06/10/2026
لدھیوالہ چیمہ میں تحریکِ انصاف کے نامور کرتا دھرتاؤں سے ایک سوال!
لانگ مارچ ہو، کارکن سڑکوں پر ہوں، لوگ اپنے سیاسی مؤقف کے لیے آواز بلند کر رہے ہوں، مگر افسوس کہ لدھیوالہ چیمہ میں تحریکِ انصاف کے نامور کرتا دھرتاؤں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے لانگ مارچ کے حق میں ایک آواز تک سنائی نہیں دی۔
سوال یہ ہے کہ جب مشکل وقت آتا ہے تو کیا قیادت اور کارکنوں کا ساتھ دینا صرف جلسوں، تصویروں اور عہدوں تک محدود رہ جاتا ہے؟
اگر آپ خود کو تحریکِ انصاف کا نمائندہ، رہنما یا کارکن کہتے ہیں تو پھر آپ کی آواز کہاں ہے؟
کیا سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کرنا، کارکنوں کے ساتھ کھڑا ہونا اور اپنے سیاسی مؤقف کا اظہار کرنا بھی اتنا مشکل ہو گیا ہے؟
خاموشی بھی کبھی کبھی بہت کچھ کہہ جاتی ہے۔
عوام اور کارکن سب دیکھ رہے ہیں کہ کون مشکل وقت میں اپنے مؤقف کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے اور کون صرف حالات سازگار ہونے کا انتظار کرتا ہے۔
سیاسی وابستگی صرف نام لکھنے سے نہیں، مشکل وقت میں آواز اٹھانے سے ثابت ہوتی ہے۔