22/04/2026
ڈیئر کوآرڈینیٹرز اضلاع و تحصیل !
وممبران ٹیم جےیوآئی سندھ
تمام اضلاع اور تحصیلوں کے کوآرڈینیٹرز سے گزارش کی جاتی ہے کہ اپنے ماتحت یوسیز اور یونٹس کوآرڈینیٹرز اور وہ اپنے ممبران کے فیس بک اکاؤنٹس کا روزانہ کی بنیاد پر باقاعدہ وزٹ یقینی بنائیں۔
اپنے ماتحت ساتھیوں کے ساتھ وقتاً فوقتاً نشستوں کا اہتمام کریں سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق ان کے ٹیکنیکل مسائل سنیں اور رہنمائی فراہم کریں۔ ساتھیوں کو ہر ہفتے قابلِ عمل ٹاسک دیں۔ جیسے ہمارے ھیش ٹیگ چل رہے ہوتے ہیں اسی طرح اپنے ضلع تحصیل اور یونٹس کے ھیش ٹیگ کیساتھ پوسٹ بلوانے کی مہم چلائیں ۔
گزشتہ دو دنوں کے دوران اضلاع، تحصیلوں اور یونٹس کے کوآرڈینیٹرز کے فیس بک اکاؤنٹس کا بذات خود تفصیلی جائزہ لیا ہے۔ کئی احباب کو ان کے اکاؤنٹس پر وزٹ کی اطلاع بھی موصول ہو چکی ہوگی۔ جہاں جہاں کمزوریاں پائی گئیں، متعلقہ کوآرڈینیٹرز والی پوسٹ میں مینشن کر کے نشاندہی کر دی گئی ہے فیس بک نوٹیفیکیشن لازمی چیک کرلیں ۔
پہلے مرحلے میں فیس بک کی کمزوریاں ختم کرنا ضروری ہے
روزانہ مرکزی، صوبائی اور قائدین کے آفیشل پیجز سے اپلوڈ ہونے والا تنظیمی مواد کم از کم دو جملوں کے ساتھ اپنے وال سے
08/04/2026
کل سے اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والے امن مذاکرات کے پیشِ نظر، جذبۂ خیرسگالی کے تحت بروز جمعہ ہونے والے مظاہرے مؤخر کر دیے گئے ہیں۔
حکومتِ پاکستان کی جانب سے وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کا پیغام لے کر ایک اہم وفد، جس میں وزیرِ داخلہ محسن نقوی، رانا ثناء اللہ اور طارق فضل چوہدری شامل تھے۔
جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچا۔
وزیراعظم پاکستان نے جمعیت علمائے اسلام سے درخواست کی کہ کل سے اسلام آباد میں ایران، امریکہ سمیت دنیا بھر سے مہمان آ رہے ہیں اور جنگ بندی کے لیے مذاکرات کو حتمی شکل دینے کی کوشش مزید آگے بڑھائی جائے گی، لہٰذا جمعیت علمائے اسلام جمعہ کے روز اعلان کردہ مظاہرے ملتوی کرے تاکہ دنیا کو ایک مثبت پیغام دیا جا سکے۔
مولانا فضل الرحمان نے حکومتی وفد کو پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے باعث عوام میں پائی جانے والی بے چینی سے آگاہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر پیٹرول کی قیمت کم کی جائے۔
جس پر حکومتی وفد نے یقین دہانی کرائی کہ آئندہ چند روز میں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کی جائے گی۔
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان نے جماعتی احباب سے مشاورت کے بعد اس یقین دہانی پر کہ جلد عوامی خدشات کو دور کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کی جائے گی، اور اسلام آباد میں ہونے والے امن مذاکرات کے لیے جذبۂ خیرسگالی کے تحت بروز جمعہ ملک بھر میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے مؤخر کرنے کا اعلان کیا۔ مزید برآں، 12 اپریل 2026 کو مردان میں ہونے والے جلسۂ عام میں شرکت کی عوام سے اپیل کی، جہاں آئندہ کے لائحۂ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔
دعا ہے کہ اللہ پاک ہمارے ملک سمیت عالمِ اسلام کو امن و سلامتی نصیب فرمائے۔ آمین
21/02/2026
انا للہ وانا الیہ راجعون
شاعر ختم نبوت پروانہ جمعیت قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمٰن صاحب کے دیرینہ ساتھی محترم سلمان گیلانی صاحب انتقال کرگئے