03/10/2026
RIEP
یاسین: آرمی پبلک سکول ہندور کے وائس پرنسپل زیارت شاہ انتقال کر گئے
یاسین: ہندور سے تعلق رکھنے والے آرمی پبلک سکول ہندور کے وائس پرنسپل زیارت شاہ انتقال کر گئے۔ ان کے اچانک انتقال کی خبر سے علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی، جبکہ اہلِ علاقہ، تعلیمی حلقوں اور عزیز و اقارب نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
زیارت شاہ ایک نفیس، ملنسار، خوش اخلاق اور سماجی خدمت کے جذبے سے سرشار شخصیت کے طور پر جانے جاتے تھے۔ یونیورسٹی سے فراغت کے بعد انہوں نے شعبۂ تدریس کو اپنے پیشے کے طور پر اختیار کیا اور اپنے آبائی گاؤں واپس آکر آرمی پبلک سکول ہندور میں بطور وائس پرنسپل خدمات انجام دیتے رہے۔
مرحوم زیارت شاہ تعلیمی ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ سماجی معاملات میں بھی متحرک رہتے تھے اور ضرورت مند افراد کی حتیٰ الامکان مدد کرنے میں پیش پیش رہتے تھے۔ ان کے قریبی حلقوں کے مطابق وہ دوسروں کی بھلائی اور بہتری کے لیے ہمیشہ فکرمند رہتے اور اپنے خوش اخلاق رویے کے باعث ہر دلعزیز تھے۔
ان کے اچانک انتقال سے اہلِ علاقہ بالخصوص تعلیمی و سماجی حلقوں میں گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم زیارت شاہ کی مغفرت فرمائے، درجات بلند کرے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