Chairman Usterzai Shahid Hussain

Chairman Usterzai Shahid Hussain

Share

عوام کی خدمت ہمارا نصب العین

Photos from Chairman Usterzai Shahid Hussain's post 25/04/2026

سیٹھ گوہر سیف اللہ خان کے ہمراہ شاہد حسین ،ملک تیمور خان ، سخی افضل ، ملک بلال ، محمد عالم، نجم الحسن کی شاکر بنگش کے حجرہ فتخ خان خیل شاہ پور آمد ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

08/04/2026

"ہمارا سرسبز و شاداب گاؤں استرزئی پایان"
بشکریہ Usterzai visual

26/03/2026

اہم اطلاع برائے عوام استرزئی فیڈر
پرسوں رات سے بقایاجات کی وجہ سے بجلی منقطع ہے۔ اس سلسلے میں کل بروز جمعہ صبح 10 بجے واپڈا حکام ویلج کونسل استرزئی پایان آئیں گے اور موقع پر مسائل حل کریں گے۔
📌 1 لاکھ بقایا والے کم از کم 1000، جبکہ 2 لاکھ والے 2000 روپے جمع کروائیں اور موجودہ بل ادا کریں۔
📌 اوور بلنگ والے میٹر کی تصویر اور بل ساتھ لائیں (199 یونٹس تک ریلیف)
📌 خراب یا غلط میٹر والے بھی رجوع کریں
تمام صارفین سے بروقت شرکت کی گزارش ہے۔وسلام

Photos from Chairman Usterzai Shahid Hussain's post 16/03/2026

اظہار تشکر
بلدیاتی اداروں کی آئینی مدت کے اختتام پر سب سے پہلے میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں اور آپ سب کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کرتے ہوئے مجھے چار سال تک خدمت کا موقع دیا۔ یہ میرے لیے اعزاز بھی تھا اور ایک بڑی ذمہ داری بھی۔
یہ حقیقت کسی سے پوشیدہ نہیں کہ ہمارے دور میں بلدیاتی اداروں کو نہ مطلوبہ اختیارات دیے گئے اور نہ ہی فنڈز فراہم کیے گئے، جس کی وجہ سے عوامی مسائل کے حل میں شدید مشکلات پیش آئیں۔ لیکن اس کے باوجود ہم نے ہمت نہیں ہاری اور اپنی استطاعت کے مطابق ہر ممکن کوشش جاری رکھی۔
میں نے ہمیشہ یہ کوشش کی کہ عوام کو تنہا نہ چھوڑوں۔ محدود وسائل کے باوجود کئی مواقع پر اپنی ذاتی جیب سے اخراجات برداشت کیے، اپنی ذاتی گاڑی استعمال کی اور اپنا قیمتی وقت عوامی مسائل کے حل کے لیے وقف رکھا۔ لوگوں کے گھریلو اور اجتماعی مسائل ہوں یا سرکاری دفاتر کے معاملات، ہم نے ہر دروازہ کھٹکھٹایا تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔
گاؤں میں صفائی ستھرائی کو میں نے اپنی اولین ترجیح بنایا اور اپنے چار سالہ دور میں مسلسل صفائی کا نظام جاری رکھا۔ اسی طرح پبلک ہیلتھ ،واپڈا ، نادرا ، ایجوکیشن کے مسائل اور آر ایچ سی میں پیش آنے والی مشکلات کے حل کے لیے متعلقہ حکام سے مسلسل رابطے اور کوششیں کیں۔
گاؤں میں آوارہ کتوں کا مسئلہ سنگین صورت اختیار کر گیا تھا تو عوام کے جان کی تحفظ کے لیے باقاعدہ مہم چلائی گئی۔۔۔کھیلوں کے فروغ کے لیے کئی دفعہ ٹورنامنٹ کے انعقاد کیے گئے
الحمدللہ آج میرا ضمیر مطمئن ہے کہ میں نے اپنے پورے دور میں امانت اور دیانت کو اپنا شعار بنایا، عوامی مفاد کو ذاتی مفاد پر ترجیح دی اور خدمت کے اس سفر کو ایک عبادت سمجھ کر نبھایا۔
میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ عوامی خدمت کسی عہدے کی محتاج نہیں ہوتی۔ یہ سفر آج بھی جاری ہے اور ان شاء اللہ پہلے سے زیادہ عزم، جذبے اور حوصلے کے ساتھ جاری رہے گا۔

