04/06/2026
صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال پنجاب سہیل شوکت بٹ کی زیر صدارت محکمہ کے جاری منصوبوں، اصلاحاتی اقدامات اور آئندہ ترجیحات کے حوالے سے اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ سیکرٹری سوشل ویلفیئر و بیت المال سائرہ عمر کی جانب سے محکمانہ کارکردگی، سالانہ ترقیاتی پروگرامز ، وزیراعلیٰ پنجاب کے خصوصی فلاحی اقدامات، ہمت کارڈ، اسسٹیو ڈیوائسز و وہیل چیئر پروگرام، دھی رانی پروگرام اور دیگر جاری منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں صوبہ بھر میں فلاحی اداروں کی فعالیت اور خدمات کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے مختلف اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اداروں میں ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹمز کے نفاذ، افرادی و مالی وسائل کے مؤثر استعمال اور مستحق افراد تک خدمات کی بروقت فراہمی سے متعلق امور پر بھی غور کیا گیا۔
این جی اوز کی رجسٹریشن کے عمل کو مزید تیز، آسان اور شفاف بنانے، ان کی استعداد کار میں اضافے اور مؤثر نگرانی کے نظام کے قیام پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اسی طرح میڈیکل سوشل سروسز یونٹس کی مضبوطی، ڈیجیٹل انضمام اور خدمات کی بہتری کے لیے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں خواتین اور بچوں کے تحفظ و بحالی کے ریفرل سسٹمز، شیلٹر ہومز اور دیگر فلاحی مراکز کی کارکردگی، ہیلپ لائن 1737 کو مزید مؤثر اور مستحکم بنانے، اینٹی بیگری ایکشن پلان، بیت المال کونسل کی مضبوطی اور افرادِ باہم معذوری کے حقوق کے تحفظ کے لیے کونسل آن دی رائٹس آف پرسنز ود ڈس ایبیلٹیز کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔
صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی سکیموں اور فلاحی منصوبوں پر مقررہ اہداف کے مطابق عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو معیاری، مؤثر اور بروقت خدمات کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔
اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ڈاکٹر شہنشاہ فیصل عظیم اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔
27/05/2026
🌙 عید الاضحیٰ مبارک 🌙
سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ فتح جنگ کی جانب سے تمام اہلِ وطن کو عید الاضحیٰ کی دلی مبارکباد۔
یہ بابرکت دن ہمیں ایثار، قربانی، محبت، بھائی چارے اور ضرورت مندوں کی مدد کا درس دیتا ہے۔ آئیے اس عید پر اپنی خوشیوں میں مستحق افراد کو بھی شریک کریں اور معاشرے میں ہمدردی، اخوت اور انسان دوستی کو فروغ دیں۔
اللہ تعالیٰ ہماری عبادات، قربانیوں اور نیک اعمال کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے اور پاکستان کو امن، ترقی اور خوشحالی نصیب فرمائے۔
عید الاضحیٰ مبارک!
سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ فتح جنگ 🌹✨
22/05/2026
انجمن بہبود مریضاں (رجسٹرڈ)فتح جنگ کاالشفاء آئی ٹرسٹ کے تعاون سے فری آئی کیمپ717مریض مستفیدعوامی حلقوں کا خراج تحسین
