ہوسکتی۔ مریم نواز شریف
محروم بشیرمحمود ورک کی اہلیہ،صاحبزادے راشد ورک اور اہل خانہ نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا
مشکل وقت میں قائد محمد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی نے جس طرح ڈھارس بنائی ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ راشد بشیر ورک
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی محروم بشیرمحمود ورک کی رہائش گاہ پر ارکان اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقات
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی پارٹی رہنماؤں اور ارکان اسمبلی سے فرداً فرداً پر نشست پر جاکر ملاقات
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے گوجرانوالہ کے ارکان اسمبلی اور پارٹی کارکنوں کی خیریت دریافت کی
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ارکان اسمبلی اور پارٹی رہنماؤں سے تبادلہ خیال، تجاویز اور مسائل کے بارے میں دریافت کیا

پریس ریلیزگوجرانوالہ: 2.اکتوبر (.        )ایم پی اے عمر فاروق ڈار اور ڈائریکٹر انفارمیشن گوجرانوالہ ڈویژن منور حسین نے ہ...
02/10/2026

پریس ریلیز
گوجرانوالہ: 2.اکتوبر (. )ایم پی اے عمر فاروق ڈار اور ڈائریکٹر انفارمیشن گوجرانوالہ ڈویژن منور حسین نے ہیلتھ کیئر کلینک کا باقاعدہ افتتاح کر دیا-
افتتاحی تقریب میں کیپٹن ڈاکٹر شوکت جلال، ڈاکٹر عبدالرحمن شاہد، ڈاکٹر محمد عمیر شاہد، ڈاکٹر حمزہ خالد، چوہدری عمر فاروق چیمہ ایڈووکیٹ، مرزا فیضان بیگ ایڈووکیٹ، رانا محمد مشتاق ایڈووکیٹ، مزمل قیوم ایڈووکیٹ، محمد اسامہ ایڈووکیٹ، کیپٹن ڈاکٹر عارف جمال، ہاؤس چیئرمین خطیب الرحمٰن، پروفیسر ڈاکٹر کرامت علی،حاجی محمد بشیر اللہ توکل سٹور والے، جاوید جلال، احسن شوکت، سمیت علاقے کے معززین نے کثیر تعداد میں شرکت کی-
افتتاح کے موقع پر ایم پی اے عمر فاروق ڈار اور ڈائریکٹر انفارمیشن منور حسین نے کلینک کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ ڈاکٹر محمد عمیر شاہد نے موجودہ طبی سہولیات پر بریفنگ دی اور جدید آلات و علاج معالجے کی فراہمی کے عزم کا اظہار کیا۔
ایم پی اے عمر فاروق ڈار نے کہا کہ صحت عامہ کے شعبے میں معیاری اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ جدید سہولیات سے آراستہ یہ ہیلتھ کیئر کلینک عوام کو ان کی دہلیز پر بہتر طبی خدمات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
ڈائریکٹر انفارمیشن گوجرانوالہ ڈویژن منور حسین نے کہا کہ کلینک میں مریضوں کو بہتر طبی رہنمائی، درست تشخیص اور مؤثر علاج کی سہولیات فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔
تقریب کے اختتام پر معروف عالم دین مولانا محمد رفیق نے ملکی سلامتی، خوشحالی اور عوام کی صحت و تندرستی کے لیے دعا کی۔

پریس ریلیز گوجرانوالہ۔30۔ستمبر(.       )آفس سپرنٹنڈنٹ گوجرانوالہ حبیب الرحمن کی شاندار خدمات کو خراجِ تحسین، ریٹائرمنٹ پ...
30/09/2026

پریس ریلیز

گوجرانوالہ۔30۔ستمبر(. )آفس سپرنٹنڈنٹ گوجرانوالہ حبیب الرحمن کی شاندار خدمات کو خراجِ تحسین، ریٹائرمنٹ پر پرتپاک الوداع
آفس سپرنٹنڈنٹ گوجرانوالہ حبیب الرحمن کی مدتِ ملازمت مکمل ہونے پر ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈائریکٹر تعلقات عامہ گوجرانوالہ ڈویژن منورحسین،انکے صاحبزادے محمد محسن،انکے بھائی ،عزیز واقارب،سنئیر اہلکار محمد عباس ،اسسٹنٹ غلام دستگیر،اکاؤنٹنٹ چوہدری اخلاق احمد گل،فوٹو گرافر رہنا رفعت،سنئیر کلرک حافظ شہباز احمد،آئی ٹی ایکسپرٹ رانا محمد سہیل ودیگر اہلکاروں محمد جاوید،محمد خالد،محمد یوسف،محمد سجاد،محمد نواب،محمد اشفاق اور منیر مسیح نے شرکت کی۔ اس موقع پر ان کی طویل عرصہ تک ادارے کے لیے انجام دی جانے والی خدمات، دیانتداری اورخوش اخلاقی کو سراہا گیا۔
ڈائریکٹر تعلقات عامہ گوجرانوالہ ڈویژن منورحسین نے کہا کہ حبیب الرحمن نے دورانِ ملازمت نہ صرف اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دیں بلکہ اپنے ساتھی افسران اور اہلکاروں کے لیے رہنمائی، تعاون اور شفقت کا عملی نمونہ بھی پیش کیا۔ ان کا رویہ، مثبت طرزِ عمل اور پیشہ ورانہ وابستگی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔
اس موقع پر حبیب الرحمن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ ان کی ریٹائرمنٹ ایک طویل اور شاندار پیشہ ورانہ سفر کا اختتام ہے، تاہم ان کی خدمات اور خوشگوار یادیں ادارے سے وابستہ افراد کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔
شرکاء نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ حبیب الرحمن کو ریٹائرمنٹ کے بعد کی زندگی میں صحت، خوشی، سکون، عزت اور کامیابی عطا فرمائے اور انہیں اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ خوشگوار اور پُرسکون وقت گزارنے کی توفیق دے۔

Address

Gill Road, Opposite Medcare Hospital

50250

Opening Hours

Monday 09:00 - 16:00
Tuesday 09:00 - 16:00
Wednesday 09:00 - 16:00
Thursday 09:00 - 16:00
Friday 09:00 - 13:00
Saturday 09:00 - 16:00

Telephone

+923324722273

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Divisional Information Office,Gujranwala posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Want your organization to be the top-listed government service?

Share