گلگت پولیس کہتی ہے ہم آپ کو صوبہ بدر کریں گے۔ہم آپ کو جانے کی اجازت نہیں دے سکتے اوپر سے حکم ہے
PTI Gilgit Baltistan
This is an official social media page of PTI Gilgit Baltistan
02/06/2026
سکردو:
سکردو حلقہ دو چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان صاحب کا شاندار استقبال
02/06/2026
چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف بیرسٹر گوہر علی خان صاحب نے سکردو میں ممتاز عالمِ دین علامہ شیخ جعفری صاحب سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران گلگت بلتستان کی سیاسی و سماجی صورتحال، عوامی مسائل اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر اتحاد، بھائی چارے اور عوامی حقوق کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
02/06/2026
تحریک انصاف سے انتخابی نشان چھینا، امیدواروں کے گھر چھاپے، لیڈروں کو گلگت بلتستان داخلے کی اجازت نہیں۔ اب نواز شریف جو ڈاکٹر یاسمین راشد سے (مطابق فارم 45) 70 ہزار ووٹوں سے ہارا ہے، سرکاری پروٹوکول میں گلگت پہنچ گیا ہے۔ جنرل جیلانی کی نرسری میں پروان چڑھنے والا، جنرل ضیاء الحق کا جانشین، آئی جے آئی کی پیداوار، جنرل مشرف سے ڈیل کرنے والا، جنرل باجوہ سے اسٹامپ پر بیماری کا بہانہ کر کے فرار ہونے والا بھگوڑا اور جنرل عاصم منیر کے ساتھ مل کر لندن پلان کرنے والا جمہوریت کا دشمن آج کس منہ سے گلگت بلتستان کے عوام کو سیاسی اخلاقیات پر خطاب دے رہا ہے؟ قوم ان مکروہ کرداروں کو بخوبی جان چکی ہے، 8 فروری 2024 کی طرح 7 جون کو بھی انہیں بدترین شکست دے گی۔ انشاءاللہ
”جیسے فوج نواز شریف اور شہباز شریف کو لے کر آئی ہے ، ویسے ہی فوج مجھے لے کر آ رہی ہے“
گلگت بلتستان GB-13 سے نون لیگ کے امیدوار فرمان علی کی اعترافی تقریر
یہ ہے الیکشن کی اصلیت کہ اپنے منہ سے مان رہے ہیں.
*گلگت بلتستان میں موجود ڈسٹرکٹ صدر انصاف یوتھ ونگ پشاور شاہ زیب خان کی گلگت بلتستان الیکشن میں خان صاحب کے خوف سے زمینی اور فضائی راستے بند کرنے کے حوالے سے پیغام*
آج مجھے شوکت بسرا، نعیم پنجوتھہ اور ظہیر بابر کو گلگت بلتستان داخل ہوتے ہی جل تھانہ کی حدود میں آگے جانے سے روک دیا گیا۔ میرا نام ڈی آیس پی کے پاس درج تھا۔ ہمیں اور آئی ایس ایف کے آئے دوستوں کو پولیس کی گاڑیوں کے نرغے میں صوبہ بدر کر دیا گیا ہے۔ عمران خان اور آزادی _ قوم کا فیصلہ
سہیل آفریدی اپنی کابینہ اور اراکینِ اسمبلی کے ہمراہ عمران خان کی بہنوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے اڈیالہ جیل کی جانب روانہ۔
سکردو:
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عثمان ڈار اپنی والدہ ریحانہ ڈار کے ہمراہ انتخابی مہم کے سلسلے میں سکردو پہنچ گئے انہوں نے سکردو پہنچتے ہی کیا کہا سنیئے اس ویڈیوز پیغام میں
سابق وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی والدہ اور جی بی اے 13 استور 1 سے نامزد امیدوار شاہدہ خورشید کو نوٹس جاری کرنا الیکشن کمیشن کی ترجیحات پر بڑا سوالیہ نشان ہے۔
کیا الیکشن کمیشن کا کام انتخابی میدان میں برابری اور شفافیت کو یقینی بنانا ہے یا صرف پی ٹی آئی امیدواروں اور کارکنوں کو نشانہ بنانا؟
اگر واقعی قانون سب کے لیے برابر ہے تو کارروائی اُن لوگوں کے خلاف بھی ہونی چاہیے جن پر فارم 47 کے ذریعے اقتدار میں آنے کے الزامات لگتے رہے ہیں، نہ کہ صرف پی ٹی آئی کے جھنڈوں، بینرز اور تصاویر پر اعتراضات کیے جائیں۔
عوام سب کچھ دیکھ رہی ہے، یکطرفہ اقدامات الیکشن کے عمل پر اعتماد کو مزید کمزور کریں گے۔