آپ کی محبت، اعتماد اور دعائیں ہی میرا اصل سرمایہ ہیں۔اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔ 🤲❤️
شاہد حسین
سبکدوش چیئرمین استرزئی پایان

Photos from Chairman Usterzai Shahid Hussain's post 08/02/2026

استرزئی فٹبال ⚽ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں چیئرمین شاہد حسین کی شرکت اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی
چیمپئن ٹیم لودھی خیل 🏆 اور رنر اپ ٹیم ابراہیم زئی کے ہمراہ گروپ فوٹو 📸

Photos from Chairman Usterzai Shahid Hussain's post 11/12/2025

چیئرمین شاہد حسین نے گوہر سیف اللہ خان کے ہمراہ میاں شاہ رضا کی زیارتوں سے وطن واپسی اور مبارک سفر پر انہیں مبارکباد پیش کی۔

Photos from Chairman Usterzai Shahid Hussain's post 10/12/2025

کوہاٹ: عوامی مسائل کے حل کیلئے حجرہ سیٹھ سیف اللہ خان بنگش محمدزئی میں معززین کی اہم بیٹھک

کوہاٹ کے بڑھتے ہوئے عوامی مسائل، بنیادی سہولیات کی کمی، گیس و بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور ضلعی انتظامیہ کی مبینہ غفلت کے خلاف آواز بلند کرنے کے لیے حجرہ سیٹھ سیف اللہ خان بنگش محمدزئی میں ایک وسیع البنیاد اور غیر معمولی اہمیت کی حامل بیٹھک منعقد ہوئی۔ اجلاس میں شہر و گردونواح سے معززین، منتخب بلدیاتی نمائندگان، مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں، تاجر تنظیموں کے عہدیداران، وکلاء برادری، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر امان بنگش، سٹی میئر کوہاٹ قاری شیر زمان، سماجی کارکنان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی۔

اجلاس کے شرکاء نے سب سے زیادہ تشویش گیس اور بجلی کی طویل و غیر اعلانیہ بندش پر ظاہر کی۔ مقررین نے کہا کہ موسمِ سرما کے آغاز کے ساتھ ہی کوہاٹ کے مختلف علاقوں میں گھنٹوں تک گیس غائب رہتی ہے، جس سے گھریلو خواتین، کاروباری طبقہ، طلبہ اور مریض سب بری طرح متاثر ہیں۔

اسی طرح بجلی کی مسلسل لوڈشیڈنگ نے کاروباری نظام اور نجی و سرکاری سرگرمیوں کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے۔ شرکاء نے کہا کہ
کوہاٹ اپنی ہی پیدا کردہ گیس سے محروم ہے، جو کہ عوام کے ساتھ کھلی ناانصافی ہے۔

اجلاس میں اس فیصلے کی بھی شدید مذمت کی گئی کہ سوئی گیس کنیکشنز کو ایل آر این جی سسٹم پر منتقل کیا جا رہا ہے، جو نہایت مہنگا ہونے کے ساتھ عوام پر اضافی بوجھ ڈالنے کے مترادف ہے۔

شرکاء نے سرکاری تعلیمی اداروں کی ابتر صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ کوہاٹ کے اسکولوں میں اساتذہ کی کمی، عمارتوں کی خستہ حالی، فرنیچر کی عدم فراہمی اور سہولیات کے فقدان نے طلبہ کا مستقبل داؤ پر لگا دیا ہے۔ شرکاء نے محکمہ تعلیم سے فوری اصلاحات کا مطالبہ کیا۔

اجلاس میں کوہاٹ کے سرکاری ہسپتالوں—خصوصاً ڈی ایچ کیو ہسپتال، ڈی اے کوہاٹ، لیاقت ہسپتال اور دیگر مراکز صحت—کی ناقص حالت پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ مقررین کے مطابق علاج معالجے کے بنیادی آلات کی کمی، عملے کی غیر حاضری، ادویات کی عدم فراہمی اور انتظامی سستی کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سٹی میئر کوہاٹ قاری شیر زمان نے بلدیاتی نمائندوں کے مسائل پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار سال سے صوبائی حکومت نے منتخب بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات اور ترقیاتی فنڈز روک رکھے ہیں، جس کی وجہ سے شہری مسائل حل ہونے کے بجائے مزید بڑھ رہے ہیں۔

سٹی مئیر قاری شیر زمان نے کہا کہ ہمارے پاس دو راستے تھے ، ایک عدالت اور دوسرا احتجاج۔ ہم نے دونوں راستے اپنائے۔ پشاور ہائی کورٹ نے واضح حکم جاری کیا کہ بلدیاتی نمائندوں کو فنڈز دیے جائیں، لیکن اس کے باوجود صوبائی حکومت ہمیں ہمارے ہی فنڈز سے محروم رکھے ہوئے ہے، جو عوام اور منتخب نمائندوں دونوں کے ساتھ ناانصافی ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ منتخب نمائندوں کو فوراً قانونی اور آئینی اختیارات اور فنڈز فراہم کیے جائیں تاکہ شہر میں ترقیاتی سرگرمیاں بحال ہو سکیں۔

شرکاء نے سیاسی و سماجی رہنما گوہر سیف اللہ خان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کوہاٹ کے مسائل کے حل کیلئے ہمیشہ بڑھ چڑھ کر کردار ادا کیا ہے۔ ان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے شرکاء نے کہا کہ کوہاٹ کے حقوق کے تحفظ کیلئے ایک مضبوط اور متحد پلیٹ فارم کی ضرورت تھی، جو گوہر سیف اللہ خان کی کوششوں سے میسر آیا ہے۔

کوہاٹ کے مستقبل کیلئے مشترکہ لائحہ عمل

اجلاس کے اختتام پر شرکاء نے اتفاق کیا کہ کوہاٹ کے مسائل کے حل کیلئے اجتماعی جدوجہد ناگزیر ہے۔ اس سلسلے میں درج ذیل تجاویز سامنے آئیں:

گیس و بجلی کی بندش کے خلاف مؤثر عوامی آواز

متعلقہ اداروں کی غفلت کے خلاف قانونی اور جمہوری اقدامات

تعلیم و صحت کے اداروں کی بحالی کیلئے محکموں کے ساتھ باقاعدہ رابطہ

عوامی حقوق کے دفاع کیلئے مشترکہ رابطہ کونسل یا کمیٹی کی تشکیل

شرکاء نے کہا کہ کوہاٹ کے عوام کو منظم اور پرامن جدوجہد کے ذریعے اپنے جائز حقوق کا دفاع کرنا ہوگا تاکہ مستقبل میں اس خطے کو ترقی، انصاف اور سہولیات کے لحاظ سے مضبوط بنایا جا سکے۔

Photos from Chairman Usterzai Shahid Hussain's post 03/12/2025

صفائی مہم ورکرز کو چیکس کی تقسیم
آج چیئرمین ویلج کونسل استرزئی پایان، شاہد حسین نے صفائی مہم میں خدمات انجام دینے والے تمام ورکرز کو ان کی تنخواہوں کے چیکس باقاعدہ طور پر حوالے کیے۔
یہ اقدام ورکرز کی حوصلہ افزائی اور صفائی مہم کو مزید مؤثر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

Photos from Chairman Usterzai Shahid Hussain's post 03/12/2025

کھلی کچہری — عوامی مسائل کی بھرپور نمائندگی

آج کھلی کچہری میں چیئرمین ویلج کونسل استرزئی پایان، شاہد حسین نے گاؤں کے اہم مسائل مؤثر انداز میں پیش کیے۔
انہوں نے رورل ہیلتھ سینٹر استرزئی میں پانی کی شدید قلت اور گاؤں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے مسائل پر توجہ دلائی۔

چیئرمین نے پبلک ہیلتھ سے متعلق عوامی مشکلات بھی اجاگر کیں اور فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔

عوامی فلاح کے لیے انشاء اللہ کوششیں جاری رکھیں گے

02/12/2025

کل ہمارے گاؤں میں ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں کھلی کچہری منعقد ہوگی۔ تمام اہلِ علاقہ سے گزارش ہے کہ اپنے مسائل اور تجاویز کے ساتھ بروقت شرکت فرمائیں۔

12/11/2025

چیئرمین شاہد حسین اور چیئرمین نجمل الحسن کی کوششوں سے استرزئی فیڈر کے لئے اسد کی خالی ہونے والی جگہ پر دوسرے لین مین کا آفس آرڈر جاری کیا گیا ہے

Want your business to be the top-listed Government Service?

Telephone

Website