فتح جنگ (بیورو رپورٹ)انجمن بہبود مریضان رجسٹرڈ فتح جنگ نے الشفاء آئی ٹرسٹ راولپنڈی کے تعاون سے سٹی گرلز ایلیمنٹری سکول فتح جنگ میں فری آئی کیمپ کا انعقاد کیاڈاکٹر راجہ راحیل کی قیادت میں الشفاء آئی ٹرسٹ راولپنڈی کے ماہر امراض چشم کی ٹیم نے 717 مریضوں کا تفصیلی چیک اپ کیا۔ جن میں سے 550 مریض آنکھوں کے امراض میں مبتلا تھے جبکہ باقی مریضوں کو بلڈ پریشر اور شوگر کی شکایات تھیں تمام مریضوں کا چیک اپ، ادویات اور میڈیسن بالکل مفت فراہم کی گئیں۔ موتیے کے مریضوں کو الشفاء آئی ٹرسٹ راولپنڈی ریفر کیا گیا جہاں ان کے آپریشن بھی مفت کیے جائیں گے اس موقع پر انجمن بہبود مریضان رجسٹرڈ فتح جنگ کے صدر ملک رفاقت اعوان، چیئرمین ملک محمد شفیق، جنرل سیکرٹری طارق محمود، سینئر نائب صدر ملک جبار احمد جباری، نائب صدور میڈم آسینہ نصیر، ملک وحید اشرف، سرپرست اعلیٰ ملک صابر مسعود، ملک رفیق عزیز، سید تعبیر شاہ نقوی، محمد ادریس زرگر اور زاہد عارفی سمیت دیگر اراکین نے مریضوں کی معاونت کی انجمن کے صدر ملک رفاقت اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیمپ لگانے کا مقصد عوام الناس کو خاص طور پر آنکھوں کے مریضوں کو ان کے قریب ترین مقام پر مفت علاج کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ انجمن بہبود مریضان نے مخیر حضرات کے تعاون سے تحصیل بھر میں متعدد کیمپ لگائے ہیں اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گاانہوں نے الشفاء آئی ٹرسٹ کے صدر جنرل رحمت خان اور ان کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ اس کے علاوہ کیمپ کی کامیاب انعقاد پر چوہدری علی، ملک عمران، سائیں جاوید، گرلز ایلیمنٹری سکول کی انتظامیہ اور چوکیدار محمد سعید کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کیایہ کیمپ تحصیل فتح جنگ کے غریب اور متوسط طبقے کے مریضوں کے لیے بڑی خوش آئند پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
05/05/2026
Today, a meeting was held with the Rafaqat Mehmood Awan President of the Patient Welfare Society Fateh Jang, during which various matters were discussed
04/05/2026
وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے فلاحی ویژن اور صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال و چیئر پرسن کونسل Sohail Shoukat Butt کی قیادت میں “اسسٹیو ڈیوائسز اینڈ وہیل چیئر پروگرام” کامیابی سے جاری ہے، جس کے تحت اب تک 16,000 سے زائد جدید معاون آلات افرادِ باہم معذوری کو فراہم کیے جا چکے ہیں.
پروگرام کے تحت فراہم کیے جانے والے آلات میں وہیل چیئرز (مینوئل و پیڈیاٹرک)، الیکٹرک/موٹرائزڈ وہیل چیئرز، ڈیجیٹل ہیئرنگ ایڈز جبکہ ضروریات کے مطابق الیکٹرک موبیلیٹی سکوٹرز، ٹرائی سائیکلز، واکنگ فریمز، بیساکھیاں، وائٹ کین، موبائل ٹوائلٹ چیئرز اور جدید مصنوعی اعضا سمیت دیگر معاون آلات شامل ہیں۔
یہ پروگرام افرادِ باہم معذوری کی نقل و حرکت، سماعت اور روزمرہ زندگی میں سہولت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی معاشرتی شمولیت اور خودمختاری کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، جو Govt of Punjab کے ایک جامع اور انقلابی فلاحی اقدام کی واضح عکاسی کرتا ہے.
01/05/2026
فلاحِ انسانیت / شکردرہ ویلفیئر سوسائٹی اٹک کی طرف سے یوم مزدور کی مناسبت سے فوارہ چوک اٹک میں مزدور بھائیوں کے لیے ناشتے کا اہتمام کیا گیا۔
25/04/2026
انسانیت سب سے بڑی خدمت ہے 🌟
ہم سب اگر مل کر تھوڑی تھوڑی کوشش کریں تو کسی کی پوری زندگی بدل سکتی ہے۔
ایک وقت کا کھانا، ایک جوڑا کپڑے، یا ایک چھوٹی سی مدد… کسی کے چہرے پر مسکراہٹ لا سکتی ہے ❤️
🤝 آئیے عہد کریں:
ہم اپنے اردگرد موجود ضرورت مند لوگوں کی مدد کریں گے
اور انسانیت کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑیں گے۔
💬 کیا آپ نے کبھی کسی کی مدد کی ہے؟ اپنا تجربہ کمنٹس میں ضرور شیئر کریں 👇
📌 پیج کو Follow کریں تاکہ آپ بھی اس نیکی کے سفر کا حصہ بن سکیں