01/06/2026
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی وہاڑی
کے زیر سایہ تربیتی سیشن برائے NSB 2025-26 اور نئی SMC پالیسی۔
آج مورخہ یکم جون 2026 کو دفتر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری مردانہ وہاڑی میں تحصیل وہاڑی مردانہ ونگ کے تمام اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز صاحبان کے لیے NSB 2025-26 اور نئی سکول مینجمنٹ کونسل (SMC) پالیسی کے حوالے سے ایک اہم تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔
سیشن کی صدارت ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری مردانہ وہاڑی جناب محمود الحسن لاشاری صاحب نے کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر جناب عبد الرحیم صاحب نے NSB 2025-26 اور SMC پالیسی کے مختلف اہم نکات پر تمام اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کو تفصیلی بریفنگ دی۔
تربیتی سیشن کے دوران سکول مینجمنٹ کونسل کی پالیسی میں ہونے والی نئی تبدیلیوں، فنڈز کے شفاف اور مؤثر استعمال، اور حکومتی قواعد و ضوابط کے مطابق سکول بجٹ کی منصوبہ بندی و اخراجات کے طریقہ کار پر تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی۔
جناب محمود الحسن لاشاری صاحب نے اس موقع پر اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے مراکز میں تمام ہائیر سیکنڈری ،ہائ ،ایلیمنٹری اور پرائمری سکول سربراہان کو نئی پالیسی سے مکمل طور پر آگاہ(ٹرینینگ) دیں تاکہ سرکاری وسائل کا بہترین استعمال یقینی بنایا جا سکے اور تعلیمی اداروں کی کارکردگی میں مزید بہتری لائی جا سکے۔
District Education Authority Vehari
Rana Sikandar Hayat
School Education Department, Government of the Punjab
School Education Information
DTE Punjab DSD
Govt of Punjab
Deputy Commissioner Vehari
Maryam Nawaz Sharif
Future Makers by AMBER
Markaz Chakrala Schools, Tehsil and District Vehari
Mahmood Lashari
Markaz Dana Ibrahim-Vehari Official
M Kashif Chadhar
01/06/2026
Good 👍
نئی سوچ نئی کوشش نئی کامیابی
30/05/2026
محترم اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسران و ہیڈ صاحبان!
السلام علیکم۔
حکومتِ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سرکاری و نجی سکولوں کو جو یکم جون سے تیس جون تک سمر کیمپ کے انعقاد کی اجازت دے دی گئی ہے۔ یہ موقع نہ صرف طلبہ کی تعلیمی سرگرمیوں کے تسلسل کو برقرار رکھنے بلکہ داخلہ مہم 2026-27 کے اہداف کے حصول اور موجودہ طلبہ کو سکول سے وابستہ رکھنے کے لیے بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
تمام ادارہ جات نوٹیفکیشن میں درج ہدایات پر من و عن عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے سمر کیمپ کو مؤثر، بامقصد اور نتیجہ خیز بنائیں۔ سمر کیمپ کے دوران نئے داخلوں کے حصول، موجودہ طلبہ کی حاضری برقرار رکھنے اور تعلیمی معیار میں بہتری کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں۔
سمر کیمپ طلبہ کی بنیادی تعلیمی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کا ایک بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔ اس دوران بچوں کی Reading, Writing, Listening and Speaking Skills پر خصوصی توجہ دی جا سکتی ہے،جس سے ان کی خوشخطی/ لکھائی میں بہتری، درست تلفظ، روانی سے پڑھنے، اظہارِ خیال اور بنیادی عددی و لسانی مہارتوں کو مضبوط بنانے کے لیے عملی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے تاکہ طلبہ کی مجموعی تعلیمی استعداد میں اضافہ ہو۔
مزید برآں پیکٹا امتحانات کی تیاری کو بھی سمر کیمپ کی سرگرمیوں کا اہم حصہ بنایا جائے تاکہ طلبہ آئندہ تعلیمی چیلنجز کے لیے بہتر طور پر تیار ہو سکیں۔
یہ امر پیشِ نظر رہے کہ موسمِ گرما کی تعطیلات کے دوران طلبہ کی تعلیمی وابستگی برقرار رکھنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اگر سرکاری سکول اس موقع سے بھرپور فائدہ نہ اٹھا سکے تو طلبہ کے نجی تعلیمی اداروں کی جانب منتقل ہونے کے امکانات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ لہٰذا سمر کیمپ کو داخلہ مہم، تعلیمی بہتری اور طلبہ کے استحکام کے ایک مؤثر ذریعہ کے طور پر استعمال کیا جائے۔
تمام متعلقہ افسران اس بات کی مسلسل نگرانی کریں کہ کوئی بھی سرکاری یا نجی تعلیمی ادارہ جاری شدہ نوٹیفکیشن اور مقررہ ہدایات کی خلاف ورزی نہ کرے۔
آپ کی مؤثر نگرانی، قائدانہ کردار اور عملی کاوشیں ہی اس مہم کی کامیابی کی ضمانت ہیں۔
خیر اندیش:
محمود لاشاری
ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (ایلیمنٹری)وہاڑی
26/05/2026
آئیے عیدُالاضحیٰ کی خوشیوں میں سب شامل ہوں۔اس کے مبارک دن پر اپنے اردگرد موجود غریب، سفید پوش، ضرورت مند اور ہمسایوں کو بھی یاد رکھیں، تاکہ کوئی گھر خوشیوں سے محروم نہ رہے۔
ہماری قربانی صرف جانور کی نہیں ہونی چاہیے بلکہ اپنے نفس، غرور اور خود غرضی کی بھی ہونی چاہیے۔محبتیں بانٹیں، دل جوڑیں اور آسانیاں پیدا کریں، کیونکہ یہی عید کا اصل پیغام ہے۔
اللہ تعالیٰ ہماری قربانیوں اور عبادات کو قبول فرمائے۔پاکستان🇵🇰کو امن، ترقی اور خوشحالی عطا فرمائے۔
پوری اُمتِ مسلمہ کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔
عیدُالاضحیٰ مبارک❤️
خیر اندیش:
محمود لاشاری ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل وہاڑی
22/05/2026
بچوں کی چمکتی آنکھیں اور سیکھنے کا جذبہ اس بات کی گواہی ہے کہ گورنمنٹ پرائمری سکول 37 ڈبلیو بی میں تعلیم صرف دی نہیں جا رہی، بلکہ نکھاری جا رہی ہے۔
21/05/2026
Good print Media Coverage by our Honorable Heads
21/05/2026
📚✨ وزٹ رپورٹ ✨📚
کل گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول بڈھ غلام، گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول احمد آباد، اور گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول تجوانہ کوریا، مرکز ستلج (میل)، وہاڑی کا وزٹ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری مردانہ، تحصیل وہاڑی جناب محمود الحسن لاشاری صاحب نے کیا۔
وزٹ کے دوران درج ذیل امور کا بغور جائزہ لیا گیا:
✅ کلاس رومز اور تعلیمی ماحول
✅ طلبہ کی حاضری
✅ اساتذہ کی حاضری
✅ سکول کی مجموعی صفائی و ستھرائی
✅ طلبہ کا ہوم ورک
✅ اساتذہ کی ڈائریاں
✅ سکول کے سکیورٹی انتظامات
تینوں سکولز میں سے گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول احمد آباد کے بچوں کی خوبصورت یونیفارم اور باقاعدہ ٹائی دیکھ کر ایسا محسوس ہو رہا تھا جیسے کسی جدید اور معیاری ادارے میں موجود ہوں۔ طلبہ کا نظم و ضبط، اعتماد اور تعلیمی ماحول قابلِ تعریف تھا۔
وزٹ کا مقصد تعلیمی، انتظامی اور حفاظتی امور کی مؤثر مانیٹرنگ، محکمانہ ہدایات پر عملدرآمد اور سرکاری سکولوں میں معیاری تعلیم کے فروغ کو یقینی بنانا تھا۔
سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی وہاڑی کی ہدایات و نگرانی میں سرکاری سکولوں میں بہتری کے مثبت اثرات نمایاں طور پر دیکھنے میں آ رہے ہیں۔
📖 سرکاری سکول — معیاری سکول
District Education Authority Vehari
Rana Sikandar Hayat
School Education Department, Government of the Punjab
Markaz Chakrala Schools, Tehsil and District Vehari
School Education Information
DTE Punjab DSD
GPS MC D-Block Vehari
Deputy Commissioner Vehari
Mahmood Lashari
Markaz Dana Ibrahim-Vehari Official
Govt of Punjab
M Kashif Chadhar
GPS 37/WB, Vehari